Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
تازہ ترین

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

ایڈیٹراپریل 30, 202616 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
indian singer swagtha
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چنئی :بھارت کی تامل میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے نامور میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال، بلیک میلنگ اور دھمکیوں جیسے نہایت سنگین الزامات لگا کر تہلکہ مچا دیا ہے۔
35 سالہ گلوکارہ نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ اور یوٹیوب انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ چنئی چھوڑ کر رشی کیش منتقل ہونے پر اس لیے مجبور ہوئیں کیونکہ فلمی صنعت میں ایک بااثر میوزک ڈائریکٹر کی جانب سے مبینہ استحصال نے ان کی زندگی شدید متاثر کی۔
سواگتھا کے مطابق مذکورہ کمپوزر نے خود کو ایک سرپرست اور رہنما کے طور پر پیش کیا، اعتماد حاصل کیا، جذباتی تعلق قائم کیا اور پھر اسی تعلق کو استحصال کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ کمپوزر کے ساؤنڈ پروف اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں وہ خود کو محفوظ تصور کر رہی تھیں، تاہم وہاں مبینہ طور پر خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بنائی گئیں، جنہیں بعد میں بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے لیے استعمال کیا گیا۔
گلوکارہ نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص صرف ان تک محدود نہیں تھا بلکہ دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرز عمل میں ملوث رہا، جبکہ بعض بچوں کی خفیہ ویڈیوز بنانے جیسے انتہائی سنگین دعوے بھی سامنے آئے۔
سواگتھا کرشنن کے مطابق اس کمپوزر نے مالی دباؤ، قرض اور نفسیاتی کنٹرول کے ذریعے متاثرہ خواتین کو اپنی گرفت میں رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد انہیں بدنام کرنے، جھوٹے الزامات لگانے اور ان کی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ، تنہائی اور علاج کے مرحلے سے گزریں۔
گلوکارہ اس سے قبل بھی 2022 اور 2023 میں سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کر چکی ہیں، تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کا سنجیدگی سے ارادہ رکھتی ہیں تاکہ دیگر خواتین کو ایسے حالات سے بچایا جا سکے۔
اگرچہ انہوں نے تاحال مبینہ کمپوزر کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن ان کے الزامات نے تامل انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے اور سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید بحث جاری ہے۔ یہ انکشافات بھارتی شوبز دنیا میں طاقت، استحصال اور خاموشی کے کلچر پر ایک بار پھر بڑے سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔

( بشکریہ :ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنسی استحصال گلوکارہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
Next Article مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایپسٹین فائلز میں کوئی مولوی کیوں نہیں ؟ ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کاکالم

فروری 21, 2026

مرتے دم تک رنج رہے گا کہ اپنا گھر بچوں کے نام کیوں کیا ؟ ۔۔ گلوکارہ ترنم ناز

جنوری 26, 2026

آواز دے کہاں ہے ؟ آج ملکہ ترنم نورجہاں کی 25 ویں برسی ہے

دسمبر 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.