Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»تحریکِ انصاف کی کتھا کلی : بات سے بات / وسعت اللہ خان
کالم

تحریکِ انصاف کی کتھا کلی : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجون 1, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے وہ نقاد ہرگز پسند نہیں آتے جنہیں بس بہانہ چاہیے کسی ایک جماعت کے پیچھے لٹھ لے کے دوڑنے کا۔ بھلے وہ کپتان کی تحریکِ انصاف ہی کیوں نہ ہو۔ناقد کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کو اہم فیصلے غیر سنجیدگی سے نہیں نہایت سوچ سمجھ کر باہم صلاح مشورے سے کرنے چاہیں اور جب ایک بار کسی منظور آفریدی یا ناصر کھوسہ کو نگراں وزیرِ اعلیٰ بنانے کا فیصلہ حزبِ اختلاف کے مشورے اور تائید سے ہو جائے تو اس پر قائم رہنا چاہیے بھلے اگلے دن اپنا ہی فیصلہ کیسا ہی ناقص کیوں نہ لگے۔اہم فیصلے بار بار بدلنے سے قیادت کی نابلوغت، غیر سنجیدگی اور مسخرے پن کا احساس ہوتا ہے اور یہ خدشات بھی منڈلانے لگتے ہیں کہ کل کلاں اگر ایک سانس میں فیصلہ کر کے دوسرے سانس میں واپس لینے والی جماعت برسرِاقتدار آ گئی تو کیا اہم داخلی و خارجی حساس نوعیت کی فیصلہ سازی میں بھی یہی لونڈیہار پن اور کھلواڑ ہو گی؟
حاسد کہتے ہیں کہ یہ کوئی ٹیسٹ میچ تو نہیں ہو رہا کہ ایک کھلاڑی کو ون ڈاؤن میدان میں بھیجا جائے اور پھر میچ کے بدلتے حالات دیکھتے ہوئے اسے بیچ میدان سے واپس بلا کر کسی اور کو پیڈنگ کروا کے بلا پکڑا دیا جائے۔ مجھے کپتانیت کے معیار پر انگلی اٹھانے والوں سے بس یہ کہنا ہے کہ ایک بار فیصلہ کر کے اسے بدل دینا قوتِ فیصلہ کی کمزوری نہیں خود اعتمادی ظاہر کرتی ہے۔ یعنی ہمیں اپنا فیصلہ غلطی کا فوری احساس ہونے پر واپس لینا بھی آتا ہے۔ زبان دے کے مکر جانا کتابی باتیں ہیں۔ سیاست میں کوئی بھی وعدہ قرآن و حدیث نہیں ہوتا ( یہ بات ایک دگج سیاسی گرو پانچ برس پہلے فرما چکے ہیں)۔
ناصر کھوسہ نے اس چھیچھا لیدر سے خود کو بچاتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلی بننے سے ہی معذرت کر لی۔ مگر جاتے جاتے یہ ضرور کہہ گئے کہ دس روز پہلے عمران خان نے ہی مجھے فون کر کے کہا کہ ہم آپ کا نام تجویز کر رہے ہیں کیونکہ آپ ایک اہل اور قابل بیوروکریٹ ہیں۔ اور آج انہی خان صاحب کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ یہ بندہ اس قابل نہیں۔یہ واقعہ اسی گھسے پٹے لطیفے جیسا ہے جب کوئی راہ گیر ایک موٹے صاحب سے ٹکرا گیا اور یہ کہہ کر آگے بڑھ گیا ابے گینڈے دیکھ کے نہیں چلتا۔ اگلے روز موٹے صاحب کو یہی شخص بازار میں دوبارہ دکھائی دیا تو انہوں نے اسے گریبان سے پکڑ کر کہا کل تو نے مجھے گینڈا کیوں کہا تھا؟ راہ گیر نے کہا بھائی صاحب آپ کو میرے گریبان پر ہاتھ ڈالنا ایک دن بعد کیوں یاد آیا؟ موٹے نے کہا کہ آج ہی میں نے گینڈے کی تصویر پہلی بار دیکھی تو توہین کا احساس جاگ گیا۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سارا کیا دھرا نواز شریف کا ہے۔ جنہوں نے تحریکِ انصاف کے نامزد کردہ ناصر کھوسہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت فرض شناس افسر ہیں۔ میرے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ بس اس ایک جملے نے کپتان کے دل پر ناصر کھوسہ سے بیزاری کی مہر لگا دی۔مگر خیبر پختونخوا کے نامزد نگراں وزیرِ اعلی منظور آفریدی کا نام کیوں واپس لے لیا گیا؟ ان کے بارے میں تو نہ نواز شریف نے منہ کھولا اور نہ ہی کے پی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف مولانا عطا الرحمان کے بھائی مولانا فضل الرحمان نے کوئی تعریفی کلمہ کہا۔میں پی ٹی آئی کے ایک کٹر مخالف کے اس تبصرے سے ہرگز متفق نہیں کہ چونکہ انصافیوں کو یقین ہو چلا ہے کہ انتخابات پکے ہوئے پھل کی طرح ان کی جھولی میں گرنے والے ہیں لہذا ان کا حال اس بے قرار بچے جیسا ہے جسے ابا جان نے کھلونوں کی دوکان میں چھوڑ دیا ہے اور بچے کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کون سا کھلونا لینا ہے کون سا چھوڑنا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ تبصرہ بھی قابلِ مذمت ہے کہ ’اوچھے کے ہاتھ میں تیتر، باہر دھروں کہ بھیتر۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہماری برائیلر نسل نو اور چینی اصیل مرغے ۔۔ قمر ساجد
Next Article عوام کےلئے صاف پانی کی فراہمی …. ایک خواب؟(2) کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.