Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 24, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ مودی "مْک مْکا” کے آثار : نصرت جاوید کا کالم
  • صاحبِ نقدِ ہنر ایاز صدیقی کاشعری رتبہ : امین جالندھری کا اختصاریہ
  • بلوچستان پولیس کے مغوی افسر کی لاش مل گئی: سات مزدور بھی اغوا ۔۔حکام
  • جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • پنڈی ٹیسٹ : جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابر
  • ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش : اعلان آج ہی ہو گا : عظمیٰ بخاری
  • کسان کے "بھڑولے” کی گندم : نصرت جاوید کا کالم
  • سوری ارشد شریف : تیسری برسی پر حامد میر کا کالم
  • بخشیش دو یا بخشو بنو : وسعت اللہ خان کا کالم
  • دہشت و وحشت پھیلاتے طالبان کے "پاکستانی برادران” : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان
اہم خبریں

حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان

رضی الدین رضیجون 17, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شفیق امینی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی نے مارچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں رہنما تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) شفیق امینی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگ ایسے قبیح فعل میں ملوث ہیں جس سے مسلمانوں کے ناموس رسالتﷺ سے متعلق جذبات مجروح ہوتے ہیں، ہم نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ممکن بنانے کے لیے کچھ طریقہ کار طے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان اقدامات کے اٹھانے سے گستاخ رسول ﷺ کو روکا جاسکتا ہے، ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جاسکتی ہے، کافی غور کے بعد اتفاق رائے سے ہم ایک طریقہ کار پر پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں حکومت کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے زعما ہوں گے جو ان چیزوں کا جائزہ لیں گے اور تحفظ ناموس رسالت کو یقینی بنائیں گے، اللہ اس مقدس کام میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے سے ہر پاکستانی کا جذباتی لگاؤ ہے، ان کی طویل قید پر ہر کوئی افسردہ اور غمزدہ ہے، حال ہی میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سے ملاقات کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان پر یورپی ممالک اور انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہ اس حوالے سے بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت پہلے سے جو سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اُن میں مزید بہتری لائی جائے، حکومت اس حوالے سے خط لکھے اور پوری دنیا بالخصوص امریکا کے سامنے اس معاملے کو اٹھائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے ٹی ایل پی کے دوستوں کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ تھا، یہ ایک عوامی مسئلہ ہے، ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف ملے، اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے کا سارا طریقہ کار ہمارے ان دوستوں کے سامنے رکھا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ آنے والے دنوں میں ان قیمتوں میں واضح کمی لانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹی ایل پی کے دوستوں کا تدبر ہے کہ انہوں نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور ان معاملات کر پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اور اپنے احتجاج کو ختم کرنے کی ہامی بھری، ہم نے خلوص دل سے کوشش کی کہ ان کے جذبات کو سمجھیں۔
اس موقع پر رہنما ٹی ایل پی شفیق امینی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے جن میں سب سے پہلے تحفظِ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کا معاملہ تھا، عافیہ صدیقی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت کمر توڑ مہنگائی کا معاملہ بھی ہم نے حکومت کے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ جب ہماری ریلی گوجرانوالہ سے آگے پہنچی تو حکومت نے ہم سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، الحمداللہ پُرامن طریقے سے حکومت نے بات چیت کے ذریعے ہمارے مطالبات مان لیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا انتہائی مشکور ہوں کہ پُرامن طریقے سے حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے، امید ہے کے ماضی کے تلخ تجربات دہرائے نہیں جائیں گے اور جو مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #islamabad high court #pmln #PTI #tlp imran khan islamabad آصف زرداری اسلام آباد اسلام آباد افغانستان ٹی ایل پی رہنما تحریک لبیک پاکستان وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا
Next Article شادمان تھانہ حملہ کیس: یاسمین راشد سمیت 11 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش : اعلان آج ہی ہو گا : عظمیٰ بخاری

اکتوبر 23, 2025

دہشت و وحشت پھیلاتے طالبان کے "پاکستانی برادران” : نصرت جاوید کا کالم

اکتوبر 22, 2025

دو دشمنوں کے درمیان تنہا پاکستان : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ مودی "مْک مْکا” کے آثار : نصرت جاوید کا کالم اکتوبر 24, 2025
  • صاحبِ نقدِ ہنر ایاز صدیقی کاشعری رتبہ : امین جالندھری کا اختصاریہ اکتوبر 24, 2025
  • بلوچستان پولیس کے مغوی افسر کی لاش مل گئی: سات مزدور بھی اغوا ۔۔حکام اکتوبر 24, 2025
  • جمہوری سیاسی قیادت کا قحط : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اکتوبر 23, 2025
  • پنڈی ٹیسٹ : جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابر اکتوبر 23, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.