اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا۔
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے کھلے تھے لیکن اسلام آباد کی طرف سےجلسہ گاہ آنے والوں کونہیں روکاگیا۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں جو تقریر کی گئی وہ انارکی پھیلانے کےلیے کی گئی، علی امین گنڈاپور 2 نمبر آدمی ہے، ان کا ڈبل چہرہ ہے، جس لہجے میں انہوں نے کہا کہ میں لاہور آ رہا ہوں، پھر اسی لہجے میں جواب بھی ملے گا،اب آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں۔
’الفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا‘، خواجہ آصف کا علی امین کے خطاب پر ردعمل
خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔
علی امین کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ ان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے۔
( بشکریہ : جیونیوز )
فیس بک کمینٹ