ملتان :پی پی 217 میں زین قریشی کی حمایت کے لیے منعقد تقریب میں تنظیم تاجران ملتان کی قیادت کے اہم افراد نے شرکت نہیں کی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے ممتاز آباد میں پی پی 217 میں تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی کی حمایت کے لیئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی ،تقریب کا انعقاد خواجہ سلیمان صدیقی کی جانب سے کیا گیا تھا لیکن اس تقریب میں تنظیم تاجران پاکستان کے اہم ترین قائدین نے شرکت نہیں کی، ذرائع کے مطابق تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کو تنظیم کا حصہ اور مسلم لیگ ن سے وابستگی رکھنے والے تاجر قائدین کی جانب سے کسی بھی سیاسی جماعت کی الیکشن میں حمایت پر روکا گیا تھا لیکن اس کے باوجود تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس پر بیشتر قائدین مرکزی چیئرمین سے ناراض ہیں اسی وجہ سے اس تقریب کا حصہ نا بنے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں تنظیم تاجران پاکستان کا نیا گروپ بھی سامنے آسکتا ہے ۔۔
زین قریشی کی حمایت پر تنظیم تاجران پاکستان میں اختلافات : نیا گروپ سامنے آسکتا ہے ۔۔
ایڈیٹر0 Views
