Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»غزہ میں 31 فلسطینی شہید، پرتگال، برطانیہ آج ’فلسطین‘ کو تسلیم کریں گے
اہم خبریں

غزہ میں 31 فلسطینی شہید، پرتگال، برطانیہ آج ’فلسطین‘ کو تسلیم کریں گے

ایڈیٹرستمبر 21, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pelestine flag london
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غزہ : اسرائیل کی بمباری سے صبح سے اب تک 31 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی طبی ذرائع سے صبح سے اب تک 31 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے، اسرائیل ڈرون حملوں اور ریموٹ کنٹرول خود کش روبوٹس سے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ہفتہ کے روز ایک ہی دن میں اسرائیلی افواج نے غزہ میں 91 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد آج اتوار کو بھی اسرائیل کی جانب سے ’نسل کشی‘ جاری ہے، ایک معروف ڈاکٹر کے خاندان کے افراد اور ایک ٹرک پر سوار 4 افراد بھی شہید ہوئے ہیں، جو شمالی غزہ شہر چھوڑ کر جا رہے تھے۔

غزہ شہر سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز نے ان کا اس وقت تعاقب کیا جب وہ پناہ گاہوں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔
اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 65 ہزار 208 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 66 ہزار 271 زخمی ہوچکے ہیں، ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں ایک ہزار 139 افراد مارے گئے تھے اور تقریباً 200 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

غزہ کیلئے ایک اور ’بے خواب‘ رات

غزہ شہر میں رہ جانے والے لوگوں کے لیے گزشتہ شب ایک اور بے خواب رات تھی، ان علاقوں میں جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بلا توقف بمباری کی جا رہی ہے، زیادہ تر لوگ اب بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ وہاں سے نہیں نکل رہے، کیوں کہ خیموں یا اپنی پناہ گاہوں سے باہر قدم رکھنا محفوظ نہیں ہے، حملے ڈرون حملوں اور دور سے کنٹرول کیے جانے والے دھماکا خیز روبوٹس کا مجموعہ ہیں جو بے گھر افراد کے کیمپوں اور سڑکوں میں نصب کیے گئے ہیں۔

فی الحال، ان دھماکا خیز مواد کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت بہت محدود ہو گئی ہے، فضا اب بھی دھوئیں سے بھری ہوئی ہے۔
اتوار کو تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 فلسطینی اپنے گھروں کے اندر شہید ہوئے، جن میں 28 غزہ شہر میں شہید ہوئے، سب سے ہولناک حملہ صبرہ محلے میں رہائشی مکانات کے ایک جُھنڈ پر کیا گیا، جہاں لوگ حال ہی میں زیتون علاقے سے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کے باعث نقل مکانی کر کے آئے تھے۔

شہدا کی بڑی اکثریت کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، امدادی کارکنوں نے 14 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں، دیگر لوگ اب بھی ملبے کے ڈھیروں تلے پھنسے یا لاپتا ہیں۔

ادھر برطانیہ اور پرتگال آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر آج یہ اعلان کریں گے، جب کہ پرتگال کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ بھی اتوار کو باضابطہ طور پر اعلان کرے گی۔
کیئر اسٹارمر نے جولائی میں کہا تھا کہ برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرے گا، اگر اسرائیل کچھ اقدامات کرتا، جن میں غزہ میں جنگ بندی پر رضامندی اور ایک طویل المدتی امن عمل کے لیے عزم شامل تھا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ریاست قائم ہو سکے، لیکن اسرائیل ان اقدامات پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔

اسٹارمر نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل تسلیم کریں گے، جس میں دنیا کے رہنما اگلے ہفتے جمع ہوں گے، دیگر ممالک فرانس، کینیڈا اور مالٹا بھی آنے والے دنوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
( بشکریہ :ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیل اسرائیلی حملہ برطانیہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسابق بیوروکریٹ ملک خیر محمد بدھ کو سپرد خاک کر دیا گیا
Next Article دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

برطانیہ میں تارکین وطن مخالف ’ریفارم یوکے‘ پارٹی کی کامیابی : تجزیہ ۔۔ سید مجاہد علی

مئی 10, 2026

اسرائیلی میڈیا کا تہران حملے میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ

مارچ 18, 2026

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

مارچ 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.