Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کا قتل : لاشیں خان پور ، سیالکوٹ ، نارووال پہنچ گئیں
  • ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • آبنائے ہرمز کا اجارہ دار کون ۔۔ امریکا یا ایران ۔۔ فیصلہ کن جنگ کا انتظار : نصرت جاوید کا کالم
  • سینئر صحافی راؤ شمیم اصغر انتقال کر گئے
  • ورلڈ کپ میں شرکت کے چند روز بعد جنوبی افریقی فٹ بالر کی پر اسرار موت
  • ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم
  • جی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
  • شفیق مینگل کے گھر پر حملے میں 17 ہلاکتیں : ڈھائی گھنٹے تک مقابلہ
  • روسی ادب چند مطالعات : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب کا مطالعہ کیوں ضروری ہے ؟ شاکر حسین شاکر کا کتاب کالم
  • Forcing God’s Hand ایک جائزہ : فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی صیہونیوں کا مذہبی فریضہ ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم
کالم

ڈاکٹر عبادت بریلوی نے کیا دیکھا ؟ وجاہت مسعود کا کالم

ایڈیٹرجولائی 11, 20269 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

؂ڈاکٹر عبادت بریلوی 14 اگست 1920 کو بریلی میں پیدا ہوئے ۔ جوبلی کالج لکھنو اور لکھنو یونیورسٹی سے تعلیم پائی۔ دہلی کے اینگلو عریبک کالج سے وابستہ ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد اپریل 1950 میں لاہور چلے آئے جہاں اورینٹل کالج سے وابستہ ہوئے۔ اسی ادارے میں شعبہ اردو کے صدر اورڈین فیکلٹی آف آرٹس کے منصب پر فائز رہے۔ 1970 میں اورینٹل کالج کے پرنسپل کے منصب پر تقرر ہوا۔ 1980ء میں اپنے عہدہ سے سبک دوش ہوئے۔ دسمبر 1998 میں وفات پانے والے ڈاکٹر عبادت بریلوی نے چالیس سالہ تدریس کے دوران اردو تنقید اور تحقیق کو سو کے قریب تصانیف دان کیں ۔ تنقید میں ڈاکٹر صاحب کا ایک اپنا اسلوب ہے۔ وہ مجرد اصطلاحات کی بجائے سہل انداز میں متن کی اس طرح وضاحت کرتے چلے جاتے ہیں کہ پڑھنے والا مصنف کے علم سے مرعوب ہوئے بغیر موضوع کے پس منظر اور فنی نکات سے آشنا ہوتا چلا جاتا ہے۔
کیا میں پھر سے گزرے وقتوں اور اوجھل ہو چکے چہروں کا تذکرہ کرر ہا ہوں، جنہیں ہماری زی جنریشن پہچانتی ہے اور نہ جاننا چاہتی ہے۔ کیا نئے پاکستان کا جھنڈا اٹھانے کا تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنی روایت سے لاتعلق ہو جائیں نیز موبائل فون سے دل بہلائیں۔ یورپی ادب کے ایک جدید نام مارسل پراﺅست نے سات جلدوں میں ’گزرے وقتوں کی بازیافت‘ کے عنوان سے ایک ناول لکھا تھا۔ مارسل پراﺅست جولائی 1871 میں پیدا ہوا تھا۔ اس برس پیرس کے محنت کشوں نے جرمن فوج سے شکست کھانے والی فرانسیسی حکومت سے بغاوت کر کے پیرس میں اپنی حکومت قائم کر لی تھی جسے ’پیرس کمیون‘ کہا جاتا تھا۔
زندہ قومیں اپنی تاریخ میں سنہ 71ء یاد رکھتی ہیں اور جنہیں زندگی سے تعلق نہ ہو وہ اپنا سنہ 71ء فراموش کر دیتے ہیں۔ نتیجہ یہ کہ انہیں اپنے سنہ 22ء سے واسطہ پڑتا ہے۔ اتفاق سے مارسل پراﺅست نے بھی 1922 ہی میں وفات پائی تھی۔ مارسل پراﺅست کے ناول کی پہلی جلد کا آخری جملہ جدید ادب کا لافانی حوالہ بن چکا۔ ’کسی خاص شکل کو یاد کرنے کے معنی ہیں کسی خاص لمحے کا افسوس کرنا اور دکھ کی بات یہ ہے کہ گھر اور گلیاں اور کوچے بھی برسوں کی مانند گزرتے چلے جاتے ہیں‘۔
ڈاکٹر عبادت نے دلی کے اینگلو عریبک کالج میں کوئی سات برس تدریس کے فرائض انجام دیے۔ متحدہ ہندوستان میں ان کے تجربہ تدریس، فسادات کے دوران قلعہ کہنہ دلی میں پناہ گیر کے مشاہدات اور پھر پاکستان میں ڈاکٹر عبادت بریلوی کے تجربات ہمیں اپنی اجتماعی افتاد سمجھنے میں بہت مدد دیتے ہیں۔ ’یاد عہد رفتہ‘ واضح طور پر دو حصوں میں منقسم نظر آتی ہے۔ پہلے حصے میں سید علی عباس حسینی، پروفیسر احتشام حسین، مولانا ابوالکلام آزاد، مولوی عبدالحق، حسرت موہانی،ڈاکٹر ذاکر حسین اورہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حسین اور پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر سری پرکاش کی شرافت اور انسان دوستی سے واسطہ پڑتا ہے۔ دلی کے کناٹ پیلس میں مسلمان کی دکانیں لٹ رہی ہیں۔ ہر شخص ہاتھ آنے والی کوئی بھی چیز اٹھائے بھاگ رہا ہے۔ ’اتنی دیر میں پنڈت جواہر لال نہرو کی کار آگئی۔ وہ کار سے باہر آئے اور مجمع میں سے کسی کے ہاتھ سے ڈنڈا چھین کر بلوائیوں کی طرف مارنے کے لیے دوڑے ‘۔
