Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم:ظہیر عباس اور گورنمنٹ کالج لاہور کا زوال
کالم

وجاہت مسعود کا کالم:ظہیر عباس اور گورنمنٹ کالج لاہور کا زوال

ایڈیٹرجولائی 2, 20227 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zaheer abbas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ بیٹھے بیٹھے مجھے کن دنوں کی یاد آئی۔ 1982 کا برس تھا اور دسمبر کا مہینہ۔ قومی تاریخ میں رائیگانی کے عہد سوم کو پانچواں سال گزر رہا تھا۔ خالق نے سورہ المزمل کی آیت 17 میں گمراہ دلوں کو تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا تھا، ’تم اس دن سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا‘ ۔ بے شک یہ اس روز قیامت کی طرف اشارہ تھا جو ’لوح ازل میں لکھا ہے‘ ۔ ہم فانی لوگ مگر اپنی دھرتی اور اس پر بسنے والوں کے لئے آسودگی کے خواب میں تھے۔ ہمارا آسمان تنگ تھا اور ہمارا فرعون غاصب تھا۔ آپ کے نیاز مند کی عمر کم تھی مگر خواب میں شریک تھا۔ یہ بچپن کے بڑھاپے میں بدلنے کی مقامی کہانی تھی۔ اس دسمبر کی کچھ خبریں حافظے میں محفوظ ہیں۔ 9 دسمبر کو واشنگٹن میں خود ساختہ صدر پاکستان نے اپنی حکومت کو ’آئینی‘ قرار دیا۔ 16 دسمبر کو وفاقی شرعی عدالت نے مردوں اور عورتوں کو کوڑے لگانے کے ضابطوں کا اعلان کیا۔ 21 دسمبر کو حفیظ جالندھری انتقال کر گئے۔ اور اب ایک ذاتی بات۔ 22 دسمبر کی رات ابا جی (دادا ابو) کسی کام سے بستر سے اٹھے مگر چکرا کر گر گئے۔ اٹھا کر بستر پر لٹایا گیا تو قطعی بے حس و حرکت تھے۔ رات زیادہ گزر چکی تھی۔ معالج تک رسائی ممکن نہیں تھی۔ صبح ایک ڈاکٹر صاحب بلائے گئے جنہوں نے خالص طبی لہجے میں بتایا کہ فالج کا شدید حملہ ہوا ہے۔ 89 برس کی عمر میں صحت یابی کا امکان نہیں۔ تیمار داروں پر یہ خبر بذات خود بجلی کی طرح گری۔ شمع کے ہوا خواہ بے بس تھے۔ سب سے بڑے صاحبزادے خود ساٹھ کی دہائی میں تھے مگر دن رات باپ کے پاس ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔
آپ کا نیاز مند پیاروں کے دکھ کی تاب نہیں رکھتا۔ طب کا شعبہ بھی اسی کمزوری کے ہاتھوں ترک کیا تھا۔ ایم آر ڈی کی تازہ خبریں جاننے گھر سے نکل گیا۔ واپس لوٹا تو دن کا دوسرا پہر تھا۔ دسمبر کی 24 تاریخ تھی اور کراچی میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن تھا۔ ابا جی کی آنکھیں بدستور بند تھیں مگر سینے پر کتھئی رنگ کے چرمی کور میں لپٹا ننھا سا ٹرانسسٹر رکھا تھا۔ ابا جی بستر مرگ پر ظہیر عباس کی بیٹنگ سے محظوظ ہو رہے تھے۔ ظہیر عباس نے 34 رنز پر دن کا آغاز کیا اور 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لب مرگ جد امجد کے نیم وا ہونٹوں پر یہ آخری خفیف سی مسکراہٹ تھی جو درویش کی آنکھوں میں محفوظ ہے۔ یکم جنوری 1983 کی پھیکی دوپہر میں ابا جی رخصت ہو گئے۔ اس دن کے بعد سے ظہیر عباس میرے لئے بلے بازی کے جادو گر سے زیادہ ایک نیک دل فرشتے کی صورت اختیار کر گئے جو واماندہ دلوں میں خوشی کے بیج بوتا تھا۔ کرکٹ میں بہت سے بلے باز آئے جن کے اعداد و شمار ظہیر عباس سے بڑھ گئے لیکن کلائیوں کی نپی تلی حرکت سے لیگ سٹمپ کے باہر وہ گلانس (Glance) پھر دیکھنے میں نہیں آئی جو وکٹ کیپر اور لیگ سائیڈ کی فیلڈ کے بیچوں بیچ نرت کرتی باؤنڈری پار کر جاتی تھی۔ ظہیر عباس اس ملک میں اشرافیہ کرکٹ کی آخری نسل تھے۔ پچھلے دنوں ظہیر عباس کی ناسازی طبع کی خبر نے بہت دل گرفتہ کیا۔ بارے خیر گزری۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب روبہ صحت ہیں۔ خدا اس شخص کو تادیر ہمارے درمیان زندہ رکھے۔
