Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»اپنے نام کی تختی لگانےکی دوڑ / کشور ناہید
کالم

اپنے نام کی تختی لگانےکی دوڑ / کشور ناہید

ایڈیٹرجون 29, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی چالیس سال ہوئے، لاہور کارپوریشن نے سڑکوں کے نام مشہور لوگوں سے منسوب کرنےشروع کئے تھے۔ سمن آباد سے چھوٹا سا بازار نکلتا تھا۔ اس میں ایک اور چھوٹی گلی تھی، جس میں قتیل شفائی اور احمد ندیم قاسمی صاحب کے مکانات تھے۔ کافی دن گزر گئے اور ان کی گلی پر نیم پلیٹ نہیں لگی تو قتیل صاحب نے خود ہی اپنے نام کی پلیٹ لگائی اور ہم لوگوں کو دیکھنے بلایا تھا۔ یہ واقعہ مجھے اب کیوں یاد آیا۔ گزشتہ پندرہ دن میں عباسی صاحب اور شہباز صاحب کی بڑی پھرتیاں دیکھیں۔ اپنی نیم پلیٹ لگانے کی لوگ کہتے ہیں، مثالیں دیکر واضح کرو۔ اسلام آباد میں سول ایوی ایشن والوں نے مشورہ دیا تھا کہ ابھی اسلام آباد ائرپورٹ کا کام مکمل نہیں ہوا، اس لئے تین مہینے ٹھہر جائیے، پھر اس کا افتتاح کیجئے گا مگر ہمیں تو ڈیڈ لائن سے پہلے ہر کام کرنا تھا، چاہے سفیر مقرر کرنے ہوں کہ نئے منصوبوں کے مکمل ہونے کے نمبر ٹانکنے ہوں۔ خلاصہ یہ ہے کہ یکم نہیں 3مئی کو ائرپورٹ کا افتتاح اپنے خوش بخت ہاتھوں سے کردیا گیا۔ ہم بھی میلہ دیکھنے گئے کہ ہماری فلائٹ نے اسکردو جانا تھا۔ پہلے تو 45 منٹ کے فاصلے کے بعد باہر نکل کر کمر سیدھی کی آنکھیں گھما کر دیکھا تو بڑی عالیشان طویل و عریض بلڈنگ نظر آئی۔ ابھی دو تین کاؤنٹر کھلے تھے۔ گراؤنڈ ہوسٹس سے پوچھا ’’کیا بتائیں،پینے کیلئے پانی بھی نہیں، چائے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘‘ تلاشی دینے کیلئے پردہ اٹھایا۔ دو خواتین کھڑی تھی ۔ پوچھا کھڑی کیوں ہو۔ بولیں۔ابھی بیٹھنے کیلئے کوئی اسٹول بھی نہیں ملا۔ یہی حال ٹوائلٹ کا تھا کہ وہاں بوڑھی عورت کھڑی تھی کہ اسے بیٹھنے کیلئے کچھ بھی نصیب نہ تھا۔ ہر طرف خالی دیواریں مجھ پر طعنے کس رہی تھیں۔ بڑا پاکستان کا کلچر لئے پھرتی ہو۔ ہمیں تو پردہ پوش کرو۔ لاؤنج میں آئے تو دو ریسٹورنٹ اور ان کی کرسیاں نظر آئیں۔ سوچا چلو ذرا بیٹھ جائیں۔ بیرا آیا کہ حکم، پوچھا چائے ہے تو کیا قیمت! کہا 290روپے فی کپ۔ اتنی مہنگی چائے کا سبب پوچھا، بولے دس لاکھ کرایہ ہوگا تو اس کے مطابق دام ہوں گے۔
خالی دیواریں ۔ خالی ہال۔ بھاں بھاں کرتی چھتیں، اپنے اپنے ڈبے اٹھائے سارے خاکروب اور بس۔ اس پر طرہ یہ کہ بے نظیر ائرپورٹ کی جگہ اس کو اسلام آباد ائرپورٹ کہہ دیا گیا ہے۔کچھ تو اخلاقیات ہوتی ہیں اور کچھ تو اپنے ملک کی تاریخی شخصیت کی توقیر ہونی چاہئے۔
یوں تو گزشتہ تین ماہ میں بنے بنائے کوئٹہ اور پشاور کے ائیرپورٹس کو دوبارہ اس لئے بنایا گیا کہ وہاں بھی اپنی نیم پلیٹ لگنی تھی۔
ویسے تو ایوب خاں سے لیکر موجود سیاست دانوں تک ہر ایک اپنے اپنے پیر کے حضور حاضری دیتے اور احکام و ہدایت بجا لاتےرہے ہیں اس زمانے تو یہ گھر کی بات ہوگئی اور وہ شخص جو سرکاری ملازمت میں من چاہے کرتوت کرتا رہا، پھر مسلسل کوشش میں ہے کہ مولانا طارق جمیل کی پوزیشن لےلے،سب لوگ گجرات کے اس گھبرو کو بلوچستان کے ڈومسائل کے ذریعہ ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے اس طرح آنکھیں پھاڑے اور حیرانی سے دیکھتے رہےکہ جیسے آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو کراچی کا نوحہ پڑھتے سن کر اب تو ان لوگوں پر دو حرف بھیجنے کو بھی جی نہیںکرتا کہ ان کا ضمیر ہےنہ ان لوگوں نے خدا کو جواب دینا ہے۔ یہاں میں سول سوسائٹی اور لبرل پارٹیوں کے لوگوں سے پھر استدعا کروں گی کہ جس جس میں علاقے میں پارٹی بدل مہرے ظاہر ہورہے ہیں۔ وہاں کےلوگوں کو ان کے جرائم ، نالائقی بےوفائی اور ملک کے ساتھ مخلص نہ ہونے کے واقعات مثالیں دیکر، پمفلٹ بنا کر تقسیم کرنے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھیں۔ بہت سے ادارے ای۔میل کےذریعہ چل رہے ہیں علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر ان سب کو ایکسپوز کریں۔ میڈیا والوں کو تو اس لئے نہیں کہہ سکتی کہ ان کا کاروبار ایمان، تعلیم اور شعور نہیں ہے۔وہ تو نظیر اکبر آبادی کے آدمی نامہ کےمطابق، نہ ہماری معیشت کی دریوزہ گری پہ بات کرینگے اور نہ ہمارے60فیصد نوجوانوں کیلئے تربیت، جدید اوزاروں اور مشینوں کے ذریعہ اہتمام کریں گے ۔
ہمارا بھی وہی حال ہونے والا ہے جو اس وقت برادر عرب ملک کی خواتین کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ وہاں خواتین گاڑی اور موٹر سائیکل چلا سکتی ہیںمگر بول نہیں سکتیں ۔ بالکل اس طرح جیسےپاکستان کی سب بچیاں پرنس ہیری کی بیگم میگھنا کو سادگی میں دیکھ کر صرف حیران ہوئیں۔ یہ نہیں سوچا کہ ہماری دلہنیں بھی اگر ہاتھوں، پیروں میں مہندی تھوپ تھوپ کر اور مسکارے کی تہیں جمانے سےگریز کریں۔تو شاید شادیوں اور زندگی میں نفاست اور وقار داخل ہو جائے۔ دیکھو نا اٹلی کا وزیر اعظم، ٹیکسی پر بیٹھ کر، اپنی تقرری کاغذات، لینے آیا تھا۔ یا پھر اسپین جیسے ملک میں وزیر اعظم کو بے عزت ، غلط حرکتوں کے باعث نکالا گیا تھا۔ سارے ملک کے نوجوانوں تم لیڈر شپ بدلنے کیلئے متحد ہوکر ، مفاد پرستوں کے خلاف محاذ بناؤ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچور ہی چور!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article شاہ محمودقریشی کی ہٹ دھرمی: کٹہرا / خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.