ملتان ۔۔ ( گردوپیش نیوز ) سینئر صحافی ملتان پریس کلب اور انجمن صحافیاں ملتان کے سابق صدر اور روزنامہ نوائے وقت ملتان کے سابق ریذیڈنٹ ایڈیٹر راؤ شمیم اصغر بارہ جولائی اتوار کے روز ملتان میں انتقال کر گئے ان کی عمر 73 برس تھی اور وہ طویل عرصہ سے سرطان کا شکار تھے۔ راؤ شمیم اصغر پی ایف یو جے دستور گروپ کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ۔۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر خان ویلیج نیو گلگشت کالونی ملتان میں ادا کی جائے گی ۔
فیس بک کمینٹ

