Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خوف سے مفلوج ہوا میرا ذہن: برملا / نصرت جاوید
کالم

خوف سے مفلوج ہوا میرا ذہن: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرجون 12, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اندھی نفرت اور عقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں معروضی تجزیے کی گنجائش موجود نہیں رہتی۔ عدالتی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے ویسے بھی توہینِ عدالت کے قانون سے خوف آتا ہے۔ صحافت کے شعبے میں داخل ہوتے ہی اس شعبے کے استادوں نے بارہا یہ بات سمجھائی تھی کہ عدالتی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔
چند مقدمات مگر ایسے ہوتے ہیں جن کا تذکرہ ملکی سیاست کے بارے میں لکھتے ہوئے ضروری ہوجاتا ہے۔ اپریل 2016ءمیں پانامہ دستاویزات کے منکشف ہونے کے بعد چند عدالتی معاملات کا ذکر ضروری ہوگیا۔ پاکستان کے تیسری بارمنتخب ہوئے وزیراعظم اوران کے بچوں کے مالی معاملات کے بارے میں سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ بات فقط ان تک محدود نہ رہی۔ آئین کا آرٹیکل 62-F بھی ہماری سیاست کا اہم ترین موضوع بن گیا۔ اس آرٹیکل کے تحت کسی منتخب عہدے کے لئے تاحیات نااہلی کے بعد بھی لیکن نواز شریف ہماری سیاست کا اہم ترین کردار ہیں۔ ساری سیاست بلکہ ان کے خلاف یا حمایت میں تقسیم ہوئی نظر آرہی ہے۔
نواز شریف اور ان کی سیاسی جماعت سے میرا صحافیانہ رابطہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کے بارے میں لکھتے ہوئے فقط اپنے تجربے اور مشاہدے پر انحصار کرتا رہا ہوں۔ ان دو کی بنیاد پر گزشتہ چند دنوں سے جبلی طورپر مجھے یہ خدشہ لاحق ہونا شروع ہوگیا کہ شاید کسی نہ کسی مرحلے پر نواز شریف اپنے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چلائے مقدمات کا کسی نہ کسی انداز میں بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
پیر کی صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھنے سے پہلے میڈیا پر نگاہ ڈالی تو خبر آئی کہ گزشتہ کئی مہینوں سے نواز شریف کا دفاع کرنے والے ایک سینئر ترین وکیل خواجہ حارث نے مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے۔ نظر بظاہر وہ اس بات پر شاکی نظر آئے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو ہر صورت آئندہ ایک ماہ کے اندر نواز شریف کے خلاف قائم ہوئے تین مقدمات میں فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔ خواجہ صاحب کا خیال ہے کہ مقدمے کی سماعت کو سرعت سے مکمل کرنے کے لئے انہیں اور عدالت کو تقریباََ 24/7 کام کرنا ہوگا۔ ہفتے اور اتوار کی عمومی چھٹیاں بھی ان کے کام نہیں آئیں گی۔ وہ یہ پریشر برداشت نہیں کرسکتے۔ لہذا مقدمے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
خواجہ حارث کے فیصلے کے برسرعام آنے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری صاحب ٹی وی چینلوں کو یہ بتاتے نظر آئے کہ چونکہ نواز شریف کو مذکورہ مقدمات کی روشنی میں سزا ملنا یقینی نظر آرہا تھا، اس لئے ان کے وکیل ”جوتے ہاتھ میں لے کر“ بھاگ گئے ہیں۔
