اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،فیصلے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہو ں گے۔عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر قرار دیتے ہو ئے فاروق ستار کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 17 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے 26 مارچ کو فاروق ستار کو کنوینئر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے خالد مقبول کوایم کیو ایم کا سربراہ قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کےخلاف ڈاکٹر فاروق ستار نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
فیس بک کمینٹ