لاہور ۔۔ اینکر پرسن اور پوڈکاسٹر ریحان طارق کو لندن سے لاہور پہنچنے پر قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار کیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریحان طارق منگل اور بدھ کی درمیانی شب لندن سے لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ابتدائی طور پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے اہلکاروں نے انہیں روکا، جس کے بعد این سی سی آئی اے کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔
صحافی ثاقب بشیر کے مطابق ملزم کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان صابر کی مدعیت میں توہین مذہب اور پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم سخت سیکیورٹی میں ریحان طارق کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں لے کر پہنچی، جہاں گاڑی سے اترتے ہی ملزم کی جانب سے "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔عدالت میں تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریحان طارق کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ایجنسی کے حوالے کر دیا۔ریحان طارق نےایک پوڈ کاسٹ میں شیعہ عالمِ دین سے متنازع سوالات کئے تھے ۔۔
( بشکریہ روزنامہ پاکستان )
فیس بک کمینٹ

