لاہور:وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے کام کےلئے 3 ماہ کا وقت دینے اور پھر کھل کر تنقید کرنے کا کہہ دیا ۔عمران خان نے ٹی وی اینکر سے گفتگو میں کہا کہ تنقید ضرور کریں ،میں گھبراتا نہیں بلکہ مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی غلط بات نہیں مانی جائے گی ،واشنگٹن سے لڑ نہیں سکتے،ہم اس سے تعلقات بہتر کریں گے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا ،مجھ سے کہا گیا کہ ادارہ آپ کے پیچھے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ، چیئرمین نیب کو کہہ دیا ہے کہ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں ، احتساب بلاامتیاز کیا جائے۔اینکر سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کی اور کہا کہ اسے 3 ماہ دیں پھر کارکردگی پر بات کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں،ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے ،حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ عوام کوزحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹرکا استعمال کیاجو ٹیم چنی ہے ان کا ماضی کیا تھا اس کا ذمہ دارنہیں ،ٹیم کو بتا دیا ہےکہ حال میں ایک روپے کی بھی ہیر پھیر برداشت نہیں کروں گا۔
(بشکریہ: جنگ )
فیس بک کمینٹ