Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 31, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مخاصمت کا اعتراف کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں:برملا/نصرت جاوید
کالم

مخاصمت کا اعتراف کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں:برملا/نصرت جاوید

ایڈیٹرستمبر 7, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nusrat Javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکی صدر نکسن نے 1972میں چین کا دورہ کرتے ہوئے تاریخ بنائی تھی۔ کمیونسٹ بلاک کے سرخیل سوویت یونین کو دُنیا کے سب سے زیادہ آباد ی والے ”کامریڈ“ -چین- سے دور کردیا۔ اس دوری کے نتائج بالآخر ہمیں افغان جنگ کی بدولت کمیونسٹ نظام کی مکمل تباہی کی صورت دیکھنے کو ملے۔
نکسن نے کئی حوالوں سے اس تباہی کی بنیاد ڈالی تھی لیکن اپنے ہی وطن میں وہ ذلیل ورسوا ہوگیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر باب ووڈورڈ نے واٹرگیٹ سکینڈل بریک کیا۔ الزام اس سکینڈل کے حوالے سے ہماری نظر سے دیکھیں تو بہت معمولی تھا۔ یعنی ریاستی ایجنسیوں کی جانب سے حکومتِ وقت کے سیاسی مخالفین کی جدید آلات کے ذریعے نگرانی۔ نکسن نے اس الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ مناسب وقت پر اپنے کئے کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی کا طلب گار ہوتا تو آج بھی اچھے لفظوں میں یاد کیا جاتا۔ وہ مگر اپنے جھوٹ پر ڈٹ گیا اور بالآخر استعفیٰ دینے پر مجبور ہوا۔
نکسن وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد کئی برسوں تک گمنامی کی زندگی گزارتا رہا۔ اسے گمنامی وذلت کے اندھیروں کی طرف دھکیلنے والے باب ووڈورڈ کی گڈی مگر ابھی تک چڑھی ہوئی ہے۔ایوان ہائے اقتدار تک اپنی رسائی اور تعلقات کو وہ اب صحافت کے لئے نہیں کتابیں لکھنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ صدر بش نے افغانستان وعراق پر جو جنگیں مسلط کیں انہیں سمجھنے کے لئے باب ووڈورڈ کی کتاب پڑھنا ضروری ہے۔ اوبامہ جس لگن اور محنت سے ان جنگوں سے باہر آنے کی جدوجہد کرتا رہا اس کی کہانی بھی صرف ووڈ ورڈ ہی بیان کرپایا ہے اور اب اس نے ٹرمپ کے ایام اقتدار کے بارے میں بھی ایک کتاب لکھ دی۔ اس کا عنوان ہی Fear(خوف)ہے۔ اس کتاب میں ٹھوس واقعات کا ذکر کرتے ہوئے باب ووڈورڈ نے کچھ ایسا تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس میں شاید کوئی انسان نہیں ایک غضب ناک روح موجود ہے جسے دنیا بھر کے کسی بھی حصے میں تباہی پھیلانے کے علاوہ کسی اور شے کی تمنا نہیں۔
پاکستان کی خوش بختی کہ جس روز امریکی وزیر خارجہ پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے لئے اپنے ملک سے روانہ ہوا اس دن کے تمام عالمی اخبارات میں باب ووڈورڈ کی حالیہ کتاب کے دل دہلا د ینے والے اقتباسات چھپے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب نے ان پر توجہ نہیں دی ہوگی۔مخدوم شاہ محمود قریشی کے لئے ان کا مطالعہ مگر ضروری تھا۔ شاید انہوں نے یہ اقتباسات پڑھنے کے بعد وزارتِ خارجہ میں بیٹھے معاونین سے رائے بھی طلب کی ہوگی۔ اگرچہ پومپیو کے اسلام آباد سے بھارت روانگی کے بعد موصوف نے جو پریس کانفرنس کی اس نے ایسے مطالعے کا عندیہ نہیں دیا۔
ہماری وزارتِ خارجہ میں مذاکرات کی میز پر امریکی وفد نے فقط 40منٹ صرف کئے تھے۔ ان منٹوں کی روئیدادمخدوم صاحب نے 70منٹ سے زیادہ وقت لے کر سنائی۔ان کی سنائی داستان سے تاثر یہ ملا کہ ا مریکہ تو اب بھی ویسا ہی ہے جیسا صدر بش یا اوبامہ کے ادوار میں ہوا کرتاتھا۔ پاکستان میں لیکن تبدیلی آچکی ہے۔ عمران خان صاحب عوام سے یہ وعدہ کرنے کی وجہ سے برسراقتدار آئے ہیں کہ وہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو بہتر بناتے ہوئے علاقائی امن کے استحکام پر توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ پاکستان کے عوام کی خوش حالی کے یقینی اسباب فراہم کئے جاسکیں۔
