Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں رکنیت کیلئے نامزد
اہم خبریں

ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں رکنیت کیلئے نامزد

ایڈیٹرجون 20, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی کرنے والے نجم سیٹھی چیئرمین بورڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد ذکا اشرف چیئرمین کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جن کو وزیر اعظم نے بورڈ آف رکن کی حیثیت سے بھی نامزد کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن اِن چیف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کردیا۔
وزیر اعظم نے بورڈ کے 2014 کے آئین کے آرٹیکل 10 (1) (ڈی) کے تحت پیٹرن اِن چیف کی حیثیت سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے سابق چیئرمین ذکا اشرف اور سینئر وکیل مصطفیٰ رمدے کو نامزد کردیا ہے۔
ان دونوں کو 10 رکنی بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا جائے گا اور پھر وزیر اعظم کے براہ راست نامزد امیدواروں میں سے ایک کو تین سال کے لیے بورڈ چیئرمین منتخب کر لیا جائے گا
گزشتہ سال دسمبر سے عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی ذمے داریاں اٹھانے والے نجم سیٹھی کے عہدے کی مدت 21 جون کو ختم ہو رہی ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ہونے والی پیشرفت سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے، لیکن ذکا اشرف کی منظرنامے پر واپسی اور بورڈ چیئرمین بننے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا تھا کہ بورڈ چیئرمین کے عہدے کی دوڑ میں دونوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہو جائے گا۔
تاہم مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کسی تنازع سے بچنے اور بورڈ کی بہتری کے لیے خود ہی عہدت کے لیے ہونے والے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اس طرح کا عدم استحکام اور بےیقینی درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
ذکا اشرف کا تعلق وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاق میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی سی بی) سے ہے اور انہیں اس وقت چیئرمین کے عہدے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں عام طور پر وزیر اعظم کی جانب سے تعینات بورڈ آف گورنرز میں میں سے ایک فرد بورڈ کا چیئرمین منتخب ہوتا ہے۔
گو کہ چیئرمین بورڈ کا انتخاب وزیر اعظم شہباز شریف نے کرنا تھا لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سربراہی چونکہ ان کے پاس ہے لہٰذا بورڈ چیئرمین نامزد کرنے کا حق ان کا بنتا ہے۔
ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمٰن مزاری نے کہا تھا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے، نجم سیٹھی نہیں، ذکا اشرف ہی چیئرمین پی سی بی ہوں گے، حکومت بنتے وقت یہ طے ہوا تھا جس پارٹی کے پاس جو وزارت ہوگی، اسی پارٹی کا نامزد کردہ بندہ اس وزارت میں تعینات کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ نجم سیٹھی کبھی چیئرمین پی سی بی کے امیدوار ہی نہیں تھے، نجم سیٹھی کو صرف ریجنز کے الیکشن کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا تھا لیکن وہ خود ہی چیئرمین پی سی بی کے امیدوار بن کر بیٹھ گئے۔
ذکا اشرف کی 9 سال بعد بورڈ میں واپسی ہوگی جہاں اس سے قبل ان میں اور نجم سیٹھی کے درمیان 2013 اور 2014 کے درمیان طویل عرصے تک چیئرمین کے عہدے کے لیے تنازع چلتا رہا تھا اور اس سلسلے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھائے جانے کے بعد دونوں کا بطور چیئرمین بورڈ میں آنا جانا چلتا رہا تھا۔
یہ اونٹ اس وقت ایک کروٹ بیٹھا تھا جب نواز شریف نے ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نجم سیٹھی کو بنا دیا تھا لیکن کئی دن تک فریقین میں ثالثی کی کوششوں کے بعد نجم سیٹھی کو مجبوراً ذکا اشرف کے لیے عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے نجم سیٹھی بورڈ کے امور سنبھال رہے تھے اور اس دوران انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کو ذمے داریاں سونپی اور سابق کوچ مکی آرتھر کو وقتی طور پر ٹیم ڈائریکٹر تعینات کیا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی چیئرمین بورڈ ذکا اشرف عبوری مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسد عمر کی جانب سے عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید، پی ٹی آئی برہم
Next Article غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی، رضوان کی کارکردگی اور پی سی بی کی ’میوزیکل چیئر‘

اکتوبر 21, 2025

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے مئی کے تیسرے ہفتے کی ونڈو پر اتفاق ہوگیا

مئی 12, 2025

پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ

فروری 20, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.