Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی؟
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی؟

ایڈیٹردسمبر 22, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عام طور پر عدلیہ کے تاریخی فیصلوں کا متن اخبارات میں تفصیلاً شائع کر دیا جاتا ہے۔ ٹی وی چینلز اہم فیصلوں کا خلاصہ ضرور بیان کرتے ہیں، مگر پرویز مشرف کے بارے میں 150 صفحات سے زائد کے فیصلے میں صرف پیرا نمبر 66 ہی اب تک زیرِ بحث آ سکا ہے۔باقی صفحات میں کیا کیا اہم باتیں کہی گئی ہیں، اس بابت کوئی تفصیلاً بات کرنے یا سننے پر آمادہ نہیں۔
صف بندی درحقیقت اسی دن ہو گئی تھی جب تفصیلی فیصلے کا انتظار کیے بغیر مختصر فیصلے پر ہر کسی نے اپنا فیصلہ ایسی شد و مد سے دے ڈالا کہ تفصیلی فیصلے کو لفظ بہ لفظ پڑھنے کی ضرورت ہی نہ سمجھی گئی۔ہو سکتا ہے جن علما نے عدالتی فیصلے کو غیر شرعی قرار دے دیا، انھوں نے پورا فیصلہ پڑھ کر یہ رائے قائم کی ہو۔
ممکن ہے صفِ اول کے جن سیاستدانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، انھیں یہ فیصلہ اب تک پڑھنے کا وقت ہی نہ ملا ہو یا پھر وہ پورا فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی خاموش ہو گئے ہوں۔جن نامعلوم لوگوں نے بڑے شہروں میں راتوں رات پرویز مشرف کے حق میں پوسٹرز لگا دیے، ممکن ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ تفصیل سے پڑھنے کے بعد راتوں رات پوسٹر چپکائے ہوں۔
بہرحال پڑھ کر یا بنا پڑھے اس قدر تنقیدی دھول اڑ چکی ہے کہ مجھ جیسوں کو اب یہ شبہ ہونے لگا ہے کہ کیا یہ رائے زنی کسی پاکستانی عدالت کے فیصلے پر ہو رہی ہے یا کسی انڈین عدالت کا فیصلہ نشانے پر ہے۔
سنا ہے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہد اکرام قاضی کو صوبائی چیف سیکرٹری نے ’ڈسپلن توڑنے‘ کی بنیاد پر معطل کر دیا کیونکہ قاضی صاحب نے مبینہ طور پر یہ کہا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں سول سروس قانون اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
جب فوج کا ترجمان کہے کہ یہ عدالتی فیصلہ آئینی، قانونی اور تہذیبی اقدار سے متصادم ہے اور جب چیف جسٹس سبکدوش ہونے سے پہلے یہ کہے کہ اس فیصلے کے بعد عدلیہ کو ایک گھناؤنی اور تضیحک آمیز مہم کا سامنا ہے تو پھر یہ اندازہ لگانے کے لیے کون سی راکٹ سائنس درکار ہے کہ صورتحال کتنی نازک ہو چکی ہے۔
ہر ریاست کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے فوج کی ضرورت ہے، بھلے کیسی بھی ہو۔ ہر ریاست کو افراتفری، طوائف الملوکی، جنگل کے قانون اور فسطائیت سے بچنے کے لیے عدلیہ کی ضرورت ہے بھلے اس کا معیار کچھ بھی ہو۔
ہر ریاست کو قانون سازی کے لیے پارلیمان کی ضرورت ہے بھلے پارلیمان کتنی ہی اہل یا نااہل ہو، اور ہر ریاست کو روز مرہ امور چلانے کے لیے حکومت کی ضرورت ہے بھلے حکومت کتنی اچھی یا ناقص ہو۔ان اداروں میں سے جو بھی اپنے طے شدہ آئینی و قانونی دائرہ کار سے تجاوز کر کے ریاست کے وجود کی قیمت پر ذاتی یا ادارتی مفاد کی خاطر دوسرے اداروں کو نیچا دکھا کر کمزور کرنے کی کوشش کرے، دراصل یہی کوشش غداری کے برابر ہے۔
اور اس غداری کا نتیجہ صومالیہ، روانڈا، یوگو سلاویہ، کمپوچیا (کمبوڈیا)، بنگلہ دیش اور افغانستان کی شکل میں نکلنا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
اب سے 78 برس پہلے 26 اپریل 1942 کو جرمن پارلیمنٹ (ریشاغ) سے خطاب کرتے ہوئے ایک صاحب نے فرمایا تھا:
’جرمن عدلیہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ قوم اس سے نہیں بلکہ اس کا وجود قوم کا مرہونِ منت ہے۔ آج کے بعد ان تمام ججوں کو سبکدوش کر دیا جائے گا جو قومی ترجیحات اور وقت کی نزاکت سمجھنے سے عاری ہیں۔’
بظاہر اس بیان میں کوئی خرابی نہیں، مگر یہ بیان ایڈولف ہٹلر نے دیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرویز مشرف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا پی ٹی وی ملتان سنٹر بند کیا جا رہا ہے ؟ ۔۔ ظہور دھریجہ
Next Article ناکامیاں : مودی سراکار آمادہ جنگ ۔۔ نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی

ستمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.