Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی
ادب

دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی

ایڈیٹرستمبر 21, 202593 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
book farooq aadil
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: ممتاز دانش ور اور ادیب ڈاکٹر فاروق عادل کی شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب ‘ دیکھا جنھیں پلٹ کے’ شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب سات حصوں پر مشتمل ہے جس میں قومی تاریخ کی بزرگ شخصیات، قائد ملت نواب زادہ لیاقت علی خان، مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی، سردار عبد الرب نشتر، سابق وزیر اعظم نواز شریف، صدر آصف علی زرداری، نواب زادہ نصراللہ خان، وزیر اعظم شہباز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر، عمران خان، علامہ طاہر القادری، پروفیسر خورشید احمد، مولانا امین احسن اصلاحی، مولانا وحیدالدین خان، امجد اسلام امجد، محمد حمید شاہد، ترک دانش ور ڈاکٹر خلیل طوقار، پروفیسر زکریا ساجد، پروفیسر متین الرحمٰن مرتضیٰ، مسجد اقصیٰ کے امام شیخ صائم، سابق وفاقی وزرا، انیق احمد، اور مرتضیٰ سولنگی، جنرل پرویز مشرف ، سید منور حسن ، بیگم نسیم ولی خان ، مولانا سمیع الحق ، مشاہد اللہ خان ، جاوید ہاشمی ، سید تاج حیدر ، سینیٹر گلزار احمد خان، حافظ سلمان بٹ ، حاجی سید اللہ، مولانا گلزار احمد مظاہری، مجیب الرحمٰن شامی ، عرفان صدیقی ، جمیل اظہر، شورش کاشمیری ، اطہر ہاشمی ، پروفیسر زکریا ساجد، پروفیسر متین الرحمٰن مرتضیٰ ، پروفیسر ارشاد حسین نقوی ،خطاط رشید شاہد، نیرہ نور، جنید جمشید اور عامر لیاقت حسین سمیت اہم شخصیات کے خاکے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق عادل قومی رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے ممبر اور صدر پاکستان کے سابق مشیر ہیں۔

ان خاکوں کا امتیاز یہ ہے کہ ڈاکٹر فاروق عادل نے بیشتر سیاست دانوں، ادیبوں اور دانش وروں کے خاکے خود اپنے مشاہدے اور زیر تذکرہ شخصیات کے ساتھ برسوں کے تعلق کے بعد لکھے ہیں جب کہ بزرگ شخصیات کے بارے میں انھوں نے انتہائی قریبی مشاہدہ رکھنے والی شخصیات اور ان کے معتمد ترین لوگوں سے رابطوں اور ان کی تصدیق کے بعد قلم اٹھایا ہے۔
ان خاکوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کے مطالعے کے بعد لوگ ان قومی شخصیات کے بارے میں اتنا کچھ جان جائیں گے جس کے لیے برسوں کا مطالعہ اور مشاہدہ درکار ہوتا ہے۔ پروفیسر متین الرحمٰن مرتضیٰ نے ڈاکٹر فاروق عادل کی تحریروں کے بارے میں رائے ظاہر کی ہے کہ ان کے مشاہدے میں غیر جانب داری، باریک بینی اور غور فکر کا مواد غیر معمولی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عادل صاحب طرز ادیب ہیں جنھیں پڑھتے ہوئے زیر بحث شخصیات کی تصویر آنکھوں کے سامنے ابھر آتی ہے۔

‘ دیکھا جنھیں پلٹ کے’ قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کی ہے جس کے سربراہ علامہ عبد السّتار عاصم نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح کی شخصیات پر مشتمل خاکوں کی ایسی کتاب اردو ادب میں طویل عرصے کے بعد شائع ہو رہی ہے جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست کے طالب علموں، محققین اور صحافیوں کے لیے یہ کتاب قیمتی اثاثہ ثابت ہو گی۔واضح ہو کہ اس سے قبل ڈاکٹر صاحب کی چار کتب منظر عام پر آ چکی ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے نظیر بھٹو پرویز مشرف فاروق عادل مولانا فضل الرحمن نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغزہ میں 31 فلسطینی شہید، پرتگال، برطانیہ آج ’فلسطین‘ کو تسلیم کریں گے
Next Article ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی 6 وکٹوں سے ہرا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 16, 2026

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.