Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»کرائے کی بندوق۔۔قلم کمان/حامد میر
حامد میر

کرائے کی بندوق۔۔قلم کمان/حامد میر

ایڈیٹرجنوری 10, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل پاکستان کی سیاست میں یوٹرن پر بڑی بحث ہو رہی ہے۔ یوٹرن تو بہت سے سیاستدان لیتے ہیں لیکن عمران خان کے یوٹرن ہماری نظروں میں زیادہ کھٹکتے ہیں کیونکہ وہ ملک کے وزیراعظم ہیں اور یہ کہنے میں جھجک محسوس نہیں کرتے کہ اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو دیوار میں ٹکر مارنے کے بجائے یوٹرن لے کر قوم کو حادثے سے بچا لیتا ہے۔ آج مجھے بھی عمران خان کو ایک معاملے پر یوٹرن لینے کی گزارش کرنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت مجھ سے اختلاف نہیں بلکہ اتفاق کرے گی۔ عمران خان کو یوٹرن لینے کی گزارش کا خیال ا±ن کا ایک حالیہ انٹرویو سن کر آیا۔ ترکی کے حالیہ دورے کے دوران ا±نہوں نے ٹی آر ٹی کے عمران گاردا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکہ نے پاکستان کو کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال کیا لیکن اب ہم کرائے کی بندوق کے طور پر مزید استعمال ہونے کے لئے تیار نہیں۔ اس انٹرویو میں انہوں نے جنرل ضیاءالحق اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں پیدا ہونے والی سیاسی و سماجی خرابیوں کا بھی ذکر کیا۔ اس سے قبل وہ دسمبر 2018ءمیں واشنگٹن پوسٹ کو دیئے جانے والے انٹرویو میں بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ اب ہم دوبارہ امریکہ کے لئے کرائے کی بندوق نہیں بنیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس انٹرویو کی ہیڈ لائن کچھ اس طرح لگائی ”ہم تمہاری کرائے کی بندوق نہیں رہے، پاکستانی لیڈر کا امریکہ کو پیغام“۔
واشنگٹن پوسٹ کی لالی وے ماﺅتھ کو دیا جانے والا یہ انٹرویو پاکستانی عوام کی بڑی اکثریت کے خیالات کی ترجمانی کر رہا تھا لیکن آگے چل کر اسی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ترقی کی مثال بن گیا تھا۔ عمران خان ایک سے زائد بار ساٹھ کی دہائی کو ترقی کا دور قرار دے چکے ہیں۔ وہ جب بھی ساٹھ کی دہائی کا ذکر کرتے ہیں تو ہماری نظروں کے سامنے جنرل ایوب خان کی تصویر گھومنے لگتی ہے جو 1958ءسے 1969ءتک پاکستان کے حکمران تھے۔ جنرل ایوب خان پاکستان کے پہلے فوجی ڈکٹیٹر تھے جنہوں نے 1956ءکا پارلیمانی آئین منسوخ کر کے 1962ءمیں صدارتی آئین نافذ کیا۔ جنرل ایوب خان کے دور میں نافذ کئے گئے صدارتی نظام نے مشرقی اور مغربی پاکستان کے رشتے کو کمزور کیا۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس دور میں تربیلا اور منگلا ڈیم بنائے گئے اس لئے یہ ترقی کا دور تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ جنرل ایوب خان نے 1960ءمیں سندھ طاس معاہدے کے ذریعہ پاکستان کے تین دریاﺅں راوی، ستلج اور بیاس کا پانی بھارت کے کنٹرول میں دیدیا۔ ان دریاﺅں کا پانی بھارت کے کنٹرول میں جانے سے پاکستان کو پانی کی کمی کے بحران کا سامنا تھا لہٰذا زرعی استعمال کے لئے دریائے سندھ اور جہلم کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے بنائے گئے جن میں تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم بھی شامل تھے۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں آج بھی پاکستان کو جہلم اور چناب کے پانی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ جس دور کو ترقی کا دور کہا جاتا ہے ا±س دور کی تصویر دیکھنا ہو تو عمران خان راوی، ستلج اور بیاس کو دیکھ لیں جو دریاﺅں کے بجائے گندے نالے بن چکے ہیں۔
