کراچی : پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو کراچی نے محض تین وکٹوں کے نقصان پر پندرھویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کراچی کنگز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں 126 رنز بنائے۔ کراچی کی ٹیم نے مستحکم بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف جلد حاصل کر لیا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جو کلارک مین آف دی میچ رہے۔ پی ایس ایل ڈیبیو پر 46 رنز بنائے اور چار کیچ بھی لئے۔
بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ وہ کامران اکمل سے آگے نکل گئے ہیں جنہوں نے پی سی ایل میں 1537 رنز بنائے ہیں۔ بابراعظم کے مجموعی رنز 1540 ہو گئے ہیں۔
اس سے پہلے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان پہلے ہی اوور میں محمد حسنین کی گیند کا نشانہ بن گئے۔ وہ چار رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی کنگز کے کامیاب ترین بولر ارشد اقبال رہے انھوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آخری وکٹ وقاص مقصود نے حاصل کی۔ انھوں نے 16 کے انفرادی سکور پر قیس احمد کو آؤٹ کیا۔ نویں وکٹ بھی ارشد اقبال نے حاصل کی انھوں نے محمد حسنین کو آوڈ کیا۔ جو صرف چار رنز بنا سکے۔ آٹھویں نمبر پر عثمان شنواری کو محمد عامر نے آؤٹ کیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ ساتویں وکٹ پندرھویں اوور میں گری جب ارشد اقبال کو بین کٹنگ نے 11 رنز کے انفرادی سکور پر بولڈ آؤٹ کیا۔ اس پہلے چھٹی آوٹ ہونے والے کھلاڑی اعظم خان تھے جنہوں نے 17 رنز بنائے۔ انہیں ارشد اقبال نے آؤٹ کیا۔ کوئٹہ کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب اعظم خان اور محمد نواز میں رنز لینے پر مس انڈر سٹینڈنگ ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں محمد نواز تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔کرس گیل نے دو چھکوں اور چار چوکوں کے ساتھ کوئٹہ کی ٹیم کو سہارا دے کر دباؤ میں کمی کرنے کی کوشش تو کی لیکن خود بھی 39 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں ڈینیئل کرسٹین نے آؤٹ کیا۔ان سے پہلے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے جو صرف آٹھ رنز بنا سکے۔ وہ وقاص مقصود کی گیند کا نشانہ بنے۔کوئٹہ کی جانب سے سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں ہی اوپنرز جلد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔ کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پہلی وکٹ 6رنز پر گرگئی۔ جب ٹام بینٹن پانچ رنز بنا کر عماد وسیم کی گینلا پر آوٹ ہو گئے۔ اگرچہ سرفراز احمد نے پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپننگ کی تھی۔ لیکن وہ انہیں عامر یامین نے محض سات کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔
اس سے پہلے دونوں کے درمیان پی ایس ایل میں 10 میچز کھیلے گئے ہیں۔ کوئٹہ کا پلہ بھاری 7 میچز جیتے ہیں کراچی کنگز نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
(بشکریہ بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