Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • ملتان پریس کلب کے انتخابات : آج جرنلسٹس پینل اور پروفیشنل جرنلسٹس گروپ میں کانٹے دار مقابلہ
  • بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کو دو ٹوک شکست : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم:پاکستان کا لٹن داس کون ہو گا؟
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم:پاکستان کا لٹن داس کون ہو گا؟

ایڈیٹرنومبر 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کے ایل راہول نے بنگلہ دیش کا اس قدر نقصان شاید اپنی بیٹنگ سے نہیں کیا جتنا ان کی اس ایک تھرو نے کر دیا۔ اس ایک تھرو نے بنگلہ دیش کو میچ سے باہر کر دیا اور انڈیا کی سیمی فائنل تک رسائی کو مزید ممکن کر دیا۔
شانتو کریز سے باہر نکلنا چاہ رہے تھے، ایشون نے لینتھ بدلی اور شانتو کو مجبوراً اپنا شاٹ بدلنا پڑا۔ مڈ وکٹ پہ کھڑے کے ایل راہول پوری طرح اس لمحے میں مرتکز تھے اور جونہی گیند ان کے پاس آئی، ایک میکانکی عمل کے تحت نہایت درستی سے ان کا تھرو سٹمپس سے جا ٹکرایا اور لٹن داس کی سر توڑ ڈائیو بھی کم پڑ گئی۔
جب بارش نے کھیل کو معطل کیا، بنگلہ دیشی ڈریسنگ روم یک گونہ اطمینان کی تصویر بنا ہوا تھا جبکہ دوسری جانب راہول ڈریوڈ کے ڈریسنگ روم میں خاصے مضمحل چہرے نظر آتے تھے۔ اگر بارش بروقت نہ تھمتی اور مزید کھیل ممکن نہ ہو پاتا تو بنگلہ دیش فاتح ٹھہرتا۔
لٹن داس اگرچہ عموماً شہ سرخیاں بنانے والے بلے باز نہیں ہیں مگر بڑے مواقع پہ تگڑے حریفوں کے خلاف گویا خود ہی سے کوئی شرط سی باندھ لیتے ہیں اور پھر بسا اوقات ایسی کرکٹ کھیلتے ہیں کہ حریف کیمپ کی ساری دانشوری دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ اگر بارش ان کی اننگز کے بہاؤ میں خلل نہ ڈالتی تو مقررہ وقت سے کہیں پہلے ہی وہ میچ ختم کر جاتے۔
مگر بارش نے صرف ان کا ارتکاز ہی متاثر نہیں کیا بلکہ کنڈیشنز میں بھی ذرا سا بدلاؤ آ گیا۔ فاسٹ بولرز کو پچ سے وہ اضافی مدد ملنے لگی جو بارش سے پہلے ویسی میسر نہ تھی۔ اور پھر اننگز کا دورانیہ مختصر کرنے سے ڈیتھ اوورز کا خسارہ بھی ہو گیا جو روٹین کے میچ میں بلے بازوں کو سولہ اوور پرانی گیند سے کھیلنا پڑتے ہیں مگر یہاں مقابلہ بارہ اوور پرانی گیند کو دھڑلے سے باؤنڈری پار پھینکنے کا تھا۔
روہت شرما اور ان کے ساتھی اوپنر کے ایل راہول اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کر پائے تھے مگر یہاں راہول اپنے زون میں واپس آتے نظر آئے۔ ان کی اننگز میں روانی تھی اور ایڈیلیڈ کی وکٹ نے بھی ان کی گیم کی تائید کی۔ آسٹریلیا کی تمام پچز میں سے ایڈیلیڈ اور سڈنی ہی دو ایسی پچز ہیں جہاں ایشین بلے بازوں کو کچھ سانس لینے کا موقع ملتا ہے۔
اگر یہ کہا جائے کہ انڈیا کی ورلڈ کپ کیمپین کے روحِ رواں ورات کوہلی ہیں جو چھ ماہ پہلے کسی پلان کا بھی حصہ نہیں تھے مگر ایشیا کپ میں جس طرح سے انھوں نے واپسی کی، اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اوپر تلے کئی بڑی اننگز کھیلتے چلے آ رہے ہیں۔
جبکہ ان کے موازنے میں لائے جانے والے بابر اعظم اپنے چار سالہ پرائم کے پست ترین مقام پہ کھڑے ہیں اور ان جیسے مصدقہ بلے باز کی فارم بگڑنا کوئی ناقابلِ یقین سا امر محسوس ہوتا ہے۔ ان کی اس فارم نے پاکستان کی مہم جوئی کو شدید زک پہنچائی ہے۔
مگر کل سڈنی میں انھیں میلبرن اور پرتھ جیسے باؤنس کا کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ سڈنی کی پچ عموماً سپنرز کو مدد فراہم کرتی رہی ہے اور ایشیائی بلے بازوں کی تکنیک کے لیے سہل ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان یہ امید رکھے گا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کل اپنی رینکنگ سے انصاف کریں گے اور جنوبی افریقہ کے اندازوں کو مات کریں گے۔
نورکیا کی پیس، ربادا کی جادوگری اور لنگی نگدی کی ورائٹی ہر طرح کی کنڈیشنز میں ہر طرح کی بیٹنگ لائن کے لیے چیلنج ہو سکتی ہیں مگر پاکستان کی خوش بختی ہے کہ اسے افریقی پیس اٹیک کا سامنا کرنے کے لیے پرتھ، میلبرن یا برسبین جیسے باؤنس کی اضافی مصیبت درپیش نہیں ہو گی۔
گذشتہ چند میچز میں فاتح ٹیموں پہ نظر دوڑائی جائے تو ہر جیت میں ایک زبردست انفرادی کاوش نظر آتی ہے۔ کل بٹلر نے جو کاوش کی، آج اسی کا عکس لٹن داس کی اننگز میں جھلک رہا تھا۔ ان کنڈیشنز میں حریف کو مات کرنے کے لیے ہر ٹیم کو ایک لٹن داس کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو یہ سوچنا ہو گا کہ اس کا لٹن داس کون ہے؟
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کاکالم:برطانوی عجائب گھروں میں لوٹ مار کا مال … (2)
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:سست رو لانگ مارچ، نیوٹرل ایمپائر کا انتظار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا

فروری 15, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی

فروری 15, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال فروری 15, 2026
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.