Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوہاٹ پر ڈرون حملوں کی کوشش : فلائٹ آپریشن معطل
  • حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
  • کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
کالم

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

ایڈیٹرفروری 15, 202621 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پریس کلب ملتان کے معزز اراکین اور محنت کش صحافیوں!
آج کا دن صرف ایک انتخابی دن نہیں، بلکہ اپنے ضمیر کی آواز سننے کا دن ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب آپ کے ہاتھ میں موجود ووٹ صرف ایک کاغذ نہیں، بلکہ صحافت کی حرمت، وقار اور مستقبل کی امانت ہے۔ یاد رکھیں! جس ووٹ کو آپ معمولی سمجھتے ہیں، اسی ووٹ سے اداروں کی سمت متعین ہوتی ہے اور اسی سے فیصلہ ہوتا ہے کہ قلم آزاد رہے گا یا مفاد کی زنجیروں میں جکڑا جائے گا۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ایک مخصوص قبضہ مافیا نے صحافیوں کی مجبوریوں کو ہتھیار بنا رکھا ہے۔ کبھی پانچ ہزار، کبھی دس ہزار اور کبھی پندرہ ہزار روپے دے کر ضمیر خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ وہ سوداگر ہیں جو وقتی ضرورت کا فائدہ اٹھا کر صحافی کے وقار کا سودا کرتے ہیں اور بعد ازاں اسی نظام سے کروڑوں روپے سمیٹ لیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا چند نوٹوں کے عوض صحافت کی سچائی گروی رکھ دینا ہمارے پیشے کی توہین نہیں؟
میرے ساتھیو! صحافی کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔ وہ معاشرے کی آنکھ اور ضمیر کی آواز ہوتا ہے۔ اگر وہی اپنی آواز بیچ دے تو سچ کون بولے گا؟ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں، اپنے ضمیر کو زندہ رکھیں اور اس روایت کو توڑ دیں جس نے پیشے کو کمزور کیا ہے۔
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ صحافیوں کے نام پر حکومت سے ملنے والی کروڑوں روپے کی گرانٹس کو فلاحی مقاصد کے بجائے چند افراد اپنی عیاشیوں اور ذاتی مفادات پر خرچ کرتے رہے ہیں۔ آج وہی عناصر ووٹ مانگنے کے لیے میدان میں ہیں۔ یہ وقت ہے کہ صحافی ان سے سوال کریں: ان رقوم کا حساب کہاں ہے؟ کس مد میں خرچ ہوئیں؟ کن صحافیوں کو حقیقی فائدہ پہنچا؟
اسی طرح یہ سوال بھی اٹھنا چاہیے کہ جو سولر سسٹم صحافیوں کی سہولت کے لیے فراہم کیا گیا تھا وہ کہاں گیا؟ جو مختلف ادوار میں حکومتی امداد اور مالی معاونت حاصل ہوئی، اس کا ریکارڈ کہاں ہے؟ مالی معاملات کے ذمہ داران گزشتہ بیس برس سے وعدوں کا چورن بیچتے رہے ہیں۔ فیز ٹو کے نام پر بار بار امیدیں دلائی گئیں، مگر ہر انتخاب کے قریب آتے ہی اس منصوبے کا ایک نیا ڈرامہ رچا دیا جاتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اس دھوکے کو مسترد کیا جائے اور حقیقت سامنے لائی جائے۔
یہ بھی ایک اہم سوال ہے کہ 42 پلاٹس کی تقسیم میں ایسے افراد کو کیسے شامل کر لیا گیا جو نہ صحافی ہیں اور نہ ہی کسی فہرست میں ان کا نام موجود ہے؟ یہ ناانصافی صرف چند افراد کا فائدہ نہیں بلکہ پورے صحافتی معاشرے کے حق پر ڈاکا ہے۔ شفافیت کا تقاضا ہے کہ ہر فیصلے کا ریکارڈ عوام اور صحافی برادری کے سامنے رکھا جائے۔
میرے غیور ساتھیو! چاہے وہ مالی طور پر مستحکم صحافی ہوں یا وسائل کی کمی کا شکار، سب کو اس جدوجہد میں شریک ہونا ہوگا۔ ایک ایسی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے جو احتساب، شفافیت اور وقار کی بحالی کے لیے ہے۔ اگر ہمیں ایک باوقار، خودمختار اور پیشہ ور صحافتی ماحول چاہیے تو ہمیں متحد ہو کر اس نظام کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا جو حق کو احسان بنا کر پیش کرتا ہے۔
ہم واضح اعلان کرتے ہیں کہ کامیابی کے بعد پریس کلب کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا اور ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ صحافت اعتماد کا نام ہے، اور اعتماد صرف شفافیت سے قائم ہوتا ہے۔
میں تمام ووٹر صحافیوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ جذبات، دباؤ اور وقتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلہ کریں اور پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کے پورے پینل کو کامیاب بنائیں تاکہ ایک حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ یہ صرف ایک گروپ کی کامیابی نہیں ہوگی بلکہ صحافت کے وقار کی بحالی کا آغاز ہوگا۔
کل جب آپ پولنگ بوتھ میں داخل ہوں تو یاد رکھیں:
آپ کا ووٹ آپ کی شناخت ہے۔
آپ کا ووٹ آپ کی عزت ہے۔
اور آپ کا ووٹ ہی صحافت کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔
آئیے، ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں اور اس پیشے کو وہ مقام دلائیں جس کا یہ حق دار ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت قبضہ مافیا کالم مقبول حسین تبسم ملتان پریس کلب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Next Article ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 14, 2026

جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم

مارچ 14, 2026

جنگ تہذیب نہیں، وحشت کا استعارہ ہے : وجاہت مسعود کا کالم

مارچ 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم مارچ 14, 2026
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی مارچ 14, 2026
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.