ملتان : ملتان پریس کلب کے انتخابات ہنگامہ آرائی کے بعد ملتوی کردیئے گئے ہیں اور ووٹرلسٹ منسوخ کرکے سکروٹنی کے لئے سینئرصحافیوں پرمشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔یہ فیصلے پریس کلب کے سینئرصحافیوں کے اجلاس میں کئے گئے جو آج بدھ کی شام ملتان پریس کلب میں منعقد ہوا ۔اجلاس کے بعدجاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق سکروٹنی کمیٹی میں راﺅشمیم اصغر ،میاں غفاراحمد،ظفرآہیر،شوکت اشفاق ،ڈاکٹرامجدبخاری ،مہر عزیز ،آصف علی فرخ ،ممتازنیازی اوراشفاق احمد شامل ہیں۔کمیٹی کاپہلااجلاس جمعہ کے روز ملتان پریس کلب میں ہوگا ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 2017ءکی فہرست میں سکروٹنی کے بعدپریس کلب کے انتخابات 8اپریل کو کرائے جائیں گے ۔اورآئندہ سال سے مارچ کے دوسرے اتوارکو ملتان پریس کلب کے انتخابات ہوں گے ۔اجلاس میں سکروٹنی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ آصف خان ،اقبال شیخ ،افتخارالحسن ،راﺅوسیم اصغر ،عبدالرﺅف مان ،نعمان خان بابر،ملک شکیل الرحمن حُر،جمشید رضوانی بھی موجودتھے ۔اجلاس میں اشفاق احمد کو آئندہ اجلاسوں کے لئے فوکل پرسن مقررکیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ موجودہ ووٹرلسٹ منسوخ کردی گئی ہے جوعامل صحافی اس فہرست میں شامل نہیں انہیں شامل کیاجائے گااورجوصحافی نہیں ہے اسے فہرست سے نکال دیاجائے گا۔آئندہ پریس کلب کی رکنیت سازی الیکشن سے تین ماہ قبل بندکردی جائے گی اوراس آئینی ترمیم کو پولنگ کے دوران الیکشن کو جنرل باڈی کااجلاس مانتے ہوئے منظور کرایاجائے گا۔جوصحافی 6ماہ سے کسی ادارے میں نہیں اورصحافت نہیں کررہے ان کی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔قبل ازیں ملتان پریس کلب میں بدھ کے روز ہنگامہ آرائی کاسلسلہ جاری رہا۔آج کے اخبارات میں پریس کلب کے انتخابات کاشیڈول جاری کرتے ہوئے آج تین سے چار بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور19مارچ کوالیکشن کرانے کااعلان کیاگیاتھا۔اس اعلان کے بعد صحافیوں کی بڑی تعداد ملتان پریس کلب پہنچ گئی اورانہوں نے ووٹرلسٹ سے سینئرصحافیوں کے نام خارج کئے جانے پرشدیداحتجاج کیا۔صحافیوں کایہ بھی کہناتھاکہ ووٹرلسٹ میں دوسوسے زیادہ بوگس ووٹ شامل کرلئے گئے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