Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راؤ خالد»قومی مفاہمتی آرڈیننس (NRO)۔۔رولا رپہ/راؤ خالد
راؤ خالد

قومی مفاہمتی آرڈیننس (NRO)۔۔رولا رپہ/راؤ خالد

ایڈیٹراکتوبر 28, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل قومی مفاہمتی آرڈیننس کے بڑے چرچے ہیں، بلکہ جب سے عمران خان نے زمام اقتدار سنبھالی ہے اور میاں نواز شریف ضمانت پر رہا ہو کر جاتی عمرہ سدھارے ہیں ڈرائنگ روم سرگوشیاں این آر او ہی کے گرد گھوم رہی ہیں۔ میاں نواز شریف احتساب عدالت میں اگر صحافیوں کے سوالوں کے جواب نہ دیں تو یہی سمجھا جاتا ہے کہ کوئی این آر او ہو گیا ہے۔ مریم صفدر اگر سوشل میڈیا پر بہت فعال نہیں ہیں تو اسے بھی این آر او کا کمال بتایا جاتا ہے۔وزیر اعظم اور انکے ترجمان ان چیف فواد چوہدری آئے دن اعلان کرتے ہیں کہ کسی چورکو این آر او نہیں ملے گا۔ اپوزیشن واویلا شروع کر دیتی ہے کہ مانگ کون رہا ہے۔حکومت کہتی ہے کہ ہم نے تو چوروں کا کہا ہے اپوزیشن کیوں شور مچا رہی ہے۔ یہ دلچسپ مقابلہ جاری ہے لیکن اس میں جو لوگ سنجیدگی کا عنصر تلاش کر رہے ہیں انکوبہت جلد مایوسی ہونے والی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی تحریری قومی مفاہمتی آرڈیننس ہوا ہے جو کہ ایک ڈکٹیٹر نے جاری کیا جو اپنوں اور غیروں کی مشترکہ سازشوں کے نتیجے میں ایک ایسی بند گلی میں پہنچ چکا تھا جہاں این آر او کرتے ہی بنی۔اس سارے دباؤ کا آغاز 25 فروری 2007ء کو امریکی نائب صدر ڈک چینی کے اچانک پاکستان کے دورے سے ہوا جس میں جنرل مشرف اور امریکی نائب صدر کے مابین ملاقات خاصی ناخوشگوار بتائی جاتی ہے۔ اس وقت کے فوجی ترجمان سے لے کر دفتر خارجہ کے ترجمان تک ایک ہی بات کر رہے تھے کہ ہم کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔ اس ملاقات کے دو ہفتے بعد ہی پہلے سے بنا ہوا جال پھیلانا شروع کر دیا گیا اور جنرل مشرف نے جسٹس افتخار چوہدری کو بر طرف کر کے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑا مارا اور اس سازش میں بہت بڑا حصہ بھی ڈال دیا جس کے بارے میں انہیں خبر اس وقت ہوئی جب وکلاء تحریک اپنے عروج پر پہنچ گئی۔اس صورتحال میں جنرل مشرف کے لئے امریکی سیاسی مفاہمتی منصوبے کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا جو انہیں امریکہ کی سب سے بڑی سپورٹر ٹونی بلئیر کی برطانوی حکومت نے جنرل مشرف کے بہت اچھے دوست مارک لائل گرانٹ کے ذریعے پہنچایا ۔ یاد رہے مارک لائل گرانٹ جب 2003ء سے 2006ء تک پاکستان میں ہائی کمشنر تھے توصدر مشرف کی اکثر شامیں انکے ہاں گزرتی تھیں۔ تھوڑی سی لیت و لعل کے بعد جنرل مشرف نے این آر او جاری کرنے کی حامی بھر لی۔لیکن یہ این آر او سرے نہیں چڑھ سکا جس میںبحال شدہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کا ہاتھ تھا۔انہوں نے اسکا از خود نوٹس لیتے ہوئے اسے کا لعدم قرار دیدیا۔ ایم کیو ایم تو اس سے بھر پور فائدہ لے چکی تھی لیکن پیپلز پارٹی کے مقدمات دوبارہ کھل گئے جس میں سے اکثردوسرے طریقے سے ختم ہوئے۔ اس دور کا مقابلہ اگر آج کے جمہوری دور سے کیا جائے تو صورتحال بہت بدل چکی ہے۔ وزیر اعظم کے حالیہ قوم سے خطاب میں این آر او نہ کرنے کا ذکر بظاہر اس تاثر کو زائل کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے کہ سعودی عرب نے جو پیکیج دیا ہے اس کے بدلے میں شریف خاندان کو کہیں کوئی رعایت دیئے جانے کا امکان تو نہیں؟کیونکہ یہاں ڈرائنگ روم گپ شپ میں اس بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔جن لوگوں کو شریف خاندان اور حالیہ سعودی قیادت کے تعلقات کا اندازہ ہے انہیں اس بارے میں زیادہ قائل کرنے کی ضرورت نہیں البتہ عمومی تاثر زائل کرنا حکومت کی مجبوری ہو سکتی ہے۔ دوسری وجہ اپوزیشن کا متوقع اتحاد ہو سکتا ہے جس کا اشارہ پہلے آصف زرداری نے دیا اور اب مولانا فضل الرحمن کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان ہوا ہے۔ اپوزیشن کو زچ کرنے کیلئے اس قسم کے سیاسی بیانات دئیے جاتے ہیں اور اپوزیشن بھی ترکی بہ ترکی اسکا جواب دے رہی ہے۔ اس معاملے میں جوتھوڑی گڑ بڑ نظر آتی ہے وہ وزیر اعظم کی طرف سے تیسری بار این آر او نہ دینے کی یقین دہانی ہے۔ کبھی کبھی یہ لگتا ہے کہ وزیر اعظم جیسے قوم کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایسا کچھ ہو سکتا ہے لیکن شاید کھل کر اس انتظام کے بارے میں ابھی بات کرنا انکے لئے ممکن نہیں ہے۔ اس کا یہ مطلب قطعاً نہیں ہے کہ کسی طرف سے عمران خان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ اس معاملے میں وہ کسی دباؤ کو ماننے والے نہیں۔ جو بات شاید کہی نہیں جا رہی وہ نیب کے قانون کے تحت پلی بارگین کی شق ہے۔ اگر کوئی ملزم یا مجرم لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے پر آمادہ ہو تو تو اسکی سزا ختم ہو جاتی ہے۔ یہ وہ واحد راستہ ہے جو بہت سے سیاسی لوگوں کیلئے نجات کا باعث بن سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کوئی یہ راستہ اپنانے کو تیار ہے۔ افواہیں بہت ہیں کہ چند بڑے لیڈروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایک خاص رقم ادا کر کے مقدمات سے بچ سکتے ہیں۔لیکن سیاسی ساکھ کو دائو پر لگانا اتنا ہی آسان ہوتا تو آصف زرداری گیارہ سال جیل نہ کاٹتے اور نہ ہی نواز شریف جیل جاتے۔این آر او دینا حکومت کے بس میں بالکل نہیں ہے۔ اگر کوئی لینا چاہتا ہے تو اسکے لئے واحد راستہ پلی بارگین ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنور جہاں سے عشق۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article عام آدمی-کل، آج اور کل۔۔امجد اسلام امجد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.