ملتان : سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جاوید ہاشمی کے 2 دامادوں کے خلاف بھی بجلی چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے حکام کے مطابق مقدمات ایس ڈی او میپکو کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی ہفتے کی شام کاٹ دی گئی تھی۔
اس سے پہلے دو روز قبل مخدوم رشید میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا گیا تھا۔
فیس بک کمینٹ

