Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»سوری ارشد شریف : تیسری برسی پر حامد میر کا کالم
حامد میر

سوری ارشد شریف : تیسری برسی پر حامد میر کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 23, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیا آپکو عدالت سے انصاف کی کوئی اُمید ہے ؟ یہ سوال سُن کر میں تھوڑا سا مسکرایا ۔ سوال کرنیوالے نوجوان صحافی کے ہونٹوں پر بھی ایک زہریلی مسکراہٹ نظر آ رہی تھی ۔ اُسے اچھی طرح معلوم تھا کہ انصاف کی کوئی امید نہیں لیکن اُسے میرے الفاظ کی ضرورت تھی کیونکہ عدالت میں درخواست گزار بنکر تو میں ہی آیا تھا ۔ میں نے جب اپنی درخواست پر دستخط کئے تو اپنے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق سے کہا تھا کہ انصاف کی کوئی امید نہیں لیکن اتمام حجت ضروری ہے۔ ہم دن رات آئین و قانون کی بالادستی کے دعوے کرتے ہیں لہٰذا ہمیں انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ ضرور کھٹکھٹا دینا چاہئے تا کہ کل کو کوئی یہ نہ کہے کہ جب آپکو گولیاں ماری گئیں تو ارشد شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے پوچھا تھا کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے کی انکوائری کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے؟ جب ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا تو حامد میر نے اس کے قتل کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیوں نہ کیا؟
یہ اگست 2025 ء کا اختتام تھا اور میں نے ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈیڑھ سال قبل درخواست دائر کی تھی جس پر 27 اگست 2024 ء کو فیصلہ محفوظ کیا گیا ۔ اس دوران ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق بھی اس کیس میں فریق بن چکی تھیں ۔ ایک سال گزر جانے کے بعد 25 اگست 2025 ء کو ایک ایسا فیصلہ سنانے کیلئے ہمیں عدالت نے بلایا جس فیصلے کا سب کو پہلے سے پتہ تھا۔ سب جانتے تھے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم نہیں دینا۔ جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہوتا ہے اور ہم نے درخواست کی تھی کہ عدالت وفاقی حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے۔قبل ازیں ہم وفاقی حکومت سے بھی بار بار مطالبہ کر چکے تھے کہ ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 ء کو کینیا میں قتل کیا گیا ۔ کینیا کی عدالت میں جویریہ صدیق کی درخواست پر کئی سماعتوں کے بعد جو فیصلہ آیا اُس میں واضح طور پر ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا گیا ۔ ہم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کینیا کی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ایک جوڈیشل کمیشن بنا کر اس قتل کے ماسٹر مائنڈ کو تلاش کیا جائے جس نے پہلے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا اور جب ارشد شریف نے اکتوبر 2022 میں پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا تو انہیں کینیا میں قتل کروا دیا گیا ۔
ہمارے مطالبے کو نظر انداز کر دیا گیا لہٰذا ہم عدالت جانے پر مجبور ہوئے۔ عدالت نے ایک سال تک اپنا فیصلہ محفوظ رکھا اور پھر ہماری درخواست مسترد کردی ۔ارشد شریف کے قاتل مزید محفوظ ہو گئے ۔ ستم ظریفی یہ تھی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ کہہ کر ہماری درخواست مسترد کی کہ یہ معاملہ تو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ ہم نے بار بار اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 2022 میں ایک از خود نوٹس ضرور لیا تھا لیکن ایک سماعت کے بعد بات آگے نہ بڑھی ۔ ا سوقت عمر عطا بندیال چیف جسٹس تھے ۔ اُن کے بعد قاضی فائز عیسی چیف جسٹس بنے ۔ انہوں نے کوئی سماعت نہ کی ۔ پھر یحییٰ آفریدی آگئے ۔ وہ بھی خاموش رہے ۔ سپریم کورٹ قتل کے مقدمے کا ٹرائل نہیں کر سکتی ۔ اس لئے ہم نے بھی کسی کو ملزم نامزد کئے بغیر اسلام آباد ہائی کورٹ سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تا کہ جو بھی قتل کا ذمہ دار تھا اُسے بے نقاب کیا جا سکے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک سالہ محفوظ فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار سپریم کورٹ سے رابطہ کریں ۔ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے ایک دوسرے کے ساتھ معاملات کسی سے ڈھکے چھےنہیں ۔ وہ کسی کو کیا انصاف دے سکتے ہیں ؟
