Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»افسانے»زعیم ارشدکا افسانہ : تابش صاحب کا عقد ِ ثانی
افسانے

زعیم ارشدکا افسانہ : تابش صاحب کا عقد ِ ثانی

ایڈیٹرفروری 13, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ دسمبر کا ایک خوشگوار روشن دن تھا ، سردی تھی مگر خوب چمکدار دھوپ بھی نکلی ہوئی تھی، مرحبا سوسائٹی کے چند ریٹائرڈ بزرگ سوسائٹی کے پارک کی کرسیوں پر بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے ساتھ ساتھ نرم اور گرم دھوپ بھی سینک رہے تھے، کہ تابش سلطان اپنے گھر سے باہر نکلا اور سیدھا ان حضرات کی جانب چلا آیا۔ تابش نے آتے ہی اپنے مخصوص انداز میں زور سے سلام کیا اور پھر سب سے عمر رسیدہ ہمسائے نثار بھائی سے ہنستے ہوئے پوچھا ، کیوں جناب کیا منصوبہ بندی ہو رہی ہے ، یقیناً عقد ثانی کی کہانیاں چل رہی ہوں گی، میں سب جانتا ہوں، ٹھہریں ذ را موقع ملنے دیں بتاتا ہوں آپ کی زوجہ محترمہ کو۔ یہ روز کہا جانے والا جملہ اور کیا جانے والا مذاق تھا جس سے سب ہی واقف تھے، اور تابش کی خوش مزاجی و خوش مذاقی سے خوب محظوظ ہوا کرتے تھے، تابش بھی کوئی بچہ نہ تھے بلکہ نانا دا دا بن چکے تھے مگر لگتے نہ تھے۔ وہ اب بھی ایک جاذ ب نظر ادھیڑ عمر شخص نظر آتے تھے ، گورا رنگ اور سر پر گھنے بال ان کی وجاہت میں مزید اضافہ کئے دیتے تھے، لباس بھی وہ عموما جینز اور ٹی شرٹ پہنا کرتے تھے۔ جو ان پر خوب جچتا تھا۔
تابش سلطان ایک امریکہ پلٹ پاکستانی تھے جنھوں نے خوب پیسہ بنایا تھا اور اب مزے سے ریٹائرڈ زندگی گزار رہے تھے۔ بچے پڑھ لکھ گئے تھے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی تو شادی بھی کردی تھی، عمدہ گھر تھا ، اچھی قیمتی گاڑی تھی، سرمایہ کاری سے معقول آمدنی تھی، غرض ایک آسودہ حال زندگی گزار رہے تھے ، گھر والوں کی خدمت کے علاوہ باقاعدگی سے نماز پڑھنا اور ہمسایو ں سے میل ملاپ کرنا یہی ان کی مصروفیت تھی۔
جب تابش ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ گئے تو نثار صاحب نے کہا کہ تابش یہ تو بتاﺅ ہر وقت ہم لوگوں کو تو تم دھمکاتے رہتے ہو، تم اپنا بھی کچھ احوال سناﺅ کہ کب عقد ثانی کر رہے ہو؟ تابش زور سے ہنسا اور کہنے لگا کہ ارے نثار بھائی ہم تو گرجنے والے بادل ہیں، برسنے والے نہیں۔ بس مذاق کرکے دل ٹھنڈا کر لیتے ہیں ورنہ ہماری زوجہ تو وہ ہیں کہ جنھیں اگر بھنک بھی پڑ گئی تو ہماری زندگی اجیرن کردیں گی۔ یہ سن کر سب نے مل کر ایک زور دار قہقہہ لگایا۔ تابش ایک خوش باش اور زندہ دل انسان تھا سب اس کی ملنساری کو بہت پسند کرتے تھے۔ وہ روز کسی نہ کسی بزرگ کو پکڑ کر ان کا رکارڈ لگا رہا ہوتا تھا کہ ہاں جی عقد ثانی کے فراق میں گھلے جا رہے، یا میں سب سمجھ رہا ہوں یہ روز بن سنور کر کہاں جاتے ہیں آپ وغیرہ وغیرہ۔
پھر یوں ہوا کہ تابش اچانک سوسائٹی سے بغیر کسی کو بتائے غائب ہو گیا، سب کو تشویش ہونے لگی کہ یہ بنا بتائے کہاں چلا گیا، وہ تو اگر ٹاور بھی جاتا تھا تو چار لوگوں کو بتا کر جاتا تھا۔ آج پندرہ دن ہوگئے تھے اس کا کچھ اتا پتہ نہیں چل رہا تھا، اس کے گھر والے مکمل اطمینان و آرام سے رہ ہے تھے، معاملہ کچھ اور مشکوک ہوگیا جب نثار صاحب تابش کے گھر اس کی عافیت لینے پہنچ گئے۔ کیوں کہ اس کا فون بھی مسلسل بند جا رہا تھا۔ نثار صاحب کے دروازہ کھٹکھٹانے پر تابش کا چھوٹا بیٹا باہر آیا، اور نہایت ہی ناگواری سے پوچھنے لگا کہ جی کیا بات ہے۔ نثار صاحب نے کہا، کہ بیٹا میں آپ کے ابّو کی طبیعت معلوم کرنے آیا ہوں۔ تو تابش کے بیٹے نے کہا کہ کیوں ان کو کیا ہوا؟ جس پر نثار صاحب نے کہا کہ کئی دنوں سے ان سے ملاقات نہیں ہوئی نہ وہ سوسائٹی میں نظر آ رہے ہیں، سب خیر تو ہے؟ جس پر تابش کے بیٹے نے زیادہ ناگواری سے کہا سب خیریت ہی ہوگی، ہمیں کچھ نہیں معلوم ان کے بارے میں، جس پر نثار صاحب ذ را جزبز ہوکر بولے کہ میاں صاحبزادے آپ بھلا کیسی اولاد ہیں کہ اپنے باپ کے بارے میں بھی آپ کوکچھ علم نہیں، جس پر لڑکا بدتمیزی پر اتر آیا اور کہنے لگا کہ آپ اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے مجبور نہ کریں کہ میں آپ کے ساتھ کچھ بدتمیزی کروں، اپنا راستہ لیں اور دوبارہ ان کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے یہاں آنے کی زحمت نہ کیجئے گا۔ نثار صاحب اس جوابی حملے کیلئے بالکل تیار نہ تھے، سٹپٹا گئے ایک دم وہاں سے چل پڑے مگر معاملہ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ تابش غائب ہے اور بچوں کو نہ فکر ہے نہ پریشانی بلکہ وہ تو بدتمیزی پر آمادہ نظر آرہے ہیں۔
آخر ایک دن اچانک تابش نظر آگیا، مگر یہ وہ تابش نہ تھا، بلکہ ایک بالکل ہی مختلف انسان تھا، یہ ایک ٹوٹا ہوا مایوس اور پریشان انسان تھا، لباس بھی پراگندہ تھا اور چہرہ بھی اداس و مایوسی بھرا، وہ خلاف معمول خاموشی سے آکر بینچ پر بیٹھ گیا، سب لوگ پوچھنے لگے کہ یار کیا بات ہے، کچھ پریشان سے لگ رہے ہو، تو وہ کچھ نہیں کہہ کر خاموش ہوگیا، لوگوں نے پوچھا کہ بھائی کہاں غائب تھے تو کہا کہ شہر سے باہر گیا ہوا تھا۔ کچھ دیر میں باقی لوگ اٹھ کر چلے گئے مگر نثار صاحب بیٹھے رہے، سب کے جانے کے بعد نثار صاحب نے پوچھا کہ معاملہ کیا ہے، کچھ گڑبڑ ضرور ہے، تابش نے کہا کہ نثار بھائی کیسی گڑ بڑ؟ نثار صاحب نے کہا کہ تمہاری غیر موجودگی میں تمہارے گھر گیا تھا، کہ معلوم کر سکوں کہ تم کہاں ہو، تمہارے چھوٹے بیٹے نے وہ عزت افزائی کی کہ ذہن آج تک سمجھنے سے قاصر ہے، تابش، نثار صاحب کے پیغام کو سمجھ گیا، بہت اداسی سے کہنے لگا کہ بھائی میں برباد ہوگیا، جانے کیسے اور کس نے میری بیوی کو یہ خبر پہنچا دی کہ میں نے عقد ثانی کرلیا ہے۔ وہ اتنا کہہ کر سانس لینے کو رکا اور پھر یوں گویا ہوا کہ
