Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»راؤ خالد»کشمیر کا بینظیر سفیر۔۔رولا رپہ/راؤخالد
راؤ خالد

کشمیر کا بینظیر سفیر۔۔رولا رپہ/راؤخالد

ایڈیٹرستمبر 29, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس نے وعدہ کیا اور سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر اس وعدے کو ایسے نبھایا کہ دوست دشمن سب معترف ہیں کہ عمران خا ن نے کشمیر کے سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا۔پاکستانی راہنماؤں نے کشمیر پر اقوام متحدہ میں بے شمار اور بہت پر اثر تقریریں کی ہوئی ہیں جس میں ذوالفقار علی بھٹو کی بطورپاکستانی نمائندے1971 ء کی پاک بھارت جنگ کے تناظر میں تقریر آج بھی ایک تاریخی حوالہ ہے، لیکن کسی پاکستانی راہنما نے آج تک بھارت کے سیکولر چہرے سے اس طرح نقاب نہیں نوچا اور نہ ہی ہندو دہشت گردی کو اجاگر کیا جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کیا۔ پھر جن لوگوں کو اعتراض تھا کہ عمران خان نے دنیا بھر کے طوفانی دورے کیوں نہیں کئے، سربراہان مملکت کو انکے گھر جا کر کشمیر کے مسئلے پر آگاہ کرنے میں حکومت نے کوتاہی کی شاید انکو بھی اب آرام آ گیا ہو کہ نیو یارک میں قیام کے ایک ہفتے میں عمران خان نے جہاں جہاں یہ پیغام اور جس انداز میں سنا اور سمجھا جا سکتا تھا، پہنچا دیا ہے۔


اس بات کو بھارت کے دانشور بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ ہاؤڈی مودی کا بہت چرچہ تھا اوروہاں پر صدر ٹرمپ کی موجودگی نے مودی کو خوب کریڈٹ سمیٹنے کا موقع ملا لیکن ہفتہ مکمل ہونے پر اگر کوئی کامیاب ہے تو وہ پاکستان کیونکہ اسکی نمائندگی کرنے والے نے کشمیریوں سے محبت کا حق ادا کر دیا ہے۔ جس انداز میں عمران خان نے اس کھلی جیل کی منظر کشی کی ہے اور وہاں پر کرفیو اٹھنے کی صورت میں جو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے اس نے دنیا کو یقیناً متاثر کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے اسی طرح کی آوازیں ہمیں دوسرے بین الاقوامی فورم پر بھی سننے کو مل رہی ہیں۔ بہت جلد دیگر مغربی اور مسلم ممالک بھی اس میں اپنی آواز ملاتے نظر آئیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی کے اقدام کے بعد پاکستان مقدور بھر کوشش کر رہا ہے کہ اسکے حوالے سے جو کچھ بھارت کر چکا ہے اس سے ایک تو آگے نہ بڑھے بلکہ اس قدم سے بھی اسکو پسپائی اختیار کرائی جائے دوسرا کشمیریوں کو کرفیو میں رکھ کر انکی نسل کشی نہ ہو پائے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔ اس مقصد کے لئے پاکستان تقریبا ً ہر بین الاقوامی فورم پر جا کر ہر دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔ہماری پارلیمنٹ ہو، دفتر خارجہ ہو، پاکستانی تارکین وطن ہوں یا پھر معاشرے کا کوئی بھی طبقہ ہو، کشمیریوں کی اس مشکل میں اپنے تئیں بھرپور آواز اٹھا رہا ہے اور یہ آواز سنی بھی جا رہی ہے۔جن لوگوں کی کسی حال میں تسلی نہیں ہوتی وہ اب کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہت اچھے اندز میں پیش کیا لیکن، what next? ان سے درخواست ہے کہ حوصلہ رکھیں اگر یہاں تک پہنچے ہیں تو اس سے آگے بھی یہ مقدمہ عمران خان نے ہی لڑنا ہے، اگر ابھی تک کوئی لغزش نہیں ہے تو آئندہ بھی یہ ثابت قدمی قائم رہے گی اور کشمیریوں کو با لآخر وہ منزل ملے گی جسکا وہ سات دہائیوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ عمران خان نے صر ف کشمیر کے مسئلے پر عالمی ضمیر نہیں جھنجھوڑا بلکہ دیگر تین بہت ہی اہم معاملات پراور شاید پہلی دفعہ عالمی فورم کو استعمال کرتے ہوئے اپنا مقدمہ بہت موئثر انداز میں پیش کیا ہے۔خاتم النبین حضرت محمدﷺ کی ذات کے حوالے سے کی جانے والی شرارتیں بھی عمران خان کا موضوع رہیں اور ہر انٹر ویو، گفتگو اور اقوام متحدہ کی تقریر میں انہوں نے مسلمانوں کا اپنے نبی ــؐسے جو تعلق ہے اس کے حوالے سے احساس دلانے کی بھرپور کوشش کی۔عشق رسولؐ کا فلسفہ انہوں نے انکی زبان میں بیان کیا اور بتایا کہ جسمانی تکلیف پھر بھی قابل برداشت ہوتی ہے لیکن دل کو پہنچنے والی تکلیف کے درد کا اندازہ بہت مشکل ہے۔بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ سیاسی پراپیگنڈے کی خاطر ہمارے ہاں لوگ اس عاشق رسول ؐ کو جو روضہء رسولؐ پہ ننگے پاؤں حاضر ہو تا ہے کو حرمت رسولؐ کا محافظ نہیں سمجھتے اور اسی نعرے کی آڑ میں دھرنے اور احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں۔عمران خان نے جس انداز میں دنیا میں اسلامو فوبیا پھیلانے والوں کو نشانہ بنایا وہ بھی کسی مسلم حکمران کی طرف سے پہلی بھرپور کاوش تھی جس نے بغیر لگی لپٹی دنیا کو بتایا کہ آج تک صرف ایک اسلام دنیا میں آیا ہے جو ہمارے نبیؐ نے متعارف کرایا۔ جو امن کا دین ہے اور اس میں کسی انتہا پسندی کی اجازت نہیں ہے۔ دہشت گردی کو مغربی ممالک کے کچھ لیڈروں نے جان بوجھ کر اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی تا کہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔


