اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’19 سال بعد آئینی عدالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، آج بینظیر کی روح کو تسکین مل رہی ہو گی۔‘
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’آج نواز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا عروج ہے۔‘
وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یحییٰ آفریدی نے آئین کے دائرے میں رہ کر ہماری بھرپور معاونت کی۔
انھوں نے کہا کہ ’میں خود ان کے پاس حاضر ہوا کہ دس دس سال تک مقدمات زیر التوا ہیں۔‘
انھوں نے وضاحت کی کہ ’یحییٰ آفرید بدستور چیف جسٹس رہیں گے اور آئینی اداروں کی رہنمائی کرتے رہیں گے اور ان کی مدد ہمارے شامل حال رہے گی۔‘
( بشکریہ : بی بی سی )
فیس بک کمینٹ

