Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»ایم ایم ادیب کا کالم : پی ڈی ایم کی قربان گاہ پر سائیں یوسف رضا کا چڑھاوا ؟
ایم ایم ادیب

ایم ایم ادیب کا کالم : پی ڈی ایم کی قربان گاہ پر سائیں یوسف رضا کا چڑھاوا ؟

ایڈیٹرفروری 22, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
yousaf raza gilani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اختیارات عہدے اور منصب کی کشش انسان کو پیچھے مڑکر نہیں دیکھنے دیتی،اگر اکتفا کا جذبہ غالب ہوتا تو سائیں سیدیوسف رضا گیلانی ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں یعنی سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم پاکستان رہنے کے بعد کسی طور سینیٹ کا الیکشن نہ لڑتے ۔مگر برا ہو اقتدار کی کرسی کا،یہ انسان سے استغنا کے ساتھ صبرو قناعت بھی چھین لیتی ہے ۔عجزو انکسار اور بے مثل تواضع کی صفات کے حامل سائیں یوسف راضا گیلانی سے یہ توقع نہیں کی جاتی تھی کہ وہ اتنی آسانی سے سینیٹ کے امیدوار بننے پر آمادہ ہوجائیں گے کہ انہوں نے دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں اپنے حلقے کے عوام سے جوزخم کھایا تھا وہی بہت کاری تھا اور بتانے والوں نے یہاں تک بتایا کہ ان کے بیٹوں نے انہیں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے سے شدت سے روکا تھا بلکہ ان کے ایک بیٹے نے تو ان کے مقابلے میں آنے کی دھمکی تک دے دی تھا مگر سرکار نہیں مانے ۔اس قربانی کے لئے وہ زیادہ سے زیادہ اپنے کسی فرزند کو پیش کر سکتے تھے کہ وہ اگر فتح یاب نہ بھی ہوتا تو فرق نہیں پڑنا تھا ،مگر یہ سید کی سادگی اور تواضع ہی سمجھیئے کہ پارٹی کے سامنے سپر انداز ہوگئے ،ان کے اس ناصائب فیصلے نے ان کے بہت سارے چاہنے والوں کے دلوں کو وسوسوں اور واہموں کا گھر بنا دیا ہے ،وہ جنہیں ان کی سیاسی بصیرت فراست پر کامل یقین اور بھروسہ تھا اندریں اندر سے تو لرز ہی گئے ہیں۔
بہر حال یہ گیلانی صاحب کے حوصلوں کا کڑا امتحان ہے ۔گراں باریءدل کے باوجود دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہوئے بھی ڈرلگتا ہے کہ بزرگوں سے سنا ہے ایسی دعا سے گریز اچھا ہے جو دل سے نہ نکلے اور جس کے مستجاب ہونے کے یقین کی ایک رتی بھی قلب میں نہ ہو ،ویسے آواز خلق کے لحاظ سے بھی دھیان نقارہءخدا کی جانب جاتا دکھائی نہیں دیتا۔ دوہزار ا ٹھارہ میں جو بے مروتی ان کے حلقہ انتخاب والوں نے برتی تھی اب اس سے بڑھ کر ایک ہزیمت پی ڈی ایم بلکہ پی ایم ایل این کی جھولی میں بھرنے جارہی ہے ۔
خاکم بدہن اگر نامراد شکست نے انہیں آلیا تو اس پیرانہ سالی میں وہ خود کو کیسے سنبھال پائیں گے ،اس پر مستزاد لاکھوں کشتگان مرشد کیوں کریہ غم سہار پائیں گے؟حضور کے کئی چاہنے والوں کے کلیجے ابھی سے منہ کو آتے دیکھے ہیں اور بار بار مختار مسعود مرحوم کا یہ اقتباس دماغ میں گردش کررہا ہے کہ” قحط میں موت ارزاں ہوتی ہے اور قحط الرجال میں زندگی۔مرگ انبوہ کا جشن ہوتو قحط ،حیاتِ بے مصرف کا ماتم ہو تو قحط الرجال۔۔۔اس وبا میں آدمی کا یہ حال ہوجاتا ہے کہ مردم شماری ہو تو بے شمار ،مردم شناسی ہو تو نایاب“۔
