Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاہور ہائیکورٹ: بچوں کی فحش فلمیں بیرون ملک بیچنے والے کی ضمانت پر رہائی کا حکم
اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ: بچوں کی فحش فلمیں بیرون ملک بیچنے والے کی ضمانت پر رہائی کا حکم

ایڈیٹرمئی 16, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : ہائی کورٹ نے بچوں کی پورنوگرافک فلمیں بیرونِ ملک بیچنے کے الزام میں سزا پانے والے ایک شخص کی سزا معطل کر کے انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزم کو ضمانت کے عوض دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔
سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سنہ 2017 میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور سنہ 2018 میں لاہور کی سائبر کرائمز سے متعلق عدالت نے انہیں سات برس قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔سعادت امین کی گرفتاری ناروے کی پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنا پر عمل میں لائی گئی تھی۔ ملزم کے قبضے سے ایک ہزار گیگا بائٹ کی ہارڈ ڈسک برآمد ہوئی تھی جس پر ایف آئی اے کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں بچوں کی پورنوگرافک فلمیں اور تصاویر موجود تھیں۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر آصف اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ سعادت امین بچوں کی پورنوگرافک فلمیں ناروے، سویڈن اور برطانیہ سمیت دوسرے ممالک میں فروخت کر کے لاکھوں روپے کما چکا تھا۔ ان کا کہنا تھا ملزم کو موصول ہونے والی رقوم کے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے تھے۔آصف اقبال کے مطابق سعادت امین کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب سویڈن کے ایک شہری جیمز لنڈسٹارم کو ناروے میں بچوں کی پورنوگرافک فلمیں رکھنے اور بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
‘اس نے حکام کو بتایا کہ وہ یہ فلمیں پاکستانی شہری سعادت امین سے خریدتا تھا اور اس کے عوض اسے بھاری رقوم ویسٹرن یونین اور منی گرام کے ذریعے بھجوا چکا تھا۔’
تاہم لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران سعادت امین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے انہیں ثبوت اور شواہد ناکافی ہونے کے باوجود سزا سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا کے خلاف ملزم کی لاہور ہائی کورٹ میں سنہ 2018 میں دائر کی گئی درخواست پر تاحال کارروائی شروع نہیں ہو پائی تھی۔انہوں نے عدالت سے سعادت امین کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سات برس قید میں سے تین برس وہ جیل میں گزار چکے تھے۔
تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل منعم بشیر چوہدری جو ملزم کو ماتحت عدالت سے سزا دلوانے میں بھی استغاثہ کے وکیل تھے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ‘سعادت امین کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے عین مطابق اور ثبوتوں کی روشنی میں سزا سنائی تھی۔’ تاہم لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت کی استعدعا منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فحش فلمیں لاہور ہائیکورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا سے مرنے کے چیدہ چیدہ فوائد ۔۔ شہزاد عمران خان
Next Article ﷲ اکبر۔۔حسن نثار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ: اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم کےعہدے پرتقرری کیخلاف اپیل مسترد

اپریل 10, 2025

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر عائد22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار

اپریل 7, 2025

چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑیگا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مارچ 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.