Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 31, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»میڈیا ہاؤ سز یا بیگار کیمپ ؟ شہزاد عمران خان
اختصاریئے

میڈیا ہاؤ سز یا بیگار کیمپ ؟ شہزاد عمران خان

ایڈیٹرمئی 9, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shehzad imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہتےہیں صحافی ہر ظلم کےخلاف عوام کی آواز بن جاتے ہیں،ان کے مسائل کو اجاگر کرنےمیں میڈیا کا کردار کسی بھی صورت کم نہیں ۔۔ مگر ان میڈیا ہاؤ سز میں کام کرنے والوں سے اگر پوچھا جائے کہ کیا انہیں ان کے کام کا جو معاوضہ دیا جاتا ہے وہ اس قدر ہے کہ جس سے وہ اپنی زندگی بہتر طور پر گزار سکیں؟ تو کسی ایک بھی شخص کا جواب ہاں میں نہیں آئے گا۔۔ جس قدر استحصال اس شعبے میں کام کرنے والے افراد کا ہوتا ہے شائد ہی کسی اور کا ہوتا ہو ۔ یہ وہ مظلوم ہوتے ہیں جو اپنے حق کے لئے آواز بھی بلند نہیں کر سکتے۔ جب سے میڈیا ہاؤ سز کو کاروباری افراد نے سنبھالا ہے اس وقت سے اس شعبے میں کام کرنے والے افراد کا مستقبل غیر محفوظ ہے۔ میڈیا مالکان اپنے جائز اور ناجائز کاروبار کی ترقی کے لئے اپنے میڈیا گروپ کے ذریعے حکومتی اداروں کو بلیک میل کر کے ناجائز کام کروائے جاتے ہیں اور ہر طرح کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ میڈیا کی دھمکی اور دھونس دے کر افسران کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ان کے ناجائز کاموں میں مدد کریں بصورت دیگر ان کے خلاف خبروں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جائے گا اور وہ چارو ناچار ان کے ناجائز کام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔بات صرف یہیں تک نہیں بلکہ ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کسی بھی صورت ان کے عتاب سے نہیں بچتے۔ انتہائی کم اجرت پر ان کو رکھا جاتا ہے بلکہ اکثر ادارے ان کی خدمات کے عوض کوئی معاوضہ ادا نہیں کرتے۔ میڈیا ہاؤ سز میں ایسے افراد کو انٹرنی کہا جاتا ہے، جن سے کام تو پورا لیا جاتا ہے مگر نہ انہیں کوئی معاوضہ دیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی تجربہ کا سرٹیفیکیٹ کہ فلاں شخص ہمارے ادارے میں انٹرنی کے طور پر کام کر رہا ہے تاکہ کل کو وہ کسی عدالت کا دروازہ نہ کھٹکھٹا سکے۔حکومت بھی اس ضمن میں بے بس نظر آتی ہے۔ ان میڈیا ہاوسز کے حوالے سے نہ کبھی کسی کوجرات ہوئی کہ قانون سازی کی جائے۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں یہ ادارے مالی معاونت نہیں کرتے ۔ یہ ادارے کچھ دن شور مچا کر ہمدردی ضرور حاصل کرتے ہیں مگر چند روز بعد اسے بھول جاتےہیں، ہر شہر میں پریس کلب اور نام نہاد صحافی تنظیمیں بھی کام کرنے والے صحافیوں کے لئے کچھ نہیں کرتیں۔ ہر سال ویج بورڈ کا اعلان کیا جاتا ہے جس میں کارکن صحافیوں کے لئے مختلف مراعات کا ذ کر کیا جاتا ہے مگر آج تک ویج بورڈ کے نکات پر مکمل عملدارآمد نہیں ہو سکا۔ صحافی آج بھی اسی تنگدستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کوئی بھی اداراہ مستقل بنیاد پر نوکری نہیں دیتے بلکہ تمام ملازمین کو عارضی رکھا جاتا ہے اور جس وقت چاہے نوکری سے برخاست کر دیا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے تمام اداروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے ادارے میں کام کرنے والے افراد کو معاوضہ ادا کریں گے اور دیگر مراعات بھی ساتھ دیں گے۔ مجھے تو کبھی کبھی تمام میڈیا ہاؤ س کسی بیگار کیمپ کی مانند لگتے ہیں جن میں کام تو ملازمین کی طاقت سے زیادہ لیا جاتا ہے مگر معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجوہری معاہدے سے نکل رہے ،ایران پر پابندیاں لگائیں گے : ٹرمپ
Next Article سُورنی کا دودھ اور سانپ کے قتلے!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار

مئی 31, 2026

امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 31, 2026

تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مئی 31, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 31, 2026
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا مئی 31, 2026
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم مئی 31, 2026
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.