Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی: درخواست قابل سماعت قراردے دی گئی
اہم خبریں

نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی: درخواست قابل سماعت قراردے دی گئی

ایڈیٹرنومبر 15, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم اور اپنے بھائی نواز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی مشروط حکومتی اجازت کے خلاف دائر کردہ درخواست کو قابل سماعت قرار دے دی۔ اب لاہور ہائی کورٹ نواز شریف سے متعلق اس فیصلے پر سماعت پیر یعنی 18 نومبر کو ہو گی۔ شہباز شریف نے جمعرات کو لاہور میں جماعت کے اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں حکومت کی مشروط اجازت کو عدالت میں چیلینج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست میں وفاقی حکومت وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس درخواست میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے زرِ تلافی کا بانڈ جمع کروانے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جمعے کی دوپہر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت دوبارہ شروع کی تو حکومت اور قومی احتساب بیورو نے شق وار تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے سماعت کے دوران دلائل دیے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا ہوئی تھی اور ان کی اپیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا کے خلاف اپیل ریفرنس کا تسلسل ہوتی ہے اور سپریم کورٹ نے اپنی چھ ہفتوں کی ضمانت میں یہ قرار دیا تھا کہ وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہاں پر ایک ایسے شخص کا معاملہ ہے جو بیمار ہے، اس کے بارے میں معاونت کریں کہ نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے یا نہیں۔ اس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ کار میں ہے۔ انھوں نے علاقائی دائرہ سماعت سے متعلق متعدد فیصلوں کا حوالہ دیا۔ تاہم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ یہ ایک شخص کی آزادی اور اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اور آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت لاہور ہائی کورٹ اس درخواست کی سماعت کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ایسے فیصلے ہیں جو ان کی درخواست کی تائید کرتے ہیں۔ امجد پرویز نے ان فیصلوں کی نقول بھی عدالت میں پیش کیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ خیال رہے کہ نواز شریف اس وقت عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ہی زیرِ علاج ہیں جہاں ان کے لیے انتہائی نگہداشت کا یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ ان کی صحت کا جائزہ لینے والے میڈیکل بورڈ نے علاج کی غرض سے انھیں بیرونِ ملک بھیجنے کا مشورہ دیا تھا تاہم ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے وہ تاحال سفر نہیں کر سکے ہیں۔ جمعرات کو سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل کا موقف تھا کہ کسی بھی عدالت نے نواز شریف پر اس طرح کی شرائط عائد نہیں کیں جس طرح وفاقی حکومت کر رہی ہے اور نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینا آئین کے منافی ہے اور قانون میں اس کا کوئی جواز نہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے سماعت کے دوران کہا کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف پر جو جرمانہ عائد کیا تھا اسی کے مساوی رقم کا تقاضا کیا گیا ہے۔۔ وفاقی حکومت کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا کالعدم قرار نہیں دی گئی بلکہ معطل ہے۔ وکیل نے کہا کہ کل کو بیرون ملک جانے والا اگر واپس نہیں آتا تو اس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی جاتی ہے جیسے مشرف کے معاملے پر ہوا۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاہور ہائیکورٹ مولانا فضل الرحمن نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحنت کشوں کا مجاہد: حسن ناصر شہید .. آصف جیلانی
Next Article باقی آپ کی مرضی!۔۔عطا ءالحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.