آخر پی پی پی میں کیا قحط الرجال پڑا ہے کہ پی ڈی ایم کی قربان گاہ پر اتنا بڑا چڑھاوا چڑھانے لگی ہے ۔سابق وزیر اعظم ہی مقصود و مطلوب تھا تو پرویز اشرف کو مولانا کی بارگاہ میں پیش کردیتی ،سید میراں کی جھولی کے لئے ایک روگ کافی نہیںتھا جو جواں سال بیٹے کی لمبی جدائی کی صورت انہوں نے جھیلا ،اب ایک ارو روگ سے ان کی جھولی بھرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
سابق صدر آصف علی زرداری شاید اس زعم میں مبتلا ہیں کہ سنجرانی کی طرح سید یوسف رضاگیلانی کو بھی سینیٹ کا چیئرمین منتخب کروالیں گے۔ان کی سوچ کی بلندی تک نہیں پہنچا جا سکتا ،مگر معروضی حالات جو سامنے ہیں ان میں زرداری صاحب کا فارمولا بظاہر فٹ ہوتا دکھائی نہیں دیتا ،اوپر والوں نے انہیں کوئی یقین دہانی کروادی ہے تو الگ بات ہے ،پھرتو کچھ لوگوں کا یہ خواب کہ آئیندہ وزیر اعظم بلاول ہونگے ،بھی تعبیر کے لمس سے آشنا ہوسکتا ہے ،مگر امکانات کے ایسے در واہوتے نظر نہیں آتے کہ اس رستے کی سب سے بڑی دیوار مسلم لیگ ن جو شہباز شریف پر ادھار کھانے کی روادار نہیں ،پھر بلاول تو ذوالفقار علی بھٹو شہید کا نواسہ اور محترمہ بینظیربھٹو کا بیٹا ہے ،جن کے بغض سے میاں نواز شریف کا سینہ کبھی تہی نہیں ہوسکتا۔مولانا تو اب بھی بلاول کے دروازے پر گھنٹوں انتظار کر سکتے ہیں جیسے محترمہ کے دفتر کے باہر تشریف فرما رہے اور باریابی پائی تو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا تمغہ سینے پر سجائے بغیر نہیںآئے۔
سابق وزیر اعظم ایک نفیس طبع ،وضع دار آدمی ،جانتے بوجھتے ایک قعر میں چھلانگ لگا رہے ہیں ،جو کالے دھن سے ناک تک بھرا ہے ۔لکشمی تو ہوتی ہی رقاصہ ہے اس کے رقص کو کون روک سکتا ہے ۔ہمارا عدالتی نظام ایسا نہیں کہ تماشے میں گھری سیاسی طوائف کو تماش بینوں کے حصار سے نکال سکے۔
کل سید یوسف رضا گیلانی کے حلقہ کے ایک بہت جید صاحب نے اپنے دل و دماغ میں کلبلاتے ایک وسوسے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ” مجھے لگتا ہے جیسے ایک نئی افتاد مرشد کے پیچھے کھڑی مسکرا رہی ہے “۔ اسے کیا نام دوں کہ اس پر خودخجل ہوا جاتا ہوں ۔
دروغِ مصلحت آمیز جب عروج پہ ہو
تو آس پاس کہیں چیختی ہے سچائی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند
Next Article سینیٹ انتخابات : ’خفیہ رائے شماری کا حق چھینا گیا تو اراکین اسمبلی ’ڈیپ سٹیٹ`کے رحم وکرم پر ہوں گے۔رضاربانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موسمِ بریت ،میری حیرانی ، شاہ جی کی پریشانی اور یوسف رضا گیلانی : خالد مسعود خان کا کالم

جولائی 30, 2025

پیپلز پارٹی نہریں نکالنےکی مخالف نہیں، نہروں پرتحفظات ہیں: یوسف رضا گیلانی

اپریل 1, 2025

ٹڈاپ کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں باعزت بری

مارچ 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.