Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
تجزیے

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹرجولائی 19, 20263 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo mujahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کی بہن نورین خان نے گزشتہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بارے میں بیان دے کر اپنی سادہ لوحی اور لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ اس موضوع کی حساسیت اور تحریک انصاف کی سیاسی پوزیشن کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ بیان ان کے بھائی کے مقصد اور مؤقف کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا۔Holidays & Seasonal Events
اس قسم کے بیان تحریک انصاف کے بارے میں اس سرکاری نقطہ نظر کو مضبوط کریں گے کہ عمران خان، ان کے اہل خاندان اور حامی درحقیقت فرد کو ریاست پر ترجیح دیتے ہیں۔ اگر عمران خان کو سیاسی طور سے اقتدار حاصل نہیں ہوتا تو ان کے نزدیک پاکستان کی بھی کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہے۔ یہ تاثر صرف کسی سیاسی پارٹی ہی کے لیے نہیں بلکہ کسی بھی پاکستانی شہری کے لیے باعث شرم ہونا چاہئے۔ نورین خان کا یہ دعویٰ کسی عقلی استدلال پر پورا نہیں اترتا کہ ’پاک بھارت جنگافواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔ بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے والا تھا‘۔ نورین خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا۔ مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کر دیتا۔ وہ اس لیے رکا کہ اسرائيل ان کے پیچھے تھا۔انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا تھا۔ ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہيں‘۔
نورین خان کی دلیل یہ ہے کہ پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے ’جنگ کا ڈرامہ‘ رچایا گیا تھا اور پاکستانی فوج کو ’نام نہاد فتح‘ دلوائی گئی تھی تاکہ پاکستانی فوج کے وقار میں اضافہ ہو اور وہ اس کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کو تسلیم کرلے۔ تو سب سے پہلا سوال تو یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ جنگ کسی دس بیس سالہ منصوبہ کا حصہ تھی؟ کیوں کہ پاکستان نے تو ابھی تک نہ اسرائیل کو تسلیم کیا ہے بلکہ اس کا کوئی اشارہ بھی نہیں دیا۔ ایران کے ساتھ امریکہ کے معاملات طے کرانے کے دوران اس قسم کی افواہیں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان بھی شاید ان ممالک میں شامل ہے جو ابراہم اکارڈ میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دور ہ واشنگٹن کے دوران ایسی خبروں کی واشگاف الفاظ میں تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان اس وقت تک اسرائیل کے بارے میں اپنی رائے تبدیل نہیں کرے گا جب تک اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق خود مختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔ اس واشگاف اعلان کے بعد کوئی دشمن ہی اس سوال پرپاکستانی حکومت کی نیک نیتی اور پالیسی کے بارے میں حرف زنی کی کوشش کرسکتا ہے۔
نورین خان نے ایک ٹیوب چینل پر اس انٹرویو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے بھارتی وزیر اعظم ایک بہت بڑے ملک کے حکمران ہیں اور پاکستانی فوج کو دو منٹ میں سبق سکھا سکتے ہیں۔ لیکن نورین خان سمجھتی ہیں کہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کے مقصد سے گزشتہ مئی کی چار روزہ جنگ میں اپنی فوج کو لگام دے رکھی اور پاکستان کو کامیابی حاصل کرنے دی تاکہ ان کا اور امریکہ کا یہ ’عظیم مقصد‘ پورا ہوسکے۔ اگریہی ان کا یہ مؤقف درست ہے تو پھر انہیں یہ ’انکشافات‘ بیان کرنے کی بجائے خود سے سوال کرنا چاہئے کہ آخر پاکستان میں ایسی کون سی بڑی بات ہے کہ بھارت کا وزیر اعظم ملی بھگت سے اپنے ہی ملک کی مٹی پلید کرالیتا ہے اور قومی وقار خاک میں ملاتا ہے اور امریکی صدر ایسے پاکستانی لیڈروں کے حق میں بیان دیتے ہیں جنہیں وہ ’ہرگز پسند نہیں کرتے‘۔ کاش نورین خان کا یہ حسن ظن درست ہوتا اور عمران خان کو ’عظیم لیڈر‘ سمجھنے والے ٹرمپ اقتدار سنبھالنے کے بعد واقعی ان کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا کوئی طریقہ اختیار کرتے۔ لیکن دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے واشنگٹن میں لابی فرموں کو کثیر ادائیگیوں کے باوجود امریکی حکومت نے پاکستان کےساتھ اس موضوع پر بات کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
پاک بھارت جنگ کے حوالے سے نورین خان کے بیان کا حقیقی مقصد پاک فوج کو بے توقیر اور کم تر ثابت کرنا معلوم ہوتا ہے۔ تحریک انصاف اور عمران خان نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے احتجاج اور تشدد آمیز مظاہروں کے بارے میں بھی ایسا ہی مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ فالس فلیگ آپریشن تھا تاکہ تحریک انصاف پر الزام لگا کر اس کے لیڈروں کو قید اور پارٹی پر پابندی لگائی جاسکے۔ تحریک انصاف کا کوئی لیڈر اپنے اس بے بنیاد مؤقف کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ تاہم یہ معاملہ پھر بھی ملک کے اندر رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں تھا۔ تحریک انصاف نے غلط سیاسی طریقے اختیار کرکے ، ان کی بھاری قیمت بھی ادا کی ہے لیکن نورین خان نے پاک بھارت جنگ کے بارے میں بے بنیاد اور مضحکہ خیز بیان دے کر اسی ملک کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، جس کی وہ خود بھی شہری ہیں۔ انہیں تو یہ بتانا چاہئے کہ کیا وہ پاکستانی ہونے پر شرمندہ ہیں اور کیا کسی ملک سے محبت محض ایک شخص کے ساتھ ہونے والی کسی ناانصافی کی بنیاد پر طے ہوسکتی ہے؟
عمران خان نے کبھی پاک فوج کے خلاف بیان بازی نہیں کی ۔ لیکن بدحواسی کے عالم میں ان کی بہن ایسے بیان دینے کا سبب بنی ہیں جسے ملک دشمنی قرار دیا جاسکتا ہے۔ عمران خان تو آج بھی پاک فوج سے بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔ البتہ فیلڈ عاصم منیر کی سربراہی میں پاک فوج ان سے یا تحریک انصاف سے معاملات طے نہیں کرنا چاہتی۔ اس طرح عمران خان اور تحریک انصاف کا تنازعہ فوج کے ساتھ نہیں بلکہ اس کے ایک افسر کے ساتھ ہے۔ نورین خان کا بیان عمران خان کی سیاسی پوزیشن کے برعکس اور تحریک انصاف کی حکمت عملی سے متصادم ہے۔ ایسے بیانات عمران خان یا تحریک انصاف کے مؤقف کو کمزور کریں گے۔ یہ صورت حال ملک میں سیاسی جد و جہد اور شہری آزادیوں کے مقصد کو نقصان پہنچائے گی۔
بہتر ہوگا کہ نورین خان اور عمران خان کے دیگر ہمدرد اس مشکل گھڑی میں ایسے من گھڑت بیانات دینے سے گریز کریں کیوں کہ ان سے ملکی سیاست پر لوگوں کا اعتبار کمزور ہوگا۔ یہ بے یقینی دیگر سیاست دانوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے لیے بھی نقصان دہ ہوگی۔ دوسری طرف ایسے افسوسناک مگر بچگانہ بیانات کو اچھالنے اور ان پر مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع کرنے کی بجائے انہیں نظر انداز کرنے کا طریقہ اختیار کرنا چاہئے۔ بے بنیاد بیانات خود ہی اپنی نامعقولیت کی وجہ سے بے اثر اور غیر اہم ہوجاتے ہیں۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
Next Article پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

جولائی 19, 2026

6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

جولائی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.