میرے لئے اہم ترین سوال مگر یہ ہے کہ خواجہ حارث کی مذکورہ مقدمات سے دست برداری کے بعد نواز شریف صاحب کیا حکمت عملی اختیار کریں گے۔ یہ کالم لکھنے تک مجھے اس سوال کا واضح جواب نہیں ملا تھا۔ نظر بظاہر وہ پیر کے روز اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن جانا چاہ رہے تھے۔ وہاں پہنچنے کے بعد شاید وہ عدالت سے یہ استدعا بھی کرتے کہ انہیں عید کی چھٹیا ں ختم ہونے تک بیگم صاحبہ کے پاس رہنے کی اجازت دی جائے۔ مجھے خبر نہیں کہ عدالت اس ضمن میں کیا رویہ اختیار کرے گی۔ میں اعتماد کے ساتھ یہ طے بھی نہیں کرسکتا کہ عدالت میں حاضری سے استثناءکی اجازت نہ ملنے کے بعد نواز شریف صاحب کا رویہ کیا ہوگا۔
اہم ترین سوال فی الوقت یہ بھی ہے کہ خواجہ حارث کی جانب سے وکالت واپس لینے کے بعد نگران حکومت یا عدالت انہیں لندن جانے والی پرواز لینے دے گی یا نہیں۔ یہ بات اگرچہ طے شدہ نظر آرہی ہے کہ اگر انہیں لندن جانے سے روکا گیا تو نواز شریف خواجہ حارث کی جگہ کوئی نیا وکیل ہائر کرنے سے انکار کردیں گے۔ ان کی خواہش ہوگی کہ ان کے خلاف مقدمات اب یک طرفہ چلیں۔ اس صورت میں آئند ایک ماہ کے اندر نہ صرف مقدمے کافیصلہ کرنا آسان ہوجائے گا بلکہ ان کو سزا ملنے اور جیل بھیجے جانے کے امکانات بھی مضبوط تر ہوجائیں گے۔
ٹھوس حقائق اپنے تئیں کچھ بھی رہے ہوں، خواجہ حارث کی نواز شریف کے دفاع سے دست برادری کے بعد ملکی سیاست میں ایک نیاسوال اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اس سوال سے وابستہ معاملات آئندہ انتخابات پر گہرا اثر ڈالیں گے۔ نوازشریف اگر لندن چلے جانے میں کامیاب ہوگئے اور وہاں سے کسی بھی بنیاد پر واپس نہ آئے تو ان کے مخالفین کو انتخابی مہم کے دوران ”بھگوڑا“ کی صدائیں لگانا بہت آسان ہوجائے گا۔ نون کے لاحقے والی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کھڑے امیدوار شاید ان صداؤں سے بہت خفت محسوس کریں۔ ان کے مخالفین کو تقریباََ واک اوور مل جائے گا۔
نواز شریف کو اگر لندن نہ جانے دیا گیا تو ان کے ووٹ بینک میں ہمدردی کے جذبات توانا تر ہوجائیں گے۔ پاکستان میں رہتے ہوئے ہی نواز شریف بغیر کسی وکیل کے احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوتے رہے تو یک طرفہ کارروائی کے نتیجے میں انہیں سنائی سزا اس ہمدردی میں مزید شدت پیدا کرے گی۔ اندھی نفرت اور عقیدت کی بنیادپر ہمارے معاشرے میں ہوئی تقسیم شدید تر ہوجائے گی۔ اس تقسیم کے نتیجے میں عدالتی غیر جانب داری پر سوالات بھی اٹھیں گے۔ اداروں کی تکریم برقرار نہیں رہے گی۔ اس تکریم پر اٹھائے سوالات ملکی سیاست میں پہلے سے موجود انتشار وخلفشار کو خطرناک حد تک ابتری کی صورت بھی دے سکتے ہیں۔
جمہوری عمل بنیادی طورپر معاملات کو Showdown کی طرف دھکیلنے سے روکنے کا نام ہے۔ ہمارے ہاں 2014ءسے لیکن شوڈاؤن ہی تمام سیاست دانوں کا حتمی ہدف رہا ہے۔ تخت یا تختہ والی کش مکش اگر صرف سیاسی جماعتوں تک محدود رہے تو سیاست کے مجھ ایسے طالب علم ہرگز پریشان نہیں ہوتے۔ ریاست کے غیر سیاسی ستون مگر کسی نہ کسی وجہ سے اس کش مکش کا حصہ بنے نظر آئیں تو Showdown کی صورتوں سے خوف آتا ہے۔ خوف سے مفلوج ہوا میرا ذہن فی الوقت اس موضوع پر مزید لکھنے کے قابل نہیں ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا ناہید کو ظفر پر یقین کرنا چاہیے ؟: دل کی بات / وسعت اللہ خان
Next Article حنیف عباسی ، سمیعہ راحیل قاضی ،مراد سعید ، قادر گیلانی ، سمیت 1514 امیدوار پی ٹی سی ایل کے نادہندہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.