Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک دودھ پیتا بچہ!۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک دودھ پیتا بچہ!۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 27, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں آپ کو دیکھنے میں بڑا بڑا لگتا ہوں، مگر میرے اندر ایک بچہ چھپا ہوا ہے، بلکہ چھپا ہوا کہاں ہے، وہ تو زور زور سے ہنستا ہے۔ بوقت ضرورت بڑھکیں بھی لگاتا ہے، اس کا ہنسنا تو مجھے اچھا لگتا ہے مگر فلم دیکھنے کے دوران ہیروئن کے ڈانس پر بڑھکیں لگانا اور ولن کے مظالم دیکھ کر گالیاں دینا اچھا نہیں لگتا، چنانچہ میرے بار بارمنع کرنے پر اب اس کی بڑھکیں اور گالیاں صرف میں ہی سن سکتا ہوں، اس نے اپنی آواز کا والیم اتنا کم کردیا ہے کہ اس کے اس بچگانہ پن کا کسی دوسرے کو پتہ نہیں چلتا۔ میرے اندر کا بچہ فرصت کے اوقات میں وٹس ایپ کھول کر بیٹھ جاتا ہے اور فنی ویڈیوز اور پوسٹس دیکھتا ہے، خوش ہوتا ہے، دوستوں بلکہ اجنبیوں کو بھی فارورڈ کرنے لگتا ہے۔ یاسر مجھے بہت سمجھاتا ہے اور کہتا ہے ابو آپ یہ کیا کرتے ہیں، یہ بچوں کا کام ہے،فارغ وقت میں آپ فلاں فلاں انگریزی فلم دیکھ لیا کریں۔ جس دن یاسر مجھے یہ مشورہ دیتا ہے، میں اس روز اسے دس بارہ پوسٹس اور ویڈیوز فارورڈ کردیتا ہوں، جس سے میرے اندر کا بچہ خوشی سے زور زور سے تالیاں بجاتا ہے اور مجھے شاباش دیتے ہوئے کہتا ہے نوجوان تم نے آئندہ بھی کبھی ”سوبر“ ہونے کی اداکاری نہیں کرنی جس کام کے تم کاریگر ہی نہیں ہو تمہیں اس میں ہاتھ ڈالنے کی کیا ضرورت ہے؟
اور یہ جو بچہ ہے نا، بہت بے وقوف بھی ہے، ظاہر ہے بچے بے وقوف ہی ہوتے ہیں، جب اس کے سامنے کوئی دوست بڑے بڑے دعوے کرتا ہے، یہ بڑے غور سے سنتا ہے اور ان دعوﺅں کی تردید نہیں کرتا، اس بچے کے بھولپن اور معصومیت کو دیکھ کر یار لوگ اسے بے وقوف بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور یہ بڑی سہولت سے بے وقوف بن بھی جاتا ہے۔ صرف یہی نہیں کچھ لوگ اس کی اچھل کود اور ہر ایک سے پرجوش ملنے اور اس کی دوستی ”نچلے طبقے“ کے افراد سے بھی دیکھتے ہیں تو اسے بھی کم تر سمجھنا شروع کردیتے ہیں، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں اور وہ اس کے جونیئر اور سینئر ہم عصر ہیں، جو اسے بے ضرر تصور کرکے اس پر کیچڑ اچھالتے ہیں کہ اس نے کون سا جوابی حملہ کرنا ہے مگر اس کےباوجود یہ بچہ ان سے شکایت نہیں کرتا، بچہ جو ہوا! یہ بچہ ہر ایک کو خود سے برتر سمجھتا ہے، چنانچہ اس کے ساتھ اجنبی اور غیر اجنبی بہت لبرٹی لے جاتے ہیں۔ ان کے خیال میں یہ بچہ نہ سن سکتا ہے، نہ دیکھ سکتا ہے اور نہ بول سکتا ہے، چنانچہ وہ اپنی شخصیت کی جزئیات اور تفصیلات مکمل اطمینان کے ساتھ اس کے سامنے رکھ دیتے ہیں اور یہ بچوں کی طرح خوش ہوکر تالیاں بجا کر ان کی تحسین کرتا ہے۔
