کھیل

ظہیر عباس کی طبیعت بہتر ہو گئی : وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ظہیر عباس برطانوی دارالحکومت لندن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری آنے پر سابق کرکٹر کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا تاہم وہ انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں رہیں گے۔ایشن ڈان بریڈ مین کے نام سے مشہور اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس لندن آمد سے قبل دبئی میں کورونا 19 کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد سے اُن کی طبیعت مسلسل خراب رہی۔
لیجنڈری کرکٹر کے اہل خانہ نے مداحوں سے ظہیر عباس کی صحت یاب کیلئے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔
خیال رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ
Tags

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker