Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ملالہ تو چلی گئی اب کس پے بھونکوں ؟ بات سے بات / وسعت اللہ خان
کالم

ملالہ تو چلی گئی اب کس پے بھونکوں ؟ بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹراپریل 2, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ باتیں دن رات ہوتی ہیں لیکن کیوں ہوتی ہیں ؟
مثلاً کتے گاڑی کے آگے پیچھے کیوں چند قدم تک بھونکتے ہوئے دوڑتے ہیں ، گاڑی رک جائے تو زرا فاصلے پر رھ کر بھونکنا کیوں جاری رکھتے ہیں۔گاڑی گذر جائے تو ایک دوسرے پر کیوں بھونکتے ہیں اور سورج کی روشنی محسوس ہوتے ہی کیوں منتشر ہونے لگتے ہیں ؟ کیا کتے کو تاریکی سے ڈر لگتا ہے اور روشنی میں اردگرد زیادہ واضح دکھائی اور سمجھائی دیتا ہے؟ یا پھر تاریکی میں وہ خود کو زیادہ بااختیار محسوس کرتا ہے اور روشنی میں لگتا ہے کہ اردگرد بہت کچھ اس کے وجود اور بھونک سے زیادہ موثر اور طاقتور ہے لہذا اس کی شخصیت کا وہ مقام نہیں بنتا جو رات کے سناٹے سے وابستہ ہے؟
کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ گلیوں کے بے توقیر کتوں کی نسبت پالتو کتے ہر حرکت پذیر شے پر موقع بے موقع نہیں بھونکتے بلکہ انہیں اچھے سے ادراک ہے کہ کس پر کتنا بھونکنا ہے اور کسے بھونکتے بھونکتے کاٹ لینا ہے ، کسے بس کاٹنا ہے پر بھونکنا نہیں ۔کیا آپ نے کسی پالتو کتے کو کسی گاڑی کے پیچھے کبھی خامخواہ دوڑتے دیکھا ہے؟ایسا کیوں ہے کہ گلی کے کتے کو کسی پر بھروسہ نہیں نہ ہی اس پر کسی کو بھروسہ ؟ مگر پالتو کتے اور صاحبانِ سگ ایک دوسرے کے بھروسے کیوں رہتے ہیں؟
ایسا کیوں ہے کہ پالتو کتوں اور بے گھر کتوں کے مابین کوئی سگاوی ربط ضبط نہیں ہوتا ؟ کیا یہ طبقاتی معاملہ ہے کہ نسلی، معاشی و سماجی تضاد ؟ کچھ کتے سویلائزڈ کیوں ہوتے ہیں اور کچھ محض جبلی پسند ناپسند کے اسیر کیوں ہوتے ہیں؟
کتا پال طبقہ کہتا ہے کہ اسے چوبیس گھنٹے پابہ زنجیر رکھنا کتے کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔ اسی لیے صبح یا شام ٹہلائی ضروری ہے تاکہ مزاجِ سگ قابو میں رہے اور مائل بہ انتہاپسندی نہ ہو۔
تو پھر گلیوں بازاروں کے آزاد منش کتے کیوں اتنے جذباتی و بھڑکیلے اور بھونک کے ہلکے ہوتے ہیں ؟ ان کے گلے میں تو زنجیر بھی نہیں ہوتی، جب چاہیں اپنی ٹہلائی خود کر سکتے ہیں۔ ان کی تو غذا بھی پرہیزی نہیں ہوتی، جو پسند یا میسر آئے کھالیتے ہیں۔ پھر وہ کیوں ہر آتی جاتی گاڑی کے پیچھے ہلکان ہوتے ہیں؟ اگر انہیں واقعی گاڑی سے ڈر لگتا ہے تو پھر گاڑی میں بیٹھے اٹھکیل لاڈلے کتوں کو اس میں سواری سے کیوں ڈر نہیں لگتا؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ گلی کا کتا بھی آتی جاتی گاڑی میں بیٹھنے کی لاشعوری خواہش پوری نہ ہونے پر مشتعل ہو جاتا ہو اور تب تک بے نقط بھونکیلیت سے اپنی محرومی اتارتا ہو جب تک گاڑی نظروں سے اوجھل نہ ہو جائے؟
کہیں اسے یہ جبلی وہم تو نہیں کہ ابھی جو گاڑی فراٹے بھرتی سامنے سے گذری ہے دراصل اس سے خوفزدہ ہو کر بھاگی ہے ۔کوئی تو ہے جو مجھ سے بھی ڈرتا ہے لہذا یہ دلچسپ کھیل ہر گاڑی پر آزمانا چاہیے۔
ایک بات میں نے اور نوٹ کی۔ سڑک پر پلنے والا کتا بھلے کتنا ہی اجڈ ہو مگر وہ رات میں بھی ہر راہگیر پر نہیں بھونکتا۔ وہ بھکاری و نشئی یا غریب الشکل کے ڈنڈے اور گالی کو بالکل خاطر میں نہیں لاتا مگر بابو لوگوں کے ساتھ دور کی علیک سلیک ہی برتتا ہے ۔حالانکہ بابو لوگوں کے ہاتھ میں بظاہر ڈنڈہ بھی نہیں ہوتا۔ کیا آوارہ کتا بھی جانتا ہے کہ کس راہ گیر کی کیا اوقات ہے اور اسے اسی حساب سے پروٹوکول دینا چاہیے؟
اور یہ بازارو کتے تاریکی میں ہمیشہ غول کی شکل میں کیوں گھومتے اور حملہ آور ہوتے ہیں اور سپیدہِ سحر نمودار ہوتے ہی غول اپنے اپنے خول میں کیوں سمٹ جاتا ہے؟ کیا اتحادِ سگاں تاریکی میں ہی برقرار رھ سکتا ہے؟
ایک ذاتی مشکل بھی آن پڑی ہے۔ ملالہ تو چار دن میں ہی چلی گئی، اب کس پے بھونکوں؟

 

 

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیٹ الیکشن میں دھاندلی پر وزیراعظم کا جائز موقف: اندازجہاں / اسداللہ غالب
Next Article مجاہد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت : ظلم روکا جائے ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.