Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»امام حسین ؓ کو کیا کرناچاہیے تھا۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
کالم

امام حسین ؓ کو کیا کرناچاہیے تھا۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹراگست 30, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چند کتابیں جو ہمیشہ میری سائیڈ ٹیبل پر موجود رہتی ہیں اُن میں سے ایک مولانا مودودی کی’ خلافت و ملوکیت‘ ہے۔ شکر ہے کہ یہ کتاب کبھی اسکول کے نصاب کا حصہ نہیں رہی ورنہ آج کل کے کسی مہا پُرش نے اِس پر بھی پابندی لگوا دینی تھی۔کسی زمانے میں اِس کتاب اورمولانا کے خلاف فتوے بھی صادر کیے گئے تھے مگر اِس کے باوجودیہ مولانا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں سے ایک ہے ۔ کتا ب کیا ہے ، گویا مسلم تاریخ کا ایک چھوٹا سا خزینہ ہے ۔ خلافت راشدہ کیسے ملوکیت میں تبدیل ہوئی ، مسلمانوں کے درمیان جنگیں کیوں ہوئیں ، مسلمانوں کے مابین مذہبی اختلافات کب اور کیوں کر شروع ہے ، انتخابی خلافت اور شوروی حکومت کیاہے ، قاتلین حضرت عثمان ؓ کون تھے ، یزید کی ولی عہدی کا کیا معاملہ تھا ، خروج کیا ہے ، فاسق و ظالم کی امامت جائز ہے یانہیں ۔۔۔وغیرہ۔اِن نازک معاملات پر قلم اٹھانے سے پہلے مولانا نے نہ صرف تاریخ کو اچھی طرح کھنگالا بلکہ حقائق کی چھانٹی کرکے اپنی دیانتدارانہ رائے اِس عالمانہ انداز میں قائم کی کہ جلیل القدر اصحاب ؓ کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ہر سال نو /دس محرم کومیں جن کتابوں کو دہرائی کی غرض سے پڑھتا ہوں اُن میں تاریخ طبری اور خلافت و ملوکیت شامل ہیں ۔ کل رات میں اِس کتاب کو دیکھ رہا تھا تو ایک واقعہ نظر سے گذرا جو یاد داشت سے محو ہو چکاتھا ۔
مولانا مودودی لکھتے ہیں کہ حضرت زید بن علی ؓ ، امام حسین ؓ کے پوتے تھے ، اپنے وقت کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے ، امام ابو حنیفہ ؒ کا زمانہ بھی یہی تھا اور وہ اکثر دینی معاملات میں حضرت زید ؓ سے استفادہ کرتے تھے ۔اُس وقت ہشام بن عبد الملک کی حکومت تھی جو یزید ثانی کا بھائی تھا۔ہشام نے اپنے عراق کے گورنر خالد بن عبد اللہ کو معزول کرکے تحقیقات شروع کروائیں تو اِس سلسلے میں گواہی کے لیے حضرت زید ؓ کو مدینے سے کوفے بلایا گیا۔یہ ایک تاریخی لمحہ تھا ، ایک طویل عرصے کے بعد اہل بیت کاکوئی ممتاز فرد اسی شہر میں آ رہا تھا جہاں ساٹھ برس پہلے امام حسین ؓ تشریف لائے تھے۔حضرت زید ؓ کی آمد کی خبر سے گویا پورے کوفے میں بھونچال سا آ گیااور لوگ پروانوں کی طرح آپؓ کے گرد جمع ہونے لگے ۔ ”ویسے بھی عراق کے باشندے سالہا سال سے بنی اُمیہ کے ظلم و ستم سہتے سہتے تنگ آ چکے تھے اور اٹھنے کے لیے سہارا چاہتے تھے ۔ عَلوی خاندان کی ایک صالح، عالم ، فقیہ شخصیت کا میسر آ جانا انہیں غنیمت محسوس ہوا۔ ان لوگوں نے حضرت زید ؓ کو یقین دلایا کہ کوفہ میں ایک لاکھ آدمی آپؓ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں اور 15ہزار آدمیوں نے بیعت کرکے باقاعدہ اپنے نام بھی ان کے رجسٹر میں درج کرا دیئے۔اس اثنا میں کہ خروج کی یہ تیاریاں اندر ہی اندر ہو رہی تھیں،اُموی گورنر کو ان کی اطلاع پہنچ گئی ۔حضرت زید ؓ نے یہ دیکھ کر کہ حکومت خبردار ہو گئی ہے ،صفر 122ھ/ 740ءمیں قبل از وقت خروج کر دیا۔جب تصادم کا موقع آیا توکوفہ کے شیعان ِ علی ؓ ان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔ جنگ کے وقت صرف 218آدمی ان کے ساتھ تھے ۔ دوران جنگ اچانک ایک تیر سے وہ گھائل ہوئے اور ان کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔“(خلافت و ملوکیت، ص267)۔
ابوالاعلی مودودی نے یہ واقعہ طبری ؒ سے نقل کیا ہے ، تاریخ طبری کی پانچویں جلد میں اِس واقعے کی تفصیلات پڑھیں تو یوں لگتا ہے جیسے واقعہ کربلا دہرایا گیا ہو۔ وہی کوفے والے ،وہی ان کے عہد و پیمان۔ وہی اہل بیت اور وہی اُن کا شوق شہادت۔امام حسین ؓ جب کوفے کے لیے روانہ ہوئے توانہیں بھی ” زمینی حقائق سمجھائے گئے “اور بتایا گیا کہ اُن کہ یہ مہم بے حد خطرناک ثابت ہو گی۔ جو لوگ امام حسین ؓ پر یہ کہہ کر تنقید کرتے ہیں کہ یہ اقتدار کی جنگ تھی وہ اِس قسم کا اعتراض کرتے ہوئے یہ بات فراموش کر دیتے ہیں کہ امام عالی مقام ؓ کو اچھی طرح علم تھا کہ وہ جس مقصد کے لیے نکلے ہیں اُس کے لیے انہیں کیا قربانی دینی پڑ سکتی ہے ۔کوفے کے سفرمیں ایک سے زیادہ مرتبہ ایسا موقع آیا جب امام حسین ؓ کے پاس یہ آپشن موجود تھاکہ وہ بحفاظت واپس جا سکتے تھے مگر انہوں نے بات قبول نہیں کی ۔ حُر نے بھی انہیں یہ پیشکش کی تھی کہ وہ واپس چلے جائیں مگر نواسہ رسول ﷺ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ”نہیں ، خدا کی قسم نہیں ، میں کسی اہانت آمیز انداز میں بیعت کروں گا او ر نہ ہی کسی غلام کی طرح میدان چھوڑکر بھاگوں گا۔۔“ دوسری بات جو زیادہ غور طلب ہے کہ یزید کے اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد امام حسین ؓ کو کیا کرنا چاہیے تھا؟ کیاانہیں خاموشی سے یزید کی بیعت کر لینی چاہیے تھی ؟ کیا اِس طرح بیعت کرنے سے یزید کی حکمرانی کو قانونی جواز نہ مل جاتا اور کیا یہ بات درست ہوتی ؟ کیا یزید کی نامزدگی اور اس کی حکمرانی اسلامی خلافت کے مجوزہ اصولوں کی رُو سے قانوناً درست اور جائز تھی ؟ اِن سوالات پر صدیوں سے بحث جاری ہے اور ظاہر ہے کہ اِس بحث کو چار سطروں میں یہاں سمیٹنا ممکن نہیں ۔مولانا مودودی نے البتہ اِس بحث کا کلیجہ نکال کر رکھ دیا اور لکھا کہ ”اُن (امام حسین ؓ) کی زندگی میں اور اُن کے بعد صحابہ و تابعین میں سے کسی ایک شخص کابھی یہ قول ہمیں نہیں ملتا کہ ان کا خروج نا جائز تھا اور وہ ایک فعل حرام کا ارتکاب کرنے جا رہے تھے ۔ ۔۔۔“دراصل یہ بات ہی نواسہ رسول ﷺ کی شان کے خلاف تھی کہ وہ ایک ناجائز حکومت کے خلاف آواز نہ اٹھاتے ، کوفے والے انہیں خط لکھتے یا نہ لکھتے ، ان سے پیمان توڑتے یا نبھاتے ، امام حسین ؓ نے ہر حال میں حق سچ کا ہی ساتھ دینا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر قسم کے نتائج اور زمینی حقائق کا ادراک رکھنے کے باوجود کوفے تشریف لے گئے ۔ باقی تاریخ ہے ۔
دنیا میں ظلم ، جبروت اور فسطائیت کے خلاف ڈٹ جانے کااگر کوئی ماڈل ہے تو وہ امام حسین ؓ کا ہے ۔ اِس راستے پر چلنا دنیاکا سب سے مشکل کام ہے، اِس راستے میں بد ترین دشمنوں سے واسطہ پڑتا ہے ، اِن دشمنوں کو پیاس سے بلکتے ہوئے شیر خواربچے پر کوئی رحم آتا ہے اور نہ قتل کرنے کے بعدلاشوں کی بے حرمتی پر کوئی ملال ہوتا ہے ۔امام حسین ؓ کا سر سنان بن انس نے کاٹا اور خولی بن یزید کے حوالے کر دیا، جنگ کے بعد خولی اپنے گھر چلاآیا ، اس کی عورت نے پوچھا کیا لائے ہو ، خولی نے کہا ”تمام دنیا کی دولت تیرے پاس لے کر آیا ہوں۔تیرے خیمے میں حسین ؓ کا سر لے کر آیا ہوں۔“اس نے کہا ”لعنت ہے تجھ پر۔لوگ سونا چاندی لے کر آئے اور تو رسول اللہ ﷺ کے فرزند کا سر لایا ہے ۔۔۔۔“ (طبری، جلد چہارم)۔ساٹھ برس بعد تاریخ پھر دہرائی گئی ۔ امام حسین ؓ کے پوتے حضرت زید ؓ کا سر کاٹ کر ہشام کے پاس بھیجا گیااور یہ سر دمشق میں اُس کے دروازے کے باہر لٹکا دیا گیا۔
میں ایک گناہگار مسلمان ہوں، جو تھوڑی بہت توفیق اللہ نے مجھے د ی ہے اُس کی وجہ سے کبھی کبھار کوئی نیکی بھی سرزرد ہو جاتی ہے ۔البتہ تا حال خانہ خدا کی زیارت سے محروم ہوں ، ابھی تک بلاوا نہیں آیا ، لیکن جب بھی موقع ملا تو خدا کے گھر کی زیارت کرنے اور روضہ رسول ﷺ ، ابوبکر ؓ اورعمر ؓ کے دربار میں حاضری دینے کے بعد کربلا بھی جاؤں گا ۔۔۔ وہ مٹی دیکھنے جہاں نواسہ رسول ﷺ کا خون بہا تھا!

(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیاکالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : ماحولیاتی تبدیلی کا شکار، کراچی
Next Article محمد حنیف کا کالم: حاضر پاکستان، غائب پاکستان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.