Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمیٰ اعوان»میکرون تھیوڈور ہرتزل کی طرح مسلم امہ کی بیداری کا باعث بنے گا؟۔۔سلمیٰ اعوان
سلمیٰ اعوان

میکرون تھیوڈور ہرتزل کی طرح مسلم امہ کی بیداری کا باعث بنے گا؟۔۔سلمیٰ اعوان

ایڈیٹرنومبر 3, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
salma awan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایمانوئل میکرون اور فرانسیسی لوگوں کی حکومت نے جو کیا اس پر بات ذرا بعد میں۔پہلے ذرا ایک اہم تاریخی واقعے کی جھلکیاں آپ لوگوں کو دکھا دوں۔یہ انیسویں صدی کے آخری ماہ و سال ہیں۔اڑتیس،انتالیس سالہ نوجوان تھیوڈور ہرتزل صحافت کی دنیا کا ایک بڑا نام وی آنا سے ہی نکلنے والے اخبار Nelle Freie Presse کا نمائندہ۔پیدائش یہودی گھرانے کی مگر رحجان یہودیت کی بجائے انسانی اقدار سے محبت پر تھا۔یہی وہ دن تھے جب فرانسیسی فوج کے ایک یہودی کیپٹن الفریڈ ڈریفسDreyfusپر جرمنوں کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام لگا۔
وہ چونکا تھا۔انہی دنوں وہ پیرس اپنے کسی کیس کے سلسلے میں گیا ہوا تھا سوچا کہ چلو دیکھوں تو سہی یہ چکر کیا ہے؟فرانسیسی یہودی تو اس سوسائٹی میں پوری طرح رچے بسے اور اپنے فرانسیسی ہونے پر نازاں لوگ ہیں۔کورٹ کے احاطے میں جو منظر تھیوڈور ہرزل نے دیکھا وہ اُسے سرتا پیر دہلا دینے کے لیے کافی تھا۔وہاں نفرت انگیز نعرے تھے۔”مار دو ان یہودیوں کو۔دشمن ہیں یہ ہمارے۔ان کا نام و نشان مٹا دو۔کیس کی سٹڈی نے اُسے بتایا کہ الفریڈ ایک کلچرڈ آدمی، فوج کا افسر فرانسیسی معاشرے کو آئیڈیلائز کرنے والا جو ماضی کے حوالے سے بھی داغ دھبوں سے پاک تھا۔کیس کی پیروی کے لیے وہ میدان میں کُود پڑا۔اس کی صحافیانہ پیروی اور دائیں بائیں طبقوں کی نفرتوں،ہمدردیوں اور مشہور فرنچ ناول نگار ایملی زولا Emile Zola کے اس ایک جملے I accuse نے کیس کو بین الاقوامی شہرت دے دی۔
اور بس یہی وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جس نے تھیوڈور ہرتزل کو بابائے صہیونیت بنا دیا۔ اس کی کاوشیں اور اس کی The Jews State اسرائیل اسٹیٹ بنانے کا باعث بن گئی تھی۔
ذرا آگے بڑھئیے۔صلیبی جنگوں کے دامن میں جھانکئیے۔ان میں یورپ کے تمام ملکوں سے زیادہ فرانسیسیوں کا کردار نظر آتا ہے۔بنیادی طور پر فرانس مذہبی ریاست رہی ہے۔کہیں بیسویں صدی کے اوائل میں چرچ اور ریاست کو الگ کیا گیا۔
مسلمان فرانس کی سب سے بڑی اقلیت ہیں۔افریقہ اور عرب ممالک کے غریب اور محنت کش لوگ جنہیں لایا گیا کہ وہ فرانس کا صنعتی ترقی کا پہیہ تیزی سے گھمانے میں مددگار ہوں۔پچاس فی صد سے اوپر کی آبادی جنہیں وہ سہولتیں میسر ہیں اور نہ ہی وہ تحفظ حاصل ہے۔ جو نسلی گوروں کو ہیں۔ کبھی ان کے حجاب پر پابندی،کبھی ان کے عبایا پر اور یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ شدید ردّعمل مقامی مسلمانوں کا سامنے آیا ہے۔مورد الزام اس بار نہ القاعدہ ٹھہری ہے اور نہ داعش۔یہاں تنگ آمد بجنگ آمد والامنظر نظر آتا ہے۔
یہ بحث کس قدر فضول اور لاحاصل ہے کہ آپ انہیں اس بات پر لتاڑیں کہ وہ عقائد اور مسلک کے اعتبار سے مسلمان ہیں۔
اب میکرون کا مسئلہ کیا ہے۔کیوں اس نے اتنی اچھل کود مچا رکھی ہے؟
ایک وجہ تو یہ بھی کہی جاسکتی ہے کہ کورونا کی دوسری لہر فرانس میں خاصی پریشان کن اور تباہی مچانے والی ثابت ہورہی ہے۔ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی طرح میکرون بھی اپنے لوگوں کی توجہ اس نئے شوشے کی طرف منعطف کررہا ہے۔
ردّعمل میں بیشتر اسلامی ممالک نے غم وغصّے کا کھل کر اظہار کیا۔تُرکی ہمیشہ کی طرح اِس بار بھی آواز اٹھانے اور کھری کھری سُنانے میں آگے تھا۔میکرون کو دماغی مریض کہہ دینا بھی طیب اردگان جیسے جی دار کا ہی کام ہے۔
اب ان رنڈی رونوں کا کچھ فائدہ ہے کہ کِسی مسلک اور مذہبی عقیدے پر حملہ کرنا گویا انسانی اقدار کی دھجیاں اُڑانی ہیں۔یہ کہا جاتا ہے کہ ایسے اقدام اسلامو فوبیا فروغ کا باعث بن رہے ہیں۔سموئیل پیٹی کو تو قتل ہونا ہی تھا کہ استاد ہوکر وہ ایک ایسی کلاس میں جہاں مسلمان بچوں کی ایک واضح تعداد تھی۔وہ اُن کے روحانی پیغمبر کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہورہا تھا۔مسلمان بچوں کو باہر نکال کر باقی بچوں کو وہ خاکے دکھا رہا ہے جس میں اُن کی جان سے پیاری ہستی ایک کریہہ صورت میں نظرآتی ہے۔
میکرون اور اس کی حکومت اُن قابل نفرت خاکوں کو عمارات کی پیشانیوں پر سجا رہی ہے۔اِس ناہنجار کو تھوڑا سا ہی شعور ہونا چاہیے۔بھارت سے پینگیں اور کشمیریوں پر ظلم و ستم انڈیا کی حمایت۔کوئی اِسے بتائے کہ اندرا گاندھی نہرو کی بیٹی سیکولرازم کی داعی آپریشن بلیو سٹار کے نتیجے میں ہلاک ہوئی تھی۔
ہاں البتہ ایک المیہ مسلمانوں کے ساتھ تدبر اور فراست کی کمی کا ہے۔زوال کے پاتال میں گھری اس قوم کا کردار نہیں رہا۔نبی ؐ سے خالی خولی عشق کے دعوے بہت ہیں مگر کردار کہاں ہے؟عقیدتوں سے بھرا سلام ہے اُس فرانسیسی انسان دوست خاتون صوفی پیٹرونن (Petronin)جو چیرٹی ورکر (Charity worker)تھی۔ یتیم اور غذائی کمی میں مبتلا بچوں کے لیے کام کرتی تھی۔جن کی ایک واضح اکثریت مالی کے شمالی علاقوں میں تھی۔2016میں JNIMفوجی گروپ کے ہاتھوں اغوا ہوکر چار سال ان کی قید میں رہی۔اِس قید کے دوران وہ جس حسنِ سلوک سے گزری وہ متاثر کُن تھا۔جب وہ Villacoublayائیرپورٹ پر اُتری۔مسٹر میکرون وہاں اس کے استقبال کے لیے خود موجود تھا۔خدا کی عنایت ہے۔میں اب مسلمان ہوں۔آپ مجھے صوفی کہہ سکتے ہیں۔مگرآپ کے سامنے مریم کھڑی ہے۔انہوں نے واشگاف لفظوں میں کہا ہمارے تجارتی منصوبے ان غریب لوگوں کو لوٹنے کے ہتھکنڈے ہیں۔دہشت گرد مسلمان نہیں ہم ہیں۔
نبی ؐ سے عشق تقاضا کرتا ہے۔ہم علم اور ٹیکنالوجی کے سمندر میں کودیں اور بہترین تیراک بنیں۔کردار کے غازی ہوں۔اتحاد اور اتفاق اپنی صفوں میں پیدا کریں۔تب کس کی مجال ہوگی کہ کوئی ہمارے نبی ؐ کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹرمپ یا بائیڈن : فیصلے کا دن آ گیا، امریکہ میں‌ووٹنگ شروع
Next Article جبار مفتی کا کالم : میرا شمار بھی تو مرے دشمنوں میں تھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.