مگر یہ سب اجنبی اور غیر اجنبی لوگ ایک بات بھول جاتے ہیںاور وہ یہ کہ میرے اندر جو بچہ ہے وہ بچہ تو ہے مگر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔ یہ چودہ پندرہ سال کا بچہ ہے جو ذہنی طور پر عموماً نیم بلوغت کا حامل ہوتا ہے، مگر بیسویں صدی کا بچہ تو پانچ چھ سال کی عمر ہی میں بہت کچھ سمجھنے لگتا ہے۔ آج میں آپ کو بتاﺅں کہ مجھے یہ بچہ بہت پیارا ہے۔ اگرچہ اس کی وجہ سے بہت سے لوگ میری شخصیت کے بارے میں غلط فہمی کا شکارہو جاتے ہیں، مگر اس کے باوجود مجھے یہ بہت پیارا ہے۔ میں اپنے اس لاڈلے کی بچگانہ حرکتوں کو مہمیز دیتارہتا ہوںکیونکہ اس عمر میں بھی میری زندہ دلی میرے اندر کے اس بچے ہی کی وجہ سے ہے۔ اس کے پیارے لگنے کی ایک وجہ اور بھی ہے اور وہ یہ کہ اس کی ”نابلوغیت“ مجھے چپکے چپکے بلوغت بخشتی رہتی ہے، چنانچہ بہت سے لوگ یہ سمجھ کر کہ یہ اندھا،بہرہ اورگونگا ہے ایک ایک کرکے اپنے چہرے سے سب نقاب سرکا دیتے ہیں اور ان کی اصل حقیقت میرے سامنے آجاتی ہے۔ ایک حافڑ جی تھے، پہلے یہ وضاحت کردوں کہ پنجاب میں حافظ قرآن کو حافظ اور نابینا کو ”حافڑ“ کہتے ہیں، تو ان حافڑ جی کے حجرے میں ان کے دور پار کا ایک عزیز بطور مہمان ٹھہراہوا تھا”حافڑ جی“ رات کو اس کے سونے کا انتظار کرتے جب انہیں یقین ہو جاتا کہ وہ سو گیا ہے تو بقول شاعر:
واعظاءکسِ جلوہ برمحراب و منبر می کنند
چوں بہ حلوت می روند آں کارِ دیگر می کنند
سو ایک دن اس بدتمیز مہمان نے سونے کی اداکاری کی اور جب حافڑ جی کو یقین ہوگیا کہ وہ سوگیا ہے تو ”خلوت“پاکر انہوں نے ایک ”خدمت گار“ کو طلب کرلیا۔ کشتی جب عین منجدھار میں تھی، وہ واہیات مہمان بول اٹھا ”حافڑ جی“ آپ یہ کیا کررہے ہیں؟“ حافڑ جی نے کہا ”جھوٹوں کی ایسی کی تیسی پھیر رہا ہوں“۔ دراصل وہ جو مہمان تھا وہ میرے اندر کے بچے جیسا ہی تھا۔ جو جب چاہتا ہے آنکھیں بند کرلیتا ہے اور جب چاہتا ہے آنکھیں کھول لیتا ہے۔
میرے اندر کا بچہ صرف اس قسم کی فضول حرکتیں ہی نہیں کرتا بلکہ وہ ان لکھاریوں پر بھی اتنی بلند آواز میں ہنستا ہے جو کھلتے اور ڈھیلے ہوئے اپنے بند قبا کو نہیں دیکھتے بلکہ ان پر آوازے کستے ہیں جو سویلین حکومت ہو یا آرمی کی حکومت، وہ ہر حکومت سے فوائد حاصل کرسکتے تھے، مگر ان کے پورے کیریئر میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہیں صرف ایک لیڈر کی ضرورت ہے جو چاہے اپنی زندگی کے بدترین ادوارمیں سے گزر رہا ہو یا حکومت میں ہو، وہ اسے پاکستان کے لئے بہترین چوائس سمجھ کر اس کےساتھ کھڑے رہتے ہیں، ہر حکومت کے تلوے چاٹنے والوں کو اس طرح کے ضمیر کے قیدی اچھے نہیں لگتے۔ مگر اس کےباوجود میں اپنے اندر کے بچے کو قہقہے لگانے سے روکتا ہوں کہ مجھے کسی کی تضحیک اچھی نہیںلگتی۔ مگر میرے منع کرنے پر ہربار وہ جواب میں کہتا ہے کہ مختلف اوقات میں چہروں سے سرکتے نقاب پر مجھے ہنسنے سے نہ روکیں کیوں میں بچہ تو ضرور ہوں، مگر دودھ پیتا بچہ نہیں ہوں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفلیگ سٹاف ہاﺅس کی ویرانی اور ہم۔۔خالد مسعود خان
Next Article اور کتنی قربانیاں؟۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.