Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سینیٹ انتخابات : ’خفیہ رائے شماری کا حق چھینا گیا تو اراکین اسمبلی ’ڈیپ سٹیٹ`کے رحم وکرم پر ہوں گے۔رضاربانی
اہم خبریں

سینیٹ انتخابات : ’خفیہ رائے شماری کا حق چھینا گیا تو اراکین اسمبلی ’ڈیپ سٹیٹ`کے رحم وکرم پر ہوں گے۔رضاربانی

ایڈیٹرفروری 22, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹنگ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت اوپن بیلٹنگ نہیں بلکہ ’خفیہ رائے شماری‘ ہی ہوسکتی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ اگر سینیٹ کے انتحابات اوپن بیلٹنگ سے کروانے کے بارے میں کوئی فیصلہ دیا گیا تو پھر پارلیمان کے ارکان ’ڈیپ سٹیٹ کے رحم وکرم پر ہوں گے‘۔
اُنھوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 20 پریزائیڈنگ افسران کے ’لاپتہ‘ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’جو ریاست ان افسران کو تحفظ فراہم نہیں کرسکی وہ کیسے ارکان کو تحفظ فراہم کریں گے۔‘
پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ’خفیہ رائے شماری کا حق بھی چھینا گیا تو اراکین اسمبلی ’ڈیپ سٹیٹ‘ کے ہاتھوں مشکل میں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس لیے اس بنا پر بھی ووٹ قابل شناخت نہیں ہونے چاہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ڈیپ سٹیٹ کی رسائی بیلٹ پیپر تک ہوتی ہے‘، جس پر بینچ میں موجود جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ ایسا کوئی معاملہ عدالت کے سامنے نہیں ہے کیونکہ بیلٹ پیپر پولنگ سٹیشن پر ہی سیل کیے جاتے ہیں۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز سیل کیے جانے کے باوجود ’ڈیپ سٹیٹ کی ان تک رسائی ہوتی ہے یہ آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں‘، جس پر جسٹس اعجاز الااحسن نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں دوبارہ مردم شماری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تو کیا عدالت اس عمل کو کرپشن قرار دے گی۔
صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جائزہ لیں گے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’سیاسی اتحاد خفیہ نہیں ہونے چاہییں‘ جس پر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی اتحاد خفیہ ہوتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سنہ 1962 کا آئین صدارتی نظام کے حوالے سے تھا اور اس میں بھی خفیہ رائے شماری کا ذکر کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سینیٹ سیاسی جماعتوں کی نہیں بلکہ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیاں براہ راست سیاسی جماعتوں کے فورم ہیں۔
بینچ کے سربراہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ ان کی دلیل یہ ہے کہ متناسب نمائندگی صرف ووٹ گننے سے متعلق ہے اور اگر سیاسی پارٹیاں تقسیم ہیں تو صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی سینیٹ میں کیسے نمائندگی ہوگی جس پر رضا ربانی نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے کہ کسی پارٹی کی آپ کو صحیح متناسب نمائندگی نظر آئے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال اٹھایا کہ قانون کا اطلاق کہاں ہوتا ہے اگر ’پارٹی اے‘ کی چھ سیٹیں بنتی ہیں اور اسے دو ملی ہیں تو تب کیا ہوگا اور پھر متناسب نمائندگی کہاں گئی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آئین بنانے والوں کی متناسب نمائندگی سے متعلق دانشمندی کہاں گئی۔ رضا ربانی نے جواب دیا کہ یہ ریاضی کا سوال نہیں اور نہ یہ اے، بی یا پھر سی کی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ سینیٹ ہے اور یہ وفاق کا معاملہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی بات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر نہیں دیکھا جاسکتا۔
رضا ربانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 10 کے تحت کیس ہے، ہر فریق کا حق ہے کہ اسے دیا جائے لیکن جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد اس آئینی حق سے محروم ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ دنیا کی تاریخ اختلاف رائے کرنے والوں سے بھری پڑی ہے اور اختلاف رائے کرنے والے نتائج کی پرواہ نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے خلاف بھی لوگوں نے کھل کر اختلاف رائے کیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید کہا کہ آئین میں اختلاف رائے پر کوئی نااہلی نہیں ہوتی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کے تحت مجموعی طور پر بیس الیکشن ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے انتحابات بھی آئین کے تحت ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئین سازوں نے صرف وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کا الیکشن اوپن بیلٹ سے رکھا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیا ڈسپلین کی خلاف ورزی کرنے والے نظام کو چلنے دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں انفردای پسند ناپسند اکثریتی رائے پر حاوی نہیں ہوتیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ’اچھی جمہوریت کے لیے سیاسی جماعتوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے‘، جس پر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ’اونچ نیچ کے بعد عدلیہ میں استحکام آگیا جبکہ سیاسی جماعتوں کو مضبوط ہونے میں جمہوریت کا تسلسل بہت ضروری ہے۔‘
رضا ربانی منگل کے روز بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایم ایم ادیب کا کالم : پی ڈی ایم کی قربان گاہ پر سائیں یوسف رضا کا چڑھاوا ؟
Next Article پشاور : وزیر اعظم سے ملاقات میں 20 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی غیر حاضر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.