تیسرا اہم موضوع جس پر عمران خان نے ترقی یافتہ ممالک کو شرم دلانے کی کوشش کی وہ ترقی پذیر ممالک کے لوٹے ہوئے پیسے اور اسکی حکمران اشرافیہ کو ایک محفوظ جنت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں کہا کہ آپ ہمیں ان تمام ٹارگٹ کے حصول کے لئے دباؤ ڈالتے ہیں جو انسانی ترقی کیلئے ضروری ہیں لیکن ان بڑے ممالک کی لالچ کی حد نہیں کہ ہمارے ملکوں سے لوٹے ہوئے سرمائے کو تحفظ دیتے ہیں۔ کب تک یہ آف شور کمپنیاں ہمارا خون چوسنے کیلئے استعمال ہوتی رہیں گی۔انہوں نے اس لوٹے ہوئے سرمائے کو ڈرگ منی اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے برابر قرار دیا جو ترقی پزیر ممالک میں سہولیات نہ ہونے کے باعث کہیں زیادہ اموات کا باعث بن رہی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ عمران خان کے دل کے بہت قریب رہا ہے، انہوں نے اس موضوع پر بھی بین الاقوامی برادری خصوصاً بڑے ممالک کی بے حسی پر انکے خوب لتے لئے۔ اقوام متحدہ میں چار نکات پر مشتمل عمران خان کی تقریر کے دوران اگر وہ سچے عاشق رسول ؐ تھے تو جب پاک بھارت تعلقات کی بات آئی تو دلیل دیتے ہوئے قائد اعظم کے مقلد بھی تھے۔کشمیریوں کے حق کی بات کی تو ٹیپو سلطان کا پرتو نظر آیا۔ کشمیر کے سفیر ہونے کا وعدہ عمران خان نے خوب نبھایا۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان کشمیر مسئلہ کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعظم کو اب کیا کرنا ہے؟۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article جب پرندوں کو طیش آیا۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

شہادت کے لیے بھی تیار ہوں : سربراہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کی کال دے دی

دسمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.