ارشد شریف کے قتل کو تین سال مکمل ہو چکے ۔ مرحوم کی والدہ نے جن افراد کو ملزم نامزد کیا تھا اُن پر تو مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔ سپریم کورٹ کا از خود نوٹس بھی آگے نہ بڑھا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکوائری کمیشن بنانے کی ہماری درخواست مسترد کردی ۔ کیا اس کے بعد بھی کسی صحافی کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید رکھنی چاہئے ؟ مجھ پر 19 اپریل 2014 ء کو کراچی میں حملہ ہوا ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن بنا جس نے تین ہفتے میں رپورٹ دینی تھی۔گیارہ سال گزر گئے۔ اُس کمیشن کی رپورٹ نہیں آئی ۔ نہ مجھے انصاف ملا اور نہ ہی میں ارشد شریف کو انصاف دلوا سکا ۔ نوجوان صحافی مجھے پوچھتے ہیں کہ جس ملک میں آپکو انصاف نہ ملا اور جہاں ارشد شریف کو انصاف نہ ملے وہاں صحافت کا کیا مستقبل ہے ؟ یہ سوال سُن کر میری نظروں کے سامنے حیات اللہ خان، موسیٰ خان خیل اور سلیم شہزاد سمیت بہت سے صحافیوں کے چہرے گھوم جاتے ہیں جو اغواء کر کے قتل کئے گئے ۔ ان سب کے قتل کی انکوائری ہوئی ۔سلیم شہزاد کے کیس میں تو ہم نے جسٹس ثاقب نثار کے سامنے کچھ ملزمان کے نام بھی لئے لیکن انصاف نہ ملا۔ ارشد شریف کو تو 23 مارچ 2019 ءکو ریاست پاکستان نے پرائڈ آف پرفارمینس کا صدارتی ایوارڈ بھی دیا ۔
یہ صدارتی ایوارڈ یافتہ صحافی 10 اگست 2022 ء کو جب پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوا تو اس پر 16 جھوٹے مقدمات قائم تھے ۔ اگر یہ پتہ چل جائے کہ یہ جھوٹے مقدمات کس کے حکم پر درج ہوئے تو قاتلوں کا سراغ لگانا کوئی مشکل نہیں لیکن جن صاحبان اختیار کے حکم پر صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج ہوتے ہیں وہ صرف اپنے آپ کو سچا سمجھتے ہیں ۔ اُن کی نوکری دوسروں کو جھوٹا اور غدار قرار دینے پر چلتی ہے۔ وہ بھول جاتے ہیں کہ جس ملک میں ارشد جیسےصدارتی ایوارڈ یافتہ صحافی کو انصاف نہ ملے اُس ملک کا وزیر اعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ جتنی بھی تصویروں میں ایک ساتھ مسکراتے نظر آئیں پاکستان کے نوجوانوں میں مایوسی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ آج نوجوانوں کی اکثریت کو نہ تو عدالتوں پر اعتماد ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ پر ،میڈیا کی ساکھ بھی تباہ ہو چکی ہے۔
ارشد شریف کے قتل کے بعد پچھلے تین سال میں مزید 16 صحافی قتل ہو چکےہیں – 2024 ء میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152 ویں نمبر پر تھا ۔ 2025 ء میں پاکستان چھ درجے گر کر 158 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ اس تنزلی کی وجہ پیکا ترمیمی ایکٹ ہے۔اس سیاہ قانون کو پاکستان کے اندر اور باہر صحافیوں کی تمام قومی و بین الاقوامی تنظیموں نے مسترد کر دیا ہے ۔ آج پاکستان کی حکومت بار بار کہتی ہے کہ مئی 2025 ء کی پاک بھارت جنگ نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ ذمہ دار ہے ۔ ایک طرف حکومت پاکستانی میڈیا کو ذمہ دار قرار دیتی ہے دوسری طرف اس حکومت کو میڈیا کی آواز دبانے کیلئے پیکا قانون کی ضرورت پڑ جاتی ہے ۔ ایک طرف صحافیوں کو معرکہ حق میں سچ بولنے پر تمغے دیےجاتے ہیں دوسری طرف وہ صحافی ارشد شریف کے چار بچوں کی آنکھوں سے آنکھیں نہیں ملا سکتے کیونکہ ان بچوں کے باپ کے قاتل قانون پر مسلسل حاوی ہیں ۔ پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئےیہاں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرنا ہو گی ۔ جب تک پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیاکی ساکھ بحال نہیں ہوتی کوئی ایک ادارہ یا ایک وفاقی حکومت پاکستان کو عظیم نہیں بنا سکتی ۔ نوجوانوں میں مایوسی ختم نہیں کرسکتی۔ ارشد شریف کو انصاف دیکر یہ ریاست نوجوانوں کی نظروں میں تھوڑی سی عزت تو حاصل کرسکتی تھی لیکن ریاستی ترجیح شہریوں کو مطمئن کرنا نہیں صرف انکو قابو میں رکھنا ہے۔ ایسی ریاست میں مجھ جیسے لوگ ارشد شریف کی تیسری برسی پر اسے صرف سوری کہہ سکتے ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ارشد شریف ارشد شریف کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبخشیش دو یا بخشو بنو : وسعت اللہ خان کا کالم
Next Article کسان کے "بھڑولے” کی گندم : نصرت جاوید کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ارشد شریف کیس: حکومت کینیا میں صحافی کی فیملی کو کیوں سپورٹ نہیں کررہی؟ عدالت حکومتی وکیل پر برہم

مارچ 7, 2025

ارشد شریف قتل کیس: لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو ارسال

جولائی 30, 2024

ارشد شریف کیس: سپریم کورٹ نے مقدمہ 5 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے فائل کمیٹی کو بھجوا دی

جولائی 29, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.