اہم خبریں

ڈی آئی خان : فوجی ٹرک اور مسافر بس میں تصادم ، چھ اہلکار شہید ، 20 افرا زخمی

ڈی آئی خان: درابن ژوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ژوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3 اور خاصے دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار اور بس میں سوار مسافر دونوں شامل ہیں۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker