راول پنڈی : پاک فوج نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی ادارے پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں چیف جسٹس سے درخواست کی گئی کہ سچائی جاننے کے لیے ان الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
فیس بک کمینٹ