Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت
  • بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:2024 سے تو 1988 بہتر تھا!
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:2024 سے تو 1988 بہتر تھا!

ایڈیٹرفروری 11, 202420 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imroze news paper 1988 benazir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے علاقے میں نیا میڈیکل سٹور کھلا ہے، نئی انتظامیہ اور نئے جذبے کے ساتھ۔ گھر میں سر درد کی گولیوں کا پتا ختم تھا تو وہاں لینے چلا گیا۔ کاؤنٹر پر موجود نوجوان سے کہا ایک پتا پیناڈول کا درکار ہے، اس نے دوسرے کاؤنٹر کی طرف اشارہ کر دیا، میں اس طرف گیا تو وہاں موجود سیلز مین نے بات سن کر سر کو جنبش دی اور پیچھے جا کر غائب ہو گیا۔ چند منٹ بعد اس کی واپسی ہوئی تو ہاتھ میں گولیوں کا پتا تھا، میں نے پیسے پوچھے تو اس نے کہا وہ کیش کاؤنٹر پر ادا کیجیے۔ میں کیش کاؤنٹر پر گیا تو وہاں موجود شخص نے کمپیوٹر کھول رکھا تھا، اس نے میرا نام پوچھا، فون نمبر نوٹ کیا اور پھر پیناڈول کا پتا مجھ سے لے کر لفافے میں ڈال دیا اور ساتھ ایک رسید بھی تھما دی۔ میں نے دوبارہ پیسے دینے چاہے تو اس نے ہاتھ سے منع کر دیا۔ ساتھ کیشیئر موجود تھا، اس کے پاس میری رسید کی کاپی پہنچ چکی تھی جس پر میرا نام لکھا تھا، اس نے میرا نام پکارا، پیسے بتائے، بالآخر میں نے اسے تیس روپے دیے اور میڈیکل سٹور سے باہر نکل آیا۔ اس پورے عمل میں مجھے تقریباً پانچ سے سات منٹ لگ گئے کیونکہ خوش قسمتی سے اس وقت کوئی اور گاہک نہیں تھا۔ آج سے پندرہ بیس سال پہلے جب میڈیکل سٹورز پر کمپیوٹر اور بیوروکریسی کا قبضہ نہیں ہوا تھا تو یہ سارا کام زیادہ سے زیادہ آدھے منٹ میں ہو جایا کرتا تھا۔
یہ واقعہ سنانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ جب سے ملک میں عام انتخابات کے نتائج کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہوا ہے، نتائج الٹا تاخیر سے آنے لگے ہیں، گویا جو کام پہلے رات دس یا بارہ بجے تک مکمل ہو جایا کرتا تھا وہ اب تیسرے دن تک بھی لٹکا ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے 1993 کے انتخابات میں، میں ایک انگریزی اخبار کے ساتھ منسلک تھا، مرحوم رحمت علی رازی اس ادارے کے اردو اخبار کے سینئر رپورٹر تھے۔ جس رات انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونا تھا اس رات انہوں نے مجھے ساتھ لیا اور ریٹرننگ افسر کے دفتر لے گئے، یہ میرے لیے بالکل ایک نیا تجربہ تھا، ہم نے وہاں کچھ دیر انتظار کیا، رازی صاحب نے وہاں سے لاہور کے حلقے کے نتائج اکٹھے کیے جنہیں ہم نے خبر کی شکل میں اپنے اخبار میں دے دیا۔ بات ختم۔ اب یہی کام اس قدر بیورو کریٹک انداز میں ہوتا ہے کہ پورا انتخابی عمل خواہ مخواہ مشکوک بن جاتا ہے۔ اس سے بھی پیچھے چلتے ہیں، مجھے یاد ہے کہ 1988 اور 1990 میں بھی انتخابات کے نتائج رات گئے تک واضح ہو جایا کرتے تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت صرف پی ٹی وی ہوا کرتا تھا اور اس کی الیکشن ٹرانسمیشن دیکھنے والی ہوتی تھی، کبھی شائبہ تک نہیں ہوا کہ نتائج میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ ان دنوں فاٹا کے حلقوں کا نتیجہ سب سے پہلے آتا تھا اور وہاں سے ہمیشہ آزاد امیدوار ہی جیتا کرتے تھے۔ اور پھر اس کے بعد آہستہ آہستہ دیہی اور پھر شہری حلقوں کے نتائج آنا شروع ہوتے تھے اور رات ڈیڑھ دو بجے تک صورتحال بالکل واضح ہوجاتی تھی کہ کس کی حکومت بنے گی۔ اب ہم 2024 میں ہیں اور اپنے تئیں ہم نے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر لیا ہے، سو اصولاً اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انتخابی نتائج زیادہ تیز رفتاری سے سامنے آنے چاہئیں، مگر بد قسمتی سے اس نظام کا حال ہم نے اسی جدید میڈیکل سٹور جیسا کر دیا ہے جہاں پیناڈول کی ایک گولی لینے میں دس منٹ لگ جاتے ہیں۔