اوپر کہیں اشرافیہ کا لفظ آیا ہے۔ اشرافیہ کا تعلق جاہ و منصب یا دولت سے نہیں۔ کردار، اقدار اور وضع داری سے ہے۔ مولوی عبدالحق کا ’نام دیو مالی‘ تو ہم سب جانتے ہیں۔ ہم نے اہل دولت اور صاحبان منصب کو ارذل نمونے میں دیکھا اور دیکھ رہے ہیں۔ ناموں کی فہرست سازی کیا کی جائے؟ آخری مغل بادشاہ کو بھی ایسوں ہی سے واسطہ رہا ہو گا جو لکھا، اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں۔ ان دنوں سیاست کے ایوانوں میں جو خاک اڑ رہی ہے، اس کے ذرے کوچہ صحافت سے گزرتے ہوئے عدلیہ کی غلام گردشوں کو غبار آلود کر رہے ہیں۔ ہم ایسوں کو کیا تعجب ہو گا۔ صحافت اس ملک میں سول اینڈ ملٹری گزٹ پر پابندی سے 1949ء ہی میں ڈوب گئی تھی۔ عدل کی دیوی کا مجسمہ نادیدہ دباؤ سے 10 مئی 1955ء کو زمیں بوس ہو گیا جب جسٹس منیر نے دستور ساز اسمبلی کی تحلیل کو جائز قرار دیا۔ تدریس کی کچھ توقیر بچ رہی تھی لیکن گورنر مغربی پاکستان موسیٰ خان نے پروفیسر حمید احمد خان کو پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر شپ سے مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا۔
گورنمنٹ کالج لاہور برصغیر کی عظیم تعلیمی درس گاہوں میں سے ایک تھا۔ درویش علم کے اس معبد میں ایک گم نام طالب علم رہا ہے۔ آپ کے نیاز مند کو یہاں شرف باریابی ہوا تو فضاؤں میں پروفیسر سراج، خواجہ منظور حسین اور ڈاکٹر نذیر احمد کی خوشبو ابھی باقی تھی لیکن چاپلوسی کی ثقافت سر نکال رہی تھی۔ تاہم استاذی آر اے خان صاحب، مرزا اطہر بیگ اور صابر لودھی جیسے اساتذہ ابھی باقی تھے۔ مجموعی فضا میں علم پر مصلحت کا رنگ غالب تھا۔ کئی دہائیوں بعد مادر علمی میں جانے کا موقع ملا تو تاریخ کی روشوں پر صاحبان علم کے نقش قدم مدھم پڑ رہے تھے۔ اب خبر آئی ہے کہ اس درس گاہ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خطبہ خصوصی کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ 2016 سے 2019 کے پرآشوب دور میں منصف اعلیٰ رہنے والے ثاقب نثار نے عدالت عظمیٰ میں ناانصافی کے نئے معیارات قائم کیے۔ قانون کو موم کی ناک بنایا۔ ذاتی عناد میں ملک کے بہترین ادارے تباہ کیے۔ شرفا کی پگڑیاں اچھالیں۔ صاحبان علم کو بے عزت کیا۔ انتخابی عمل کو داغدار کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور (جسے میں یونیورسٹی کہنا پسند نہیں کرتا) کو زیب نہیں دیتا کہ ایسے متنازع شخص کو طالب علموں کے سامنے مثالی کردار بنا کر پیش کیا جائے۔ خواجہ درد نے ہمارا ہی درد بیان کیا تھا، اے کمال افسوس ہے، تجھ پر کمال افسوس ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفرحت شہزادی کرپشن کیس میں پیشرفت، دو ملزمان گرفتار
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:سیاسی بکھیڑے عدالتوں میں لاکر کوئی سیاست دان سرخرو نہیں ہوسکتا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.