Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»عاطف میاں کا معاملہ : نواں آیاں اے سوہنیا ؟۔۔ وسعت اللہ خان
بی بی سی

عاطف میاں کا معاملہ : نواں آیاں اے سوہنیا ؟۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرستمبر 10, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مبارک ہو تین پاکستانی نژاد بین الاقوامی ماہرینِ معیشت سے پاک ہو جانے کے بعد اب قومی اقتصادی مشاورتی کونسل کے بقیہ 15 ماہرین خالص پاکستانی اور مسلمان ہیں۔ تمام طبقات و دینی حلقوں کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے سائے سائے اب یہ کونسل پاکستان کو اقتصادی دلدل سے نکالنے کے لیے غیر ملکی مفاد کے بجائے اول تا آخر ملک کے بارے میں سوچے گی۔
پچھلے ایک ہفتے میں پرانا پاکستان نیا بنتے بنتے اس وقت بس کنوں سے رہ گیا جب کسی نے عمران خان کے کان میں کہا ’نواں آیاں ایں سوہنیا؟‘ خان صاحب کو بات ترنت سمجھ میں آ گئی کہ جس طرح خالص سونے میں کھوٹ ملائے بغیر زیور نہیں بن سکتا اسی طرح خالص میرٹ کے بل پر کوئی نظریاتی مملکت نہیں چلائی جا سکتی۔ سب (طاقتور طبقات) کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔
قائدِ اعظم کا پاکستان بحال کرنے کا خواب دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ کہنے میں بھی کوئی خطرہ نہیں کہ اس ملک میں اگر کوئی ایک ادارہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر چلتا ہے تو وہ فوج ہے۔ مگر نہ تو تم قائدِ اعظم ہو اور نہ ہی فوج۔ لہٰذا کسی تجربہ کار مستند ماہر کی نگرانی کے بغیر میرٹ کا کرتب دکھانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ نیز ایسی تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں جن کا بغیر ڈاکٹری مشورے کے استعمال آپ کو بلا امتیاز میرٹ کے مالیخولیا میں مبتلا کر کے ذہنی توازن بگاڑ سکتا ہے۔
جو بات 124 دن کا دھرنا نہ سمجھا سکا وہ خان صاحب کو حکومت کے پہلے 20 روز نے کسی حد تک سمجھا دیا کہ اچھی اچھی باتیں کرتے رہو مگر ان باتوں کو عملی جامہ ایسے مت پہناؤ کہ اپنا پاجاما ہی کھسکنے لگے۔ بلوریں گھر کے مکینوں، جوان لڑکی کے والدین، نو عمر لمڈے اور دس بارہ ووٹوں پر کھڑی حکومت کو پھونک پھونک کر قدم رکھنے آنکھیں، کان اور ناک کھلے رکھنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ سچ ضرور بولیے مگر کمرے میں، بااعتماد لوگوں کے سامنے، ہو سکے تو تنہائی میں یا زیادہ سے زیادہ شیشے کے روبرو اور خبردار، سچ کو کبھی تنہا باہر مت جانے دینا، بھیجنا ضروری بھی ہو تو جھوٹ کے کپڑے پہنا کے بھیجنا، ورنہ پیروں پر جائے گا ایمبولینس میں آئے گا۔ ابھی تو پانچ برس گزارنے ہیں۔ یہی لچھن رہے تو پانچ ماہ بھی گزارنا محال ہو جائیں گے بابو۔
ششش ایک بات تجھے کوئی نہ بتائے گا مورکھ لہٰذا بہت کان لگا کے سن۔ یہ جناح کے پاکستان کی رٹ لگانا آہستہ آہستہ چھوڑ دے۔ جناح کے حریف گاندھی، نہرو، پٹیل، آزاد تھے، تیرے حریف دراصل تیرے حلیف ہی ہیں۔ جناح کو مظلوم اقلیت کے لیے ایک پاکستان درکار تھا۔ تیرے پاکستان میں تو اقلیت ہی ظالم بتائی جا رہی ہے۔ جناح کے دشمن بیلچے والے خاکسار تھے۔ اب خودکش خاکساروں کا زمانہ ہے۔
اور تم کبھی جناح نہیں بن سکتے، جناح نے پاکستان ضیا الحق سے نہیں ماؤنٹ بیٹن سے لیا تھا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران کے چاہنے والے بے تحاشہ معجزوں کے طلبگار:/نصرت جاوید
Next Article پومپیو اور پاکستان:رولا رپہ/راؤ خالد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.