ڈاکٹر ذاکر حسین کا ایک بیان ملاحظہ کیجیے ۔ ’جاٹوں کے مشتعل مجمع نے جامعہ ملیہ پر حملہ کر دیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین اساتذہ کے ساتھ جامعہ کی عمارت میں محصور تھے۔ انہوں نے پنڈت جواہر لال نہرو کو فون کیا کہ’ آخری وقت آگیا۔ جاٹوں کا مجمع بپھرا ہوا ہے۔ میں نے سوچا کہ آپ کو بتا دوں اور خدا حافظ بھی کہہ دوں‘۔ تھوڑی دیر میں پنڈت نہرو کی کار جامعہ میں داخل ہوئی۔ جلدی سے کار سے باہر آئے اور کہا کہ میں مجمع کی طرف جاﺅں گا۔ سب نے منع کیا، وہ نہیں مانے۔ حملہ آور مسلح مجمع مشعلیں اٹھائے دریائے جمنا کی طرف سے نعرے لگاتا جامعہ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ جواہر لال قریب پہنچے تو مشعلوں کی روشنی میں کچھ لوگوں نے انہیں پہچان لیا اور باآواز بلند کہا ۔ پنڈت جی آرہے ہیں۔ پنڈت جی آرہے ہیں۔ یہ آوازیں سن کر مجمع رک گیا۔ پنڈت جواہر لال نے اپنے مخصوص انداز میں تقریر کی کہ تم لوگ ایسے لوگوں پر حملہ کرنا چاہتے ہو جو آزادی کی لڑائی میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔ جنہوں نے صحیح معنوں میں ہم لوگوں کو انسان بنایا ہے۔ انسانیت اور محبت کا درس دیا ہے۔ پنڈت جواہر لال کی تقریر سن کر مجمع منتشر ہو گیا‘۔
ان تجربات سے گزرنے والے عبادت بریلوی اپریل 1950 میں لاہور پہنچے تو مال روڈ کے درختوں، چائے خانوں، تہذیبی ماحول اور ادبی محفلوں کے سحر میں مبتلا ہو گئے۔ دہلی میں اساتذہ کے احترام کا تجربہ رکھنے والے عبادت بریلوی کو اورینٹل کالج میں ڈاکٹر سید عبداللہ، شیخ امتیاز علی اور خیرات محمد ابن رسا سے واسطہ پڑا۔ ڈاکٹر عبادت نے ازرہ وضع داری نام نہیں لیا لیکن تدریسی سازشوں کی اوٹ سے ڈاکٹر وحید قریشی کا چہرہ بھی جھانکتا دکھائی دیتا ہے۔ طالب علموں کے بھیس میں اسلام کے پرجوش داعی درس گاہوں پر قابض نظر آتے ہیں۔ ان گستاخ طبع پارساﺅں کے ہاتھوں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل کی مال روڈ پر توہین بھی ہماری تعلیمی تاریخ کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر عبادت بریلوی نے اپنی زندگی کے تیس برس متحدہ ہندوستان میں اور اڑتالیس برس پاکستا ن میں گزارے۔ ان کی خودنوشت محض تاریخ کے دو ادوار کا بیان نہیں، معاشرت کے دو مختلف نمونوں کا آئینہ پیش کرتی ہے۔
( بشکریہ : ہم سب لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عبادت بریلوی کالم لاہور وجاہت مسعود
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجی ٹی ایس سے الیکٹرک بس تک کا سفر : شہزاد عمران خان کا کالم
Next Article ورلڈ کپ میں شرکت کے چند روز بعد جنوبی افریقی فٹ بالر کی پر اسرار موت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026

خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 5, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کا قتل : لاشیں خان پور ، سیالکوٹ ، نارووال پہنچ گئیں جولائی 13, 2026
  • ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جولائی 13, 2026
  • آبنائے ہرمز کا اجارہ دار کون ۔۔ امریکا یا ایران ۔۔ فیصلہ کن جنگ کا انتظار : نصرت جاوید کا کالم جولائی 13, 2026
  • سینئر صحافی راؤ شمیم اصغر انتقال کر گئے جولائی 12, 2026
  • ورلڈ کپ میں شرکت کے چند روز بعد جنوبی افریقی فٹ بالر کی پر اسرار موت جولائی 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.