مخدوم صاحب کا یہ دعویٰ بھی تھا کہ امریکہ نے بالآخر دریافت کرلیا ہے کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی جنگی حل ممکن نہیں۔ اس ملک میں امن فقط طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکتا ہے اور یہ بات عمران خان صاحب گزشتہ کئی برسوں سے کہتے چلے آرہے ہیں۔ واشنگٹن نے گویا اب وہی حقیقت دریافت کی ہے جو پاکستانی وزیر اعظم جبلی طورپر کئی برس قبل جان چکے تھے۔ امریکی وفد کو لہذا یہ سمجھانے کی کوشش ہوئی کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم کی بصیرت کا سہارا لیتے ہوئے افغانستان میں اپنی مشکلات کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کرے۔ شاید اس بصیرت سے مزید رجوع کے لئے مائیک پومپیو نے مخدوم صاحب سے درخواست کی کہ اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے نیویارک تشریف لائیں تو واشنگٹن کی وزارتِ خارجہ کا دورہ بھی کریں۔ شاہ صاحب نے کشادہ دلی سے اس دعوت کو قبول کرلیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ کی طولانی پریس کانفرنس کے بعد امریکی وزارتِ خارجہ نے سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے جو بیان کیا اس کے آخری پیرے میں لیکن ”زمیں جنبدنہ جنبد گل محمد“والا تاثر برقرار رہا۔ پاکستان کو اس پریس ریلیز کے ذریعے ایک بار پھر یاد دلایا گیا کہ وہ اپنی سرزمین پر مبینہ طورپر موجود دہشت گردوں کے خلاف Decisive(فیصلہ کن) کارروائی کرے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب اگرچہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران اصرار کرتے رہے کہ امریکی وفد نے Do Moreوالی کوئی بات کی ہی نہیں۔
ایسا ہی دعویٰ انہوں نے اس ٹیلی فون کال کی بابت بھی کیا تھا جو امریکی وزیر خارجہ نے ہمارے وزیر اعظم کو چند روز قبل مبارک باد دینے کے بہانے کی تھی۔امریکی مگر اپنی بات پر ڈٹے رہے۔ جھوٹ بولنا امریکی پالیسی کا اہم پہلو ہے۔مثال کے طورپر صدام حسین کے عراق میں Weapons of Mass Destructionکی موجودگی کا الزام۔ مسئلہ مگر یہ بھی ہے کہ امریکی جھوٹ بول کر اس پر قائم بھی رہتے ہیں اور ہم ایسے ملک بے چاری پروین شاکر کی طرح سچ بولتے ہوئے بھی گیم نہیں بناسکتے۔
ایک بات میں اب تک سمجھ نہیں پایا ہوں کہ آخر ہماری حکمران اشرافیہ اس حقیقت کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کیوں گھبرارہی ہے کہ پاک-امریکہ تعلقات ٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس پہنچ جانے کے بعد سے دوستانہ قطعاََ نہیں رہے۔ ان میں بہتری کی فی الوقت گنجائش ہی نہیں۔ یہ تعلقات مخاصمانہ ہوچکے ہیں۔ مخاصمت کا اعتراف کرنے میں لہذا کوئی مضائقہ نہیں۔ عام پاکستانی کو خدارا سچ بتائیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت ختم کر دی گئی
Next Article نئے پاکستان میں پرانے پاکستان کی کتنی ملاوٹ ہے؟:تیشہ نظر/ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار

مئی 31, 2026

امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 31, 2026

تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مئی 31, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 31, 2026
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا مئی 31, 2026
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم مئی 31, 2026
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.