Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گیس کے نرخوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ
اہم خبریں

گیس کے نرخوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ

ایڈیٹرستمبر 17, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143فیصد تک اضافہ کر دیا جب کہ بجلی اور کھاد کارخانوں سمیت سی این جی، سیمنٹ اور کمرشل سیکٹر کیلئے بھی گیس 30سے 50فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ نئی قیمتوں کا اعلان کیا اور بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 200 روپے تک کم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس استعمال کے ماہانہ سلیب 3 سے بڑھا کر 7 کر دیئے گئے۔وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ 2013 میں گیس کمپنیاں منافع میں چل رہی تھیں تاہم 2018 میں ان کو 152 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پر تمام ٹیکسز ختم کرکے 10 فیصد جی ایس ٹی لگایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کے لیے 60 فیصد صارفین ایل پی جی اور دیگرذرائع استعمال کرتے ہیں۔غلام سرور خان نے بتایا کہ گیس کی قیمت میں زیادہ اضافہ بڑے صارفین کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ایل این جی معاہدہ خفیہ رکھا، جس کی ایف آئی اے اور نیب تحقیقات کررہا ہے، شفاف معاہدوں کوکبھی خفیہ نہیں رکھا جاتا۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ گیس کی مقامی اور درآمد کی گئی پیداوار کی قیمتیں یکساں کردی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کے فی سلینڈرقیمت میں 200 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد اکتوبر سے شروع ہوگا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔انہوں نے بتایا گھریلو صارفین کیلئے گیس استعمال کا پہلا سلیب ہو گا ماہانہ 50 مکعب میٹر تک جس کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 10 فیصد بڑھائی گئی ہے۔ملک بھر میں ماہانہ 50مکعب فٹ تک گیس استعمال کرنے والے صارفین 38فیصد ہیں جن کیلئے گیس کی ماہانہ قیمت میں 23روپے اضافہ ہو گا جو 252روپے سے بڑھ کر 275روپے ہو جائے گی ۔دوسرا سلیب ہے ماہانہ 100مکعب میٹر تک گیس استعمال کا بنایا گیا ہےاور اس سلیب کے لیےفی یونٹ 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یعنی پہلے 480روپے ماہانہ بل ادا کرنے والے صارفین کا بل 71روپےاضافے سے 551روپے ہو جائے گا ۔تیسرا سلیب 200مکعب میٹر تک رکھا گیا ہے اور اس میں فی یونٹ 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح چوتھا سلیب ہے ماہانہ 300مکعب میٹر گیس کے استعمال تک مقرر کیا گیا ہے جس کی فی یونٹ قیمت میں 25فیصد اضافہ کیا گیا۔پانچواں سلیب ماہانہ 400مکعب میٹر تک استعمال کرنے والے صارفین کا ہوگا اور ان کے فی یونٹ میں 30فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔چھٹا سلیب ماہانہ 500مکعب میٹر گیس استعمال تک بنایا گیا ہے ان کے لیے فی یونٹ اضافہ 143فیصدتک اضافہ ہوگا۔ساتواں اور آخری سلیب 500مکعب میٹر سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کا رکھا گیا ہے اور ان کے لیے فی یونٹ گیس 143فیصد مہنگی کی گئی ہے۔حکومت نے سیمنٹ کارخانوں کے لئے بھی گیس 30فیصد مہنگی کی گئی ہے جب کہ کمرشل سیکٹر ، جنرل انڈسٹری کیپٹو پاور اور کھاد کارخانوں کے لئے گیس کی قیمت میں 40فیصد اور کھاد کارخانوں کےلئے 50فیصد اضافہ اضافہ کیا ہے۔حکومت نے بجلی کارخانوں کیلئے گیس کی قیمت 57 فیصد بڑھا دی ہے تاہم وفاقی وزیر نے واضح کیا بجلی کارخانوں کےلئے بڑھائی گئی گیس قیمت کا اثر بجلی قیمتوں پر نہیں پڑے گا ۔دوسری جانب رہنما اسٹیشن اونرز ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے پیٹرول کی درآمد بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ سی این جی اور پیٹرول کی قیمت برابر ہونے سے سی این جی سیکٹر ختم ہوجائے گا۔ڈیلرز اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما بشیر اکبر نے کہا کہ گیس کی قیمت بڑھنے سے سی این جی 15 روپے فی کلو بڑھے گی۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سی این جی اور پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد فرق برقرار رکھا جائے۔ماہرین کے مطابق گیس کی قیمت بڑھنے سے سرکاری گیس کمپنیوں کا ریونیو 94 ارب روپے تک بڑھےگا جبکہ اوگرا نے 152 ارب روپے تک کا اضافہ تجویز کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری کمپنیوں کو اب بھی 58 ارب روپے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈی پی اوکے تبادلے میں سیاسی دباؤ :وزیر اعلیٰ بزدار نے معافی مانگ لی
Next Article وزیراعظم تارکین وطن سے متعلق فیصلے پر کاربند رہیں:نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.