انتخابی عمل کا ایک تجربہ ووٹ ڈالنا بھی ہے۔ میرا ووٹ اس مرتبہ جس علاقے میں تھا اس سے میرا دور دور تک کوئی تعلق نہیں، نہ میں وہاں پیدا ہوا نہ کبھی رہا، نہ اس حلقے میں کبھی گیا اور نہ اس کے مسائل کا مجھے کچھ پتا تھا، نہ جانے کس منطق کے تحت میرا ووٹ ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔ اور اگر کوئی منطق تھی، جس کا سمجھنا ووٹر کے لیے ضروری نہیں تھا، تو وہ منطق گھر کے دیگر افراد پر بھی اسی طرح لاگو ہونی چاہیے تھی مگر ایسا نہیں ہوا، میرے گھر کے ہر فرد کا ووٹ مختلف پولنگ سٹیشن پر تھا یعنی اگر ہمارے پاس اپنی سواری نہ ہوتی تو یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ ہم سب اپنا ووٹ کاسٹ کر پاتے۔ جس پولنگ سٹیشن پر میں نے ووٹ ڈالا وہ ایسی جگہ بنایا گیا تھا جس کے راستے میں گوبر کے پہاڑ تھے۔ میں نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے دیہات دیکھے ہیں، کہیں کوئی گاؤں صاف ستھرا ملا، کہیں نہیں ملا، مگر جو گندگی میں نے لاہور کے اس نواحی گاؤں میں دیکھی وہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ خیر یہ بات تو یونہی درمیان میں آ گئی، اصل بات یہ تھی کہ ایسے پولنگ سٹیشن پر بھی ووٹ ڈالنے کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی، لوگوں کی طویل قطار تھی، دیہاتی ووٹر بھی تھے اور شہری بھی، پولیس کے جوان بھی مستعد کھڑے تھے اور پولنگ کا عملہ بھی کام ٹھیک کر رہا تھا۔ بات پھر وہی آجاتی ہے کہ جب پولنگ کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوجاتا ہے تو پھر انتخابی نتائج میں تاخیر کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، غیر معمولی تاخیر سے صرف سازشی تھیوریوں کو تقویت ملتی ہے، ہمارے ملک میں لوگ چونکہ پہلے ہی اس پورے عمل سے شاکی ہیں اس لیے کسی بھی قسم کی تاخیر ان کے شکوک و شبہات کو یقین میں بدل دیتی ہے کہ ہو نا ہو دال میں کچھ کالا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے، میری رائے میں اس کی ذمہ دار بیوروکریسی ہے۔
میکس ویبر کو بیوروکریسی پر حرف آخر سمجھا جاتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک مثالی بیوروکریسی میں اہلکاروں کے درمیان کام کی ذمہ داری اور تقسیم بالکل واضح ہوتی ہے، کون سی فائل کس کے پاس جائے گی اور کتنی سرعت کے ساتھ جائے گی، یہ سب کچھ بالکل متعین ہوتا ہے اور صرف اسی صورت میں بیوروکریسی مستعدی سے کام کر سکتی ہے۔ ویبر کا خیال تھا کہ کام کا ماحول پیشہ ورانہ اور ذاتی وابستگی سے بالا تر ہونا چاہیے کیونکہ مثالی بیوروکریسی میں فقط کارکردگی، یکساں مواقع اور ذمہ داری اور طاقت کی واضح تقسیم ہی کارکردگی اور آؤٹ پٹ کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ اسی میڈیکل سٹور میں واپس جاتے ہیں، اگر وہاں ایک جگہ صرف یہ لکھ کر آویزاں کر دیا جاتا کہ ’چھوٹے خریداروں کے لیے‘ اور وہاں انہیں کھڑے کھڑے کیش لے کر دوا دے دی جاتی تو مسئلہ حل ہوجاتا۔ اسی طرح انتخابی نتائج چاہے کتنی ہی جانفشانی، عرق ریزی اور ایمانداری سے مرتب کیوں نہ کیے جائیں، اگر ان کی فراہمی میں دو دن لگ جائیں گے تو ایسی بیوروکریسی اور جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ ہونے کی جائے الٹا نقصان ہو گا۔ ہمارے جیسے ملک میں جہاں پہلے ہی عوام اندیشوں اور وسوسوں میں گھرے رہتے ہیں، اس قسم کی کارکردگی نہ صرف ان کا جمہوری عمل پر اعتماد متزلزل کر دیتی ہے بلکہ ان تمام اندیشوں کو بھی تقویت دیتی ہے جن میں چاہے کوئی صداقت بھی نہ ہو۔ اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا شاید اسی کو کہتے ہیں! میں کسی آئیڈیئل مغربی جمہوری ملک کی بات نہیں کر رہا بلکہ اپنے ملک کی مثال دے رہا ہوں جہاں پہلے یہ سارا انتخابی عمل بغیر کسی ٹیکنالوجی اور خواہ مخواہ کی افسر شاہی کے، الیکشن کی رات تک مکمل ہوجاتا تھا۔ سو کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم وہی سسٹم اپنا لیں جو 1988 سے 1997 تک ٹھیک کام کرتا تھا، کم ازکم سازشی تھیوریوں سے تو نجات ملے گی؟ 2024 سے تو 1988 بہتر تھا!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سال 1988
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدوبارہ گنتی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا
Next Article گل نو خیز اخترکا کالم:بس یہی غلطی ہوگئی….
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی مئی 24, 2026
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.