مظفرگڑھ ۔۔ گردوپیش نیوز ۔ سابق بیوروکریٹ خیر محمد بدھ کو اتوار اکیس ستمبر کی صبح سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ ان کا گزشتہ شب حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا تھا ۔ خیر محمد بدھ سول جج ، ڈائیریکٹر لیبر ،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، ای ڈی او فنانس سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں بہت سا وقت گزارا ۔خیرمحمد بدھ کالم بھی لکھتے تھے اور ان کی متعدد کتب بھی شائع ہوئیں ۔انہوں نے مظفرگڑھ میں سرکٹ ہاؤس کی تعمیر سمیت کئی ترقیاتی کام کرائے ۔
ملک خیر محمد بدھ نے مقابلے کے امتحان میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی وہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لودھراں ملک اسد بدھ کے والد تھے ۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے

