Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟ کرچیاں / ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟ کرچیاں / ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 13, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
m m adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا وزیرِاعلیٰ کون ہوگا ؟ تادمِ تحریر اس بارے ابھی کسی کے کانوں تک بھنک نہیں جانے دی جارہی،تاہم یہ ایک تاریخی اورمعروضی حقیقت ہے کہ پنجاب بارے صحیح فیصلہ نہ کرنے والی سیاسی جماعت تا دیراپنے قدموں پر کھڑی نہیں ہو سکتی،پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرک انتہائی قابل اور تجربہ کارسیاستدان ذوالفقار علی بھٹو بھی اس بارے کوئی صائب فیصلہ کرنے میں ناکام رہے،یہی وجہ تھی کہ پنجاب میں پی پی پی کے قدم جمے نہ رہ سکے،بعدازاںمحترمہ بے نظیر بھٹو بھی اس حوالے سے منجدھار میں پھنس کر ایک ناتجربہ کار سیاستدان نواز شریف کے ہاتھوں مسلسل اذیت کا شکار رہیں ،جو اس قدر خودپسند تھا کہ ملک کی منتخب وزیر اعظم کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ تک آنا گوارہ نہیںکرتا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا اور فوج کا چہیتا وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف ملک کی وزیر اعظم کو ناکوں دانے چبواتا رہا ،آخرِکار پنجاب حکومت ہی کی ریشہ دوانیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اقتدار کے دوسرے ہی سال بے نظیر حکومت چاروں شانے چِت ہوگئی۔ Eduardo Galeano (یوروگوائے کے صحافی)نے کہا تھا ’’ ہر صبح تاریخ ایک نیا جنم لیتی ہے‘‘ہاں مگر ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے تاریخ کے کسی جنم پر کبھی توجہ ہی نہیں دی ،فقط پاکستان کے بیشتر پڑھے لکھے طبقے ہی کی نہیں دنیا بھر کے دانشور طبقے کی یہ رائے ہے کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت بننے جارہی ہے جو عمران کی قیادت میں تاریخ کا نیا رُخ متعین کرے گی ،لیکن یہ بھی ایک طے شدہ امر ہے کہ عمران ڈاکٹرائن اس وقت تک کامیاب نہیں ہوگا جب تک باسٹھ فیصد آبادی پر مشتمل ملک کے بڑے صوبے کو ایسا پڑھا لکھا منجھی ہوئی فکر رکھنے والا وزیر اعلیٰ نہیں دیا جائے گا جو شائستگی کی ایسی پُر تاثیر روایت قائم کر سکے جس میں ایوان میں پائے جان والے سعد رفیق جیسے ممبر کو بھی تہذیب کے دائرے میں رکھا جا سکے ،عمران خان کا یہ کہنا کہ ’’پنجاب میں ہمیں پانی پت کی جنگ کا سامنا ہے ‘‘ اس امر کی طرف واضح اشارہ ہے کہ غیر سنجیدہ لوگ پنجاب اسمبلی کو مچھلی گھر بنانے کی کوشش کرینگے ۔ دیر آید درست آید کے اصول پر سیاست کے اس اکھاڑے میں کسی جنگجو کو نہیں پُر وقارو پُر اعتماد شخص کو اتارنا ہوگا جو اپنے دورِ حکومت کی ہر صبح کو تاریخ کا نیا اور ایسا جنم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو کہ جو روشن باب کی حیثیت رکھتا ہو، ناں کہ کوئی ایسا باب رقم ہو جو گزشتہ تاریخ کو بھی شرمندہ کر کے رکھ دے۔ صوبہ پنجا ب میں پولیس نظام حد سے زیادہ اصلاحات طلب ہے ،جسے ایمر جینسی بنیادوں پر دیکھنا اور درست کرنا ہوگا ، یہ انتہائی مشکل ترین مرحلہ ہوگا ،کے پی کے کا تجربہ یہاں اتنی آسانی سے نہیں آزمانے دیا جائے گا کہ اوپر سے نیچے تک آواکاآوابگڑا ہوا ہے ،جس پر ہاتھ ڈالنا بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے سے کم نہ ہوگا ،اسی طرح پٹوار کا نظام جو خادم اعلیٰ جیسے منتظم سے دس سالہ مسلسل حکومت کے دوران سنبھالا اور درست نہ کیا جا سکا ،پنجاب میں صاف پانی کا مسئلہ صحت کی سہولیات کی کمی اور خاص طور پر تعلیمی نظام کا نادرست ہونا ،گزشتہ حکومت کی بے بسی اور بیڈ گورنس کی زندہ مثالیں ہیں، یہی وجوہات ہیں جو پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اقتدار کے سفینے کے ڈوبنے کا سبب بنیں ،حکومتیں خوبصورت الفاظ پرمشتمل نعروں اور روز دہاڑے اخبارات میں چَھپنے والے اشتہاروں سے نہیں چلا کرتیں ،یہ آگہی اور شعور کا دور ہے ،کسی کو سانپ کا کہہ کر رسّی سے نہیں ڈرایا جا سکتا ۔ پنجاب کے ہر ہر شہر کی انتظامیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا ،بلدیاتی ادارے سفید ہاتھیوں کی مثل ہیں ان کی آمدنیوں اوراخراجات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی ،ترقیاتی فنڈز کا اب تک کا پورا حساب کتاب لیکر مزید فنڈز کا اجراء اس صورت کرنا ہوگا کہ کسی یوسی کی حق تلفی نہ ہونے پائے ،کسی علاقے میں امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔

علاقائی سطح پر بنائے گئے محتسب آفسز میں ریٹائرڈ افسران لاکھوں میں تنخواہیں اورمراعات الگ لے رہے ہیں ،یہ قومی خزانے پر خومخواہ کا بوجھ ہیں ،ان اداروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جائے ،اسی طرح بعض ٹیکنیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں سروس پوری کر لینے والے اساتذہ کو ایکسٹینشن دینے کی بجائے فریش گریجوئیٹس کو ریفریشر کورسز کرواکے تعینات کیا جائے ،ہاں البتہ تجربہ کار اساتذہ اور آفیسرز کے گاہے بگاہے بامعاوضہ لیکچرز ضرور رکھے جائیں،اس طرح ان کی مالی سپورٹ ہوجائے گی اور نئے آفیسرز کی تربیت بھی۔ بات پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے شروع ہوئی اور بہت دور نکل گئی ،شاید اس کالم کے شائع ہونے تک وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام بھی منصہء شہود پر آجائے پھر بھی بقول ڈاکٹر ادریس صدیقی ہمارا کام ہے بس رُت بدلنے کی خبر دینا سجا کر اس کی چاکھٹ گلِ تازہ چلے آنا

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article11 اگست کو قائد اعظم کا خطاب:وسیب/ظہور دھریجہ
Next Article مسئلہ رہائش گاہ کا:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.