عمران خان جب بھی ساٹھ کی دہائی کو ترقی کی دہائی قرار دیتے ہیں تو یہ گمان گزرتا ہے کہ شاید وہ بلاواسطہ پاکستان میں صدارتی نظام کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس ”بدگمانی“ کی وجہ ا±ن کے کچھ قریبی ساتھیوں کی طرف سے نجی گفتگوﺅں میں پارلیمانی نظام کی مخالفت اور کچھ وزراءکی طرف سے کھلے عام 18ویں ترمیم کے خلاف رونا دھونا ہے۔ اس ”بدگمانی“ کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ میں خود اپنے گناہ گار کانوں سے احمد شجاع پاشا (آئی ایس آئی کے سابق سربراہ) کی زبانی یہ س±ن چکا ہوں کہ پاکستان اور پارلیمانی نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی اگلی نسل کو بلاول اور حمزہ شہباز کا غلام نہیں بننے دیں گے اور پھر اس ناچیز نے ا±ن کے ساتھ اختلاف رائے کے سنگین نتائج بھی بھگتے۔ عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ ساٹھ کی دہائی کے بارے میں اپنے موقف پر نظرثانی کریں کیونکہ اس دہائی کی تعریف کا مطلب جنرل ایوب خان کی تعریف ہے اور جنرل ایوب خان کی تعریف کا مطلب صدارتی نظام کی تعریف ہے اور میری ناچیز رائے میں صدارتی نظام کی حمایت کا مطلب پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
ساٹھ کی دہائی ترقی کی دہائی ہوتی تو یہ ترقی صرف مغربی پاکستان میں نہیں بلکہ مشرقی پاکستان میں بھی نظر آتی جو اب بنگلہ دیش بن چکا ہے۔ جنرل ایوب خان نے ایک طرف بنگالیوں کو ان کے حقوق نہ دیئےتو دوسری طرف بلوچوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔ ا±نہوں نے قائد اعظم کے ساتھی اور تحریک پاکستان کے رہنما حسین شہید سہروردی پر غداری کا مقدمہ بنا کر ا±نہیں جیل میں ڈال دیا۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد منیر کو ایوب خان نے اپنا وزیر قانون بنایا۔ جسٹس منیر اپنی کتاب ”فرام جناح ٹو ضیاء“ میں واضح طور پر لکھ چکے ہیں کہ انہوں نے 1962ءمیں ایوب خان کی تائید سے قومی اسمبلی کے بنگالی ارکان سے پاکستان سے علیحدہ ہونے یا کنفیڈریشن بنانے کے بارے میں مذاکرات شروع کئے تو بنگالی لیڈر رمیض الدین نے کہا ہم اکثریت میں ہیں اور ہم پاکستان ہیں، اگر علیحدہ ہونا ہے تو تم پاکستان سے علیحدہ ہو جاﺅ۔ عمران خان کو جسٹس محمد منیر کی یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئے اور اگر وزیر اعظم آفس کی لائبریری میں یہ کتاب موجود نہ ہو تو یہ خاکسار مذکورہ کتاب ا±نہیں مہیا کر سکتا ہے۔ جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ شیخ مجیب الرحمان بہت پہلے سے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان توڑنا چاہتے تھے وہ جسٹس منیر کی کتاب پر کیوں خاموش رہتے ہیں؟ کیا یہ کتاب اس تلخ حقیقت کو سامنے نہیں لاتی کہ پاکستان توڑنے کی سازش تو خود وہ صدر صاحب کر رہے تھے جن کے دور کو ترقی کا دور قرار دیا جاتا ہے؟
ساٹھ کی دہائی کو ترقی کا دور قرار دینے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اسی دور میں ایک صدارتی الیکشن ہوا تھا۔ جنوری 1965ءمیں ہونے والے اس صدارتی الیکشن میں محترمہ فاطمہ جناح نے ایوب خان کا مقابلہ کیا اور یہ حقیقت سب جانتے ہیں کہ شیخ مجیب الرحمان، مولانا مودودی، خان عبدالغفار خان سمیت بہت سے ”غدار“ قائد اعظم کی بہن کا ساتھ دے رہے تھے لیکن جنرل ایوب خان نے دھاندلی اور دھونس کے ذریعہ قائد اعظم کی بہن کو ہرا دیا۔ ساٹھ کی دہائی پاکستان میں احتساب کے نام پر انتقام، دھونس، دھاندلی اور کرپشن کی دہائی تھی۔ جی ہاں! خزانہ بھرا بھرا نظر آتا تھا کیونکہ جنرل ایوب خان نے سابقہ سوویت یونین کے مقابلے پر امریکہ کا ساتھ دیا۔ پشاور کے قریب بڈھ بیر میں امریکہ کو فوجی اڈہ دیا۔ یہی وہ دور تھا جب پاکستان کو امریکہ کے ہاتھ میں کرائے کی بندوق بنا دیا گیا۔ آج عمران خان کہتے ہیں کہ ہم آئندہ کرائے کی بندوق نہیں بنیں گے اور یہ کلمہ حق کہنے پر میں ا±نہیں سلام پیش کرتا ہوں لیکن پاکستان کو کرائے کی بندوق جنرل ایوب خان نے بنایا تھا لہٰذا عمران خان ا±س دور کو ترقی کا دور کہنا بند کر دیں اور یوٹرن لے لیں یہ یوٹرن ا±ن کے لئے اچھا ہی ثابت ہو گا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپینتیس سال پہلے کا سلیم اختر!۔۔عطا ءالحق قاسمی
Next Article پنجاب سے فلسفے کی بتدریج بے دخلی۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.