کسی نے میری بیوی کو یہ کہہ دیا ہے کہ میں نے عقد ثانی کرلیا ہے۔ بس پھر کیا تھا، گھر میں خوب ہنگامہ ہوا، میں نے لاکھ سمجھایا مگر نہ بیوی کچھ سمجھنے کو تیار ہے نہ بیٹے، سب ایک ہی بات پر اڑے ہیں، حالانکہ میں نے کہا کہ بھئی اگر نکاح کیا ہوتا تو میں گھر سے غائب رہتا، سارا وقت گھر پر رہتا ہوں، نہ کہیں جاتا ہوں نہ گھر سے غائب رہتا ہوں آخر یہ کیسا عقد ثانی ہے۔ مگر کوئی ماننے کو تیار ہی نہیں۔ بیوی نے لڑکوں کو اس حد تک میرے خلاف باغی کردیا ہے کہ وہ مجھے مارنے تک کو تیار کھڑے تھے۔ ان تینوں نے مل کر مجھ سے مکان کے کاغذات، میری چیک بکس، گاڑی کی چابی سب کچھ چھین لیا، اور مجھے خالی ہاتھ دھکے دیکر گھر سے نکال دیا۔ آج یہ حالت ہے کہ کچھ دن ایک بھائی کے گھر اور کچھ دن ایک بہن کے گھر لاوارثوں کی طرح دربدر پھر رہا ہوں۔ گھر والے ماننے کو تیار ہی نہیں کہ میں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جیسا وہ سوچ رہے ہیں۔ اتنا کہہ کر وہ قریب قریب رونے جیسا ہو گیا کہ یہ کیا مصیبت آپڑی نثار بھائی، اب اس عمر میں بھلا میں کہاں کہاں خانہ بدوشی کروں۔ یہ کہہ کر تابش اٹھا اور بیرونی سڑک کی جانب چل پڑا، اس کے بعد تابش پھر کئی مہینے تک نظر نہیں آیا اور نہ ہی کسی کا فون ہی موصول کیا۔ ایک دن اچانک ظہر کے وقت مسجد میں لوگوں نے دیکھا کہ تابش کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہے، وہ نہایت ہی کمزور ہوگیا تھا۔ نماز کے بعد لوگوں نے اسے گھیر لیا، اور چند قریبی ہمسایوں نے ضد کی کہ ہمیں بتاﺅ معاملہ کیا ہے، تو تابش نے کہا کہ میری بیوی اور بیٹوں نے مجھ پر جھوٹا عقد ثانی کا الزام لگا کر گھر سے بے دخل کر دیا ہے، تمام چیزوں پر قبضہ کرلیا ہے، گاڑی بیچ دی ہے گھر کا سودا بھی کرلیا ہے اور مجھے، جس نے دیار غیر میں محنت کر کر کے انہیں پالا پوسہ آسائیشیں دیں دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیا ہے، میری بخشی ہوئی آسائشوں سے مجھے ہی بے دخل کردیا گیا ہے۔ سارے لوگ یہ سن کر سکتے میں آگئے۔ کچھ لوگ جو زیادہ قریبی تھے غصہ میں آگئے کہنے لگے کہ ہم سب مل کر ان کے گھر چلتے ہیں اور ان کے گھر والوں کو سمجھاتے ہیں، مگر تابش اس بات پر تیار نہ تھا، اسی دوران لوگوں کے بیچ بحث مباحثہ زور پکڑ گیا، تابش لوگوں کو بار بار روکتے رہے ، اور منع کرتے رہے کہ آپ لوگ میرے گھر اس معاملے کو لیکر نہ جائیں، مگر وہ اتنے کمزور ہوچکے تھے کہ لوگ اس شور میں ان کی نحیف آواز نہیں سن پا رہے تھے۔ کہ ان کو کھانسی چلنے لگی اور وہ چکرا کر زمین پر گر گئے، لوگوں نے لپک کر انہیں اٹھایا تو وہ چند لمبی لمبی سانسیں لے کر بے سدھ ہوچکے تھے، لوگ انہیں ہسپتال لے کر چلے گئے وہاں معلوم ہوا کہ وہ تو اس جہاں فانی سے کوچ کرچکے تھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزلمی کی بڑی جیت ، کراچی کنگز کی لگاتار چھٹی شکست ۔۔ پلے آف سے باہر ہو گیا
Next Article لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.