Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار ایاز امیر پر نا معلوم افراد کا حملہ
اہم خبریں

سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار ایاز امیر پر نا معلوم افراد کا حملہ

ایڈیٹرجولائی 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ayyaz ameer
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایاز امیر کے کپڑے بظاہر پھٹے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے سینیر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔دوسری جانب سی سی پی او نے ایس پی سول لائنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق سی سی پی او نےسینیئرصحافی پر مبینہ تشدد کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کی تحقیقات کے لیے ایس پی سول لائنز نجی ٹی وی کے دفتر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ سینیئر صحافی ایاز امیر نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ان ہی کی تقریب میں تنقید کی تھی۔
ایاز امیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلواڑ اب پاکستان میں ہو چکا ہے اس میں خان صاحب کا بھی حصہ ہے، ہمیں بتایا گیا تھا کہ ایسا کپتان ہے، کپتان نے کرکٹ ٹیم میں یہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کو پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کر دیا تھا،صحافی ایاز امیر کی تنقید پر عمران خان جواباً مسکراتے رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایاز امیر اور ان کے ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔
اس حوالے سے دنیا نیوز کے اینکرز اور انتظامیہ نے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر لگے کیمروں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایاز امیر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
واقعہ کیسے پیش آیا؟
دنیا نیوز کے اینکر اجمل جامی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایاز امیر دنیا نیوز کے پروگرام میں شرکت کے بعد ایبٹ روڑ پر نکلے تو گاڑی پر سوار چھ افراد نے انہیں روک کر حملہ کر دیا۔ اجمل جامی کے مطابق مسلح افراد نے ایاز امیر اور ڈرائیور کو زدو کوب کیا اور ان کا موبائل اور پرس چھین لیا۔
اجمل جامی نے بتایا کہ جیسے ہی ایاز امیر پر حملہ ہوا تو وہ واپس دنیا نیوز کے دفتر آگئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو پولیس نے وہاں پہنچ کر وقوعہ پر لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اجمل جامی کے مطابق ایاز امیر نے کہا ہے کہ ان کی ’کسی سے کوئی دشمنی نہیں نہ ہی انہیں کسی نے دھمکی دی، یہ اچانک حملہ کیا گیا ہے۔‘واضح رہے کہ ایاز امیر مسلم لیگ ن کے ایم این اے بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ ایک معروف کالم نگار اور دنیا نیوز سے بطور تجزیہ کار منسلک ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے، دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ
Next Article فرحت شہزادی کرپشن کیس میں پیشرفت، دو ملزمان گرفتار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.