اختصارئےلکھارینور الہدیٰ شاہ

پھندا ۔۔ نورالہدیٰ شاہ

کبھی کبھی
کسی اور کےپھندےمیں
اپنی گردن رکھ کر دیکھ
اپنی گردن پر کسی اور کےپھندےکی سرسراہٹ چکھ
پھر رسی کھینچ
کسی اور کی گردن کا تماشہ دیکھ
اب اپنی گردن کا انتظار کر
فرق سمجھ



کسی اور پرکچھ اورالزام تھا
تجھ پر ثابت کچھ اورجرم ہوگا
ایک پھندا تمام ہوا
تیرا پھندا ابھی بُنا جارہا ہوگا

فیس بک کمینٹ
Tags

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker