Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ : بڑھتا ہوا جنون اور نیا عالمی بیانیہ
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : بڑھتا ہوا جنون اور نیا عالمی بیانیہ

ایڈیٹردسمبر 10, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تین روز سے اذیت میں ہوں اور یہ تحریر مذمت کے لیے نہیں اپنی اذیت کم کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں کہ مذمت اب بے معنی ہو چکی ہے ۔۔
مجھے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری رونما ہونے والے المناک واقعے کے بعد پہلی بار یہ محسوس ہوا کہ ہماری اجتماعی بے حسی پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ اور ہم بلا وجہ اپنے دل کو جھوٹی تسلی دیتے ہیں کہ ہم بحیثیت قوم ایسے نہیں ہیں۔ ممکن ہے کبھی ایسا ہو مگر اب ایسا نہیں ہے ۔ ہم بحیثیت قوم ایسے ہی ہیں اور اسی لیے اپنے لیڈر بھی اب ایسے ہی چنتے ہیں ۔ ہم تشدد کرنے والوں کو ہمیشہ سے پسند کرتے ہیں ۔ اور اس کی سب سے بڑی مثال ہماری پنجابی فلمیں ہیں‌۔
چند ماہ پہلے تک کوئی المیہ رونما ہوتا تھا تو فوری طور پر مقتول یا مظلوم کی تصویر کو بہت سے لوگ ڈی پی بنا لیتے تھے ۔ مذمت کھل کر کی جاتی تھی ۔ دکھاوے کے لیے ہی سہی لیکن کچھ احتجاجی مظاہرے بھی کیے جاتے تھے ۔ اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا ۔
کسی کے قتل کا جواز پیش کرنے والے اتنی بڑی تعداد میں نہیں ہوتے تھے جتنی بڑی تعداد میں اس مرتبہ دکھائی اور سنائی دے رہے ہیں ۔ شاید انتہاء پسندوں کو جس بلندی پر پہنچانا مقصود تھا وہ اب اس بلندی پر پہنچ چکے ہیں یعنی قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں ۔ یہ چھوٹے چھوٹے گروپ جنہیں ہم مٹھی بھر کہتے تھے اب مٹھی بھر نہیں رہے اب یہ مٹھیاں بھینچ کر ہماری جانب دیکھ رہے اور لپک رہے ہیں۔
مجھے مولانا فضل الرحمان اور مفتی منیب کے بیانات پر کوئی حیرت نہیں ہوئی اور مجھے ان کے بیانات کی مذمت بھی نہیں کرنا ۔ ان دونوں نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق بات کی کہ وہ ایسے وحشیوں کو ہمیشہ سے اپنا سمجھتے ہیں ۔ لیکن مجھے افسوس وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیان پر ہوا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ اس قسم کے واقعات بعض لوگوں کی اصلیت بھی ظاہر کر دیتے ہیں۔ انہوں نے” آج “ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فرمایا کہ نوجوانوں کو جوش آ ہی جاتا ہے ،بچوں میں ایسا ہوتا ہے ، لڑائیاں بھی ہوتی ہیں ،قتل بھی ہو جاتے ہیں ،ہم جب جوان ہوتے تھے تو پاگل ہوتے تھے ،اس واقعہ کو کسی جماعت سے نہ جوڑا جائے ۔ ہمارا تبصرہ یہ ہے کہ پرویز خٹک صاحب کا پاگل پن ماشاء اللہ آج بھی سلامت ہے اور اسی لیے انہیں نوجوان سمجھ کر وزارت دفاع بھی سونپ دی گئی ۔
ایک نکتہ جسے زیر بحث نہیں لایا جا رہا وہ تحریک لبیک کا گزشتہ ماہ کا دھرنا ہے ۔ یہ دھرنا کئی روز تک وزیر آباد کے مقام پر جار ی رہا اور سیالکوٹ سمیت ارد گرد کے علاقوں سے تحریک لبیک کے بہت سے کارکن اس دھرنے میں شریک ہوئے ۔ اس واقعے میں جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان میں سے کئی اس دھرنے کے موقع پر بھی گرفتار ہوئے تھے ۔
مفتی منیب سمیت اہم مذہبی رہنما جس طرح تحریک لبیک کو بری الذمہ قرار دینے کے جتن کر رہے ہیں یہ بات بھی بہت معنی خیز ہے ۔ جن دوستوں نے ویڈیوز دیکھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں وہی نعرے لگائے جا رہے ہیں جو دھرنے کے دوران مسلسل لگائے گئے تھے ۔
سعد رضوی کو کلین چٹ دینے کی بجائے اس واقعے کا مرکزی ملزم نام زد کرنا تو شائد کسی کے اختیار میں نہ ہو لیکن تحریک لبیک کے رہا ہونے والے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہار پہنانے والے پی ٹی آئی کے عہدیداروں سے جواب طلبی تو ہو سکتی ہے ۔ لیکن ہمیں کیا معلوم انہیں ہار پہنانا بھی ان کے فرائض میں شامل اور منصب کا ہی نہیں نئے عالمی بیانیے کا بھی تقاضا ہو ۔
رضی الدین رضی

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک لبیک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعارف وقار کا کالم : پاکستانی فلم بھٹو دور میں
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:خوف میں گھرا انسان!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ایل پی کا قافلہ مریدکے پہنچ گیا، جھڑپوں میں درجنوں زخمی: ’متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہیں،‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اکتوبر 12, 2025

ٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند

اکتوبر 10, 2025

ڈاکٹر اختر علی سیدکا کالم:قاتل ہجوم کے ذہنی خدوخال

